کامرس اور صنعت کی وزارتہ
این آئی سی ڈی سی لاجسٹک ڈیٹا سروسز لمیٹڈ نے لاجسٹک ڈیٹا اور ڈیجیٹل سسٹمز میں آپریشنز کے 10 سال مکمل کیے
این ایل ڈی ایس ایل انفراسٹرکچر، کنیکٹیویٹی، اور سپلائی چین کی مجموعی کارکردگی کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہے
प्रविष्टि तिथि:
31 DEC 2025 6:59PM by PIB Delhi
جیسے جیسے این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل) اپنے اگلے عشرے میں داخل ہو رہا ہے، ادارہ وکست بھارت 2047 کے وسیع تر قومی وژن پر اپنی توجہ مرکوز رکھے گا۔ اس مقصد کے لیے ڈیجیٹل بنیادوں کو مزید مضبوط کیا جائے گا تاکہ بنیادی ڈھانچے، رابطہ کاری (کنیکٹیوٹی) اور مجموعی سپلائی چین کی کارکردگی میں بہتری لائی جا سکے۔ یہ بات این ایل ڈی ایس ایل کے چیئرمین اور نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر و منیجنگ ڈائریکٹر،جناب رجت کمار سینی نے این ایل ڈی ایس ایل کے فاؤنڈیشن ڈے کے موقع پر کہی۔
گزشتہ ایک دہائی کے دوران، این ایل ڈی ایس ایل لاجسٹکس ویلیو چینز میں ڈیٹا کے تبادلے کو آسان بنانے کے لیے ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر پلیٹ فارمز کی ترقی اور ان کے آپریشن میں سرگرم رہا ہے۔ یہ اقدامات لاجسٹکس شعبے میں شفافیت، کارکردگی اور ڈیٹا پر مبنی فیصلہ سازی کو فروغ دیتے ہیں اور این آئی سی ڈی سی کے اس مینڈیٹ سے ہم آہنگ ہیں جس کا مقصد صنعتی اور معاشی بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانا ہے، خصوصاً بڑھتی ہوئی تجارت، مینوفیکچرنگ اور ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ سرگرمیوں کے تناظر میں۔
این ایل ڈی ایس ایل نے سرکاری اداروں اور صنعت کے شرکاء کے استعمال کے لیے معیار پر مبنی ٹیکنالوجی پلیٹ فارمز تعینات کیے ہیں۔ اہم پلیٹ فارمز میں لاجسٹکس ڈیٹا بینک (ایل ڈی بی) اور یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی) شامل ہیں، جو کنٹینر ٹریکنگ، ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) پر مبنی ڈیٹا کے تبادلے، تجزیات (اینالیٹکس) اور بندرگاہوں، ٹرمینلز، ریل، سڑک اور دیگر لاجسٹکس نوڈز کے درمیان آغاز سے اختتام تک وزیبلیٹی فراہم کرتے ہیں۔
لاجسٹکس ڈیٹا بینک ایک سنگل ونڈو کنٹینر لاجسٹکس وژولائزیشن سسٹم کے طور پر کام کرتا ہے، جو کنٹینر نمبروں کے ذریعے ٹریکنگ کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم اس وقت بھارت کے سو فیصد ایکسِم (برآمد و درآمد) کنٹینر حجم کا احاطہ کرتا ہے اور ملک کے تمام کنٹینر ہینڈلنگ پورٹ ٹرمینلز پر فعال ہے۔ 2016 میں اپنے قیام کے بعد سے، ایل ڈی بی اب تک 9 کروڑ 10 لاکھ سے زائد ایکسِم کنٹینرز کو ٹریک کر چکا ہے۔
یونیفائیڈ لاجسٹکس انٹرفیس پلیٹ فارم (یو ایل آئی پی)، جو قومی لاجسٹکس پالیسی کے تحت تیار کیا گیا ہے، سرکاری نظاموں اور صنعت کے شرکاء کے درمیان محفوظ اور معیاری اے پی آئی پر مبنی ڈیٹا کے تبادلے کو ممکن بناتا ہے۔ یو ایل آئی پی نے 11 وزارتوں کے 44 نظاموں کو یکجا کیا ہے، 136 اے پی آئیز تک رسائی فراہم کرتا ہے جو 2,000 سے زائد ڈیٹا فیلڈز کا احاطہ کرتی ہیں، اور اب تک 225 کروڑ سے زیادہ اے پی آئی لین دین ریکارڈ کر چکا ہے۔
این ایل ڈی ایس ایل نے ٹریک یور ٹرانسپورٹ، ٹرانسپورٹ مینجمنٹ سسٹم اور کوئلہ شکتی – انڈیا اسمارٹ کول اینالیٹکس ڈیش بورڈ جیسے ڈیجیٹل حل بھی تیار کیے اور ان کی معاونت کی ہے، جنہیں حکومت کی جانب سے لاجسٹکس اور سپلائی چین آپریشنز کی نگرانی اور انتظام کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
این ایل ڈی ایس ایل کے بارے میں
یہ کمپنی 30 دسمبر 2015 کو قائم کی گئی، جس کا بنیادی مقصد معلوماتی اور مواصلاتی ٹیکنالوجی (آئی سی ٹی) کے ذریعے بھارتی لاجسٹکس شعبے میں کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ این آئی سی ڈی سی لاجسٹکس ڈیٹا سروسز لمیٹڈ (این ایل ڈی ایس ایل)، نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این آئی سی ڈی سی) کا لاجسٹکس ڈیجیٹل اور ڈیٹا بازو ہے، جو نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی) کی رہنمائی اور تعاون کے تحت کام کرتا ہے۔ این آئی سی ڈی آئی ٹی، حکومتِ ہند کے اس ادارہ جاتی فریم ورک کی نمائندگی کرتا ہے جو لاجسٹکس اور صنعتی بنیادی ڈھانچے میں ٹیکنالوجی پر مبنی اصلاحات کو آگے بڑھانے کے لیے قائم کیا گیا ہے۔ این ایل ڈی ایس ایل، حکومتِ ہند (جس کی نمائندگی نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلیمنٹیشن ٹرسٹ کرتا ہے) اور جاپان کی معروف آئی ٹی کمپنی این ای سی کارپوریشن کے درمیان ایک مشترکہ منصوبہ ہے۔
************
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U :5010 )
(रिलीज़ आईडी: 2210315)
आगंतुक पटल : 3