بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت کی پہلی میری ٹائم این بی ایف سی ایس ایم ایف سی ایل نے قرض فراہمی کا آغاز کر دیا، 4,300 کروڑ روپے کے قرض منظور


بھارت کے میری ٹائم مالیاتی  ماحولیاتی نظام کو ایک مخصوص قرض دہندہ میسر آ گیا ہے، ایس ایم ایف سی ایل نے مالی سال 2026 میں  8,000 کروڑ روپے کے قرض کا ہدف مقرر کیا ہے

“وزیراعظم نریندر مودی جی کے وژن نے میری ٹائم ترقی کے لیے بھارت کے مالیاتی ڈھانچے کو مضبوط بنیادیں فراہم کی ہیں:” سربانند سونووال

گرین فیلڈ بندرگاہ منصوبے کے لیے تقریباً 4,000 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں

ڈر یجنگ کارپوریشن آف انڈیا (ڈی سی آئی) کو 150 کروڑ روپے جبکہ گوا شپ یارڈ کو 110 کروڑ روپے کی منظوری دی گئی ہے

प्रविष्टि तिथि: 31 DEC 2025 8:27PM by PIB Delhi

ساگرمالا فنانس کارپوریشن لمیٹڈ (ایس ایم ایف سی ایل)، جو بھارت کی پہلی میری ٹائم پر مرکوز نان بینکنگ فنانشل کمپنی (این بی ایف سی) ہے، نے اپنی قرض فراہمی کی سرگرمیوں کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔ یہ پیش رفت بھارت کے میری ٹائم مالیاتی نظام کے ارتقا میں ایک اہم سنگِ میل سمجھی جا رہی ہے۔ کمپنی نے 30 دسمبر 2025 کو منعقد ہونے والے اپنی 51ویں بورڈ  میٹنگ میں تقریباً 4,300 کروڑ روپے کے قرضوں کی منظوری دی، جس کے ساتھ ہی وہ بورڈ کی منظور شدہ حکمتِ عملی کے مطابق میری ٹائم قرض  فراہمی کے شعبے میں باضابطہ طور پر داخل ہو گئی۔

یہ  قدم ایس ایم ایف سی ایل کی سالانہ جنرل میٹنگ (اے جی ایم) میں  جارحانہ مارکیٹ روڈ میپ کی منظور ی کے بعد اٹھایاگیا ہے، جہاں بورڈ نے مجموعی طور پر 25,000 کروڑ روپے قرض لینے  کی حد اور رواں مالی سال کے لیے 8,000 کروڑ روپے کے قرض فراہمی کے ہدف کی منظوری دی تھی۔ تازہ منظورشدہ قرضے اسی مالی سال میں جاری کیے جانے ہیں، جبکہ مالی سال 2025-26 میں 8,000 کروڑ روپے کے لون بُک کے ہدف کے ساتھ ایس ایم ایف سی ایل خود کو میری ٹائم شعبے کے لیے ایک مخصوص اور قابلِ اعتماد مالیاتی ادارے کے طور پر قائم کرنے کی سمت آگے بڑھ رہا ہے۔

مرکز کی بندرگاہوں پر مبنی ترقی (پورٹ لیڈ ڈیولپمنٹ) کی پالیسی کو تقویت دینے کے لیے تقریباً 4,000 کروڑ روپے ایک گرین فیلڈ پورٹ پروجیکٹ کے لیے مختص کیے گئے ہیں۔ اس کے علاوہ اسی قسط سے ڈریجنگ کارپوریشن آف انڈیا (ڈی سی آئی) کو 150 کروڑ روپے جبکہ گوا شپ یارڈ کو 110 کروڑ روپے فراہم کیے گئے، جس کا مقصد ڈریجنگ صلاحیت اور دیسی جہاز سازی کی استعداد کو مضبوط بنانا ہے۔

ایس ایم ایف سی ایل کا افتتاح 26 جون 2025 کو بھارت کے میری ٹائم شعبے کے لیے مخصوص پہلی این بی ایف سی کے طور پر بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کیا تھا۔ اس ادارے کا قیام بندرگاہوں، ایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور اداروں کے لیے شعبہ جاتی مالی حل فراہم کرتے ہوئے دیرینہ مالی خلا کو پُر کرنے کے مقصد سے کیا گیا ہے، جو ’امرت کال وژن 2047‘ اور ملک کی وسیع تر نیلگوں معیشت  کے اہداف سے ہم آہنگ ہے۔

قرض فراہمی کے عمل کے  آغاز پر تبصرہ کرتے ہوئے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا:
یہ ایک سنگِ میل ہے جو وزیراعظم نریندر مودی جی کی قیادت والی حکومت کے بھارت کی میری ٹائم ترقی کے لیے مضبوط مالیاتی ڈھانچہ قائم کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔ ایس ایم ایف سی ایل کے  قرض فراہمی  کے شعبے میں داخلہ میری ٹائم بنیادی ڈھانچے اور کاروباری مالیات کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ہے۔ یہ اقدام ہمارے متحرک وزیراعظم مودی جی کی جرات مندانہ، متاثر کن اور دوراندیش قیادت سے قوت حاصل کرتا ہے۔ مودی جی کی قیادت میں میری ٹائم شعبے نے بے مثال  واضح پالیسی ، ادارہ جاتی اصلاحات اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مشاہدہ کیا ہے۔ طویل مدتی اور مستقبل دوست ترقی کے لیے یہی وابستگی ایسے ماحولیاتی نظام کو جنم دیتی ہے جو ایس ایم ایف سی ایل جیسے خصوصی اداروں کو نیلگوں معیشت  میں ترقی کا محرک بننے کے قابل بناتی ہے۔ مضبوط میری ٹائم شعبے کے ساتھ ہم ’وکست بھارت‘ کے اپنے ہدف کی جانب پُراعتماد انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔

کمپنی کے مطابق، بڑے کریڈٹ ریٹنگ اداروں کی جانب سے درجہ بندیاں جلد متوقع ہیں، جس سے قرض  کے حصول  کی لاگت میں مزید بہتری آئے گی اور قرض فراہمی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے میں مدد ملے گی۔ ایس ایم ایف سی ایل کی توسیعی حکمتِ عملی کو بندرگاہوں، جہازرانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کی مضبوط ادارہ جاتی حمایت حاصل ہے، جس نے کارپوریشن کو 25,000 کروڑ روپے کے مجموعی سرمائے والے میری ٹائم ڈیولپمنٹ فنڈ (ایم ڈی ایف) کے قیام اور آپریشنل ہم آہنگی کے لیے نوڈل ایجنسی مقرر کیا ہے۔

ایم ڈی ایف میں 20,000 کروڑ روپے کے سرمائے والا میری ٹائم انویسٹمنٹ فنڈ اور 5,000 کروڑ روپے کے سرمائے والا انٹرسٹ انسینٹیوائزیشن فنڈ شامل ہے۔ منظور شدہ فریم ورک کے تحت ایس ایم ایف سی ایل، میری ٹائم انویسٹمنٹ فنڈ کے لیے قائم کیے گئے آلٹرنیٹو انویسٹمنٹ فنڈ میں حکومتِ ہند کی شراکت کو امانت دارکی حیثیت میں رکھے گا اور اس کا انتظام کرے گا۔ اس کے علاوہ، ایس ایم ایف سی ایل انٹرسٹ انسینٹیوائزیشن فنڈ کو مختلف میری ٹائم شعبوں تک پہنچانے کے لیے نوڈل ایجنسی کے طور پر بھی کام کرے گا، جس سے مالی معاونت کے دائرہ کار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔

ایس ایم ایف سی ایل نے کہا کہ 44,700 کروڑ روپے کے تخمینے والے شپ بلڈنگ فنانشل اسسٹنس اسکیم کے رہنما خطوط کی آئندہ نوٹیفکیشن سے سرمایہ کاری اور اشتراک کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، خاص طور پر جہاز سازی اور اس سے منسلک صنعتوں میں، جس سے گھریلو میری ٹائم مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام مزید مضبوط ہوگا۔

کارپوریشن میری ٹائم ویلیو چین میں سرگرم اہل سرکاری اور نجی اداروں کو ضرورت کے مطابق مالی مصنوعات فراہم کرے گی۔ ان میں قلیل، اوسط اور طویل مدتی قرضے، کیش فلو کے عدم توازن کے حل، بیلنس شیٹ فنانسنگ اور نان فنڈ بیسڈ مصنوعات شامل ہوں گی، جو میری ٹائم منصوبوں اور کاروباروں کی مخصوص ضروریات کو پورا کرنے کے لیے تیار کی گئی ہیں۔

قرض فراہمی کے آغاز کے ساتھ ہی ایس ایم ایف سی ایل نے کہا کہ وہ میری ٹائم بنیادی ڈھانچے کی ترقی کو تیز کرنے، دیسی جہاز سازی کی حمایت کرنے اور بھارت کی تیزی سے پھیلتی نیلگوں معیشت  کے لیے ادارہ جاتی مالیات تک رسائی کو گہرا کرنے میں ایک محرک کردار ادا کرنے کی پوزیشن میں ہے، جو قومی ترقیاتی ترجیحات سے مکمل طور پر ہم آہنگ ہے۔

 

************

ش ح ۔   ف ا  ۔  م  ص

(U :5015    )


(रिलीज़ आईडी: 2210349) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी