عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

2025 میں شہریوں کے رہن سہن کو آسان بنانے کے لیےحکمرانی میں اصلاحات پر خصوصی توجہ دی گئی: ڈاکٹر جتیندر سنگھ


وزیرموصوف نے کہا: سرکاری ملازمین کے لیے کام کو آسان بنانے اور کام دوست ماحول فراہم کرنے پر بھی زور دیا گیا

مشن کرم یوگی  نے2025 میں تیزی سے وسعت اختیار کی، آئی جی او ٹی پلیٹ فارم میں 1.45 کروڑ سے زائد سرکاری ملازمین شامل ہوئے

ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم کے تحت 1.68 کروڑ پنش یافتگان کا احاطہ کیاگیا، پنشن سے متعلق شکایات کے ازالے میں ریکارڈ پیش رفت ہوئی

سی پی جی آر اے ایم ایس کے ذریعے 2025 میں 20 لاکھ سے زائد عوامی شکایات کا ازالہ کیاگیا، حکمرانی اصلاحات میں تیزی آئی

प्रविष्टि तिथि: 30 DEC 2025 5:27PM by PIB Delhi

عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سال 2025 حکمرانی میں اصلاحات پر مرکوز رہا ،جس کا مقصد شہریوں کے لیے رہن سہن بہتر بنانا تھا، اس کے ساتھ ہی سرکاری ملازمین کے لیے زیادہ معاون اور کام دوست ماحول پیدا کرنے پر بھی توجہ مرکوزکی گئی۔

یہاں اختتامی سال کی جائزہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے وزارت عملہ، عوامی شکایات اور پنشن کی سالانہ کامیابیوں کو اجاگر کیا، جن میں محکمۂ عملہ و تربیت، محکمۂ انتظامی اصلاحات و عوامی شکایات اور محکمۂ پنشن و پنشنرز فلاح و بہبود کے کام شامل ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سال کے دوران کی گئی اصلاحات ’کم سے کم حکومت اور زیادہ سے زیادہ حکمرانی‘ کے اصول کی رہنمائی میں انجام دی گئیں۔، جس میں طریقۂ کار کو آسان بنانے، زیرِ التوا معاملات میں کمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے حکومت کو زیادہ جوابدہ اور شہریوں پر مرکز بنانے پر زور دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 2025 میں حکمرانی کے نتائج ایک جامع اصلاحاتی عمل کی عکاسی کرتے ہیں، جہاں ڈیجیٹل ذرائع، ادارہ جاتی جدت اور عوام پر مرکوز نقطۂ نظر کو یکجا کر کے عوامی خدمات کی فراہمی میں ٹھوس بہتری لائی گئی۔

وزیر موصوف نے حکمرانی اصلاحات کے ایک اہم ستون کے طور پر صلاحیت سازی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا گیا کہ سال کے دوران مشن کرم یوگی کی توسیع میں مسلسل اضافہ ہوا ہے۔آئی جی او ٹی-کرم یوگی پلیٹ فارم پر 1.45 کروڑ سے زائد رجسٹرڈ سرکاری ملازمین موجود ہیں۔ یہ پلیٹ فارم 23 زبانوں میں 4,155 سے زیادہ اعلیٰ معیار کے ای لرننگ کورسز فراہم کرتا ہے، جبکہ 28 ریاستیں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقے اس سے منسلک ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی جی او ٹی مارکیٹ پلیس، مصنوعی ذہانت، سائبر سیکورٹی اور عوامی پالیسی سمیت سات موضوعاتی شعبوں میں تخصصی پروگرامز اور اے آئی پر مبنی ٹولز جیسے اے آئی سارتھی، اے آئی ٹیوٹر اور اے آئی سے لیس صلاحیت سازی کےلیےمنصوبہ بندی کا آلہ متعارف کرایا گیا ہے، تاکہ سرکاری محکموں میں کردار پر مبنی مہارتوں کی ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

وزیرموصوف نے’ راشٹریہ کرم یوگی جن سیوا پروگرام‘ کے تحت وسیع پیمانے پر منعقد کیے گئے تربیتی پروگراموں کا بھی ذکر کیا ، جس کے تحت سال کے دوران 87 لاکھ سے زائد ملازمین کو تربیت دی گئی۔ اس سے خدمات کی فراہمی میں ’’سیوا بھاؤ‘‘ (خدمت کے جذبے) کو تقویت ملی۔ انہوں نے مزید کہا کہ این ایس سی ایس ٹی آئی 2.0 فریم ورک کے اجرا اور ریاستی انتظامی تربیتی اداروں میں 29 کرم یوگی ڈیجیٹل لرننگ لیبز کے قیام سے قومی تربیتی نظام کو مزید مضبوطی ملی ہے۔

مرکزی وزیر نے محکمۂ عملہ و تربیت (ڈی او پی ٹی) کے تحت شفافیت اور شہریوں پر مرکز اقدامات کا بھی حوالہ دیا۔ ان میں مضبوط حفاظتی خصوصیات کے ساتھ آر ٹی آئی آن لائن پورٹل کی توسیع شامل ہے، جسے 2,899 عوامی اداروں تک بڑھایا گیا اور مرکزی انتظامی ٹریبونل کے ذریعے خدمات سے متعلق شکایات کے ازالے میں بہتری لائی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ ڈیجیٹل کیس مینجمنٹ سسٹم، لکھنؤ اور گوہاٹی میں بہتر بنیادی ڈھانچے اور سرکٹ نشستوں کے ذریعے علاقائی رسائی میں توسیع کی مدد سے ٹریبونل نے ستمبر 2025 تک 92.94 فیصدمعاملو ںکو حل کرنے کی شرح حاصل کی۔

شکایات کے ازالے میں اصلاحات پر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ مرکزی عوامی شکایات کے ازالے اور نگرانی کا نظام شہریوں کی شرکت کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا رہا ہے۔ سال 2025 کے دوران مرکزی وزارتوں اور محکموں میں 20 لاکھ سے زائد عوامی شکایتوں کا ازالہ کیاگیا ،جس کو اوسطاً 15دن میں حل کیاگیا۔شہریوں سے 10 لاکھ سے زائد آرا موصول ہوئیں اور شکایات کے ازالے کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے نئے نگرانی نظام، تربیتی ماڈیولز اور قومی ورک شاپس شروع کی گئیں۔ انہوں نے ریاستوں اور اضلاع میں ’گڈ گورننس وک اورپرساشن گاؤں کی اوور‘مہم کے انعقاد کو بھی اجاگر کیا، جس کا مقصد مشن پر مبنی طریقۂ کار کے ذریعے انتظامیہ کو عوام کے مزید قریب لانا ہے۔

وزیرموصوف نے کہا کہ 84 وزارتوں اور محکموں میں نافذ کی گئی خصوصی مہم 5.0 کا مقصد سوچھتا (صفائی) کو ادارہ جاتی شکل دینا اور سرکاری دفاتر میں زیر التوا معاملات کو کم کرنا تھا۔ اس مہم کے تحت 11.6 لاکھ صفائی مقامات کا احاطہ کیا گیا۔ اس کے نتیجے میں 29.52 لاکھ فائلیں بند یا تلف کی گئیں، 233.75 لاکھ مربع فٹ دفتری جگہ خالی ہوئی اور سال کے دوران کباڑ کی فروخت سے 833.92 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل ہوئی۔ اس سے سرکاری دفاتر میں کارکردگی اور دفتری طریقۂ کار میں بہتری آئی۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود سے متعلق اقدامات پر کہا کہ نومبر 2025 میں منعقد کی گئی ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹ مہم4.0 اب تک کی سب سے بڑی مہم رہی۔ اس کے تحت 2,000 اضلاع، ذیلی ڈویژن اور شہروں میں 1.68 کروڑ ڈیجیٹل لائف سرٹیفکیٹس جاری کیے گئے، جن میں سے 1.01 کروڑ سے زائد سرٹیفکیٹس چہرےکی شناخت کی ٹیکنالوجی کے ذریعے جمع کرائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ بھویشیا پلیٹ فارم سےڈیجیٹل طور پر  پنشن کی منظوری اور ادائیگی کی نگرانی  میں مسلسل اضافہ ہو رہاہے، جبکہ پنشن سے متعلق شکایات کے ازالے نے کسی بھی کیلنڈر سال میں اپنی بلند ترین سطح حاصل کی، جس میں 1.12 لاکھ سے زائد شکایتوں کا ازالہ کیاگیا ہے۔پنشن عدالتوں، ریٹائرمنٹ سے قبل مشاورتی ورکشاپس، انوبھو ایوارڈز اور پنشن مقدمات پر قومی ورکشاپ نےپنشن یافتگان کے لیے رسائی اور شکایات کے حل کو مزید بہتر بنایا ہے۔

اس سے قبل محکمۂ عملہ و ٹیکنالوجی، ڈی اے آر پی جی اور محکمۂ پنشن و فلاح و بہبود کی سکریٹری رچنا شاہ نے پیشکش کے دوران وزارت کی ترجیحات اور اقدامات کا خاکہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ سال کے دوران کیے گئے تمام اصلاحات شفافیت، کارکردگی اور شہریوں پر مرکوز رہی۔ انہوں نے کہا کہ تقرری میں اصلاحات، صلاحیت سازی، شکایات کے ازالے اور پنشن خدمات سمیت مختلف شعبوں میں وزارت کی کوششیں ایک جامع وژن کے تحت کی گئیں، جس کا مقصد ایک جوابدہ اور مستقبل کے لیے تیار حکمرانی کا نظام قائم کرنا ہے، جو ’وکست بھارت‘ کے ہدف سے ہم آہنگ ہے۔

پریس بریفنگ کے اختتام پر وزیر نے کہا کہ 2025 کے دوران حکمرانی اصلاحات اور ادارہ جاتی اختراعات آئندہ برسوں میں پالیسی اور انتظامی طریقۂ کار کی رہنمائی کرتی رہیں گی، کیونکہ وزارت ان بنیادوں پر آگے بڑھتے ہوئے خدمات کی فراہمی اور سرکاری اداروں پر عوامی اعتماد کو مزید مضبوط بنائے گی۔

پریس کانفرنس میں ڈی او پی ٹی کے ایڈیشنل سکریٹری منوج کمار دویدی ، ڈی اے آر پی جی کے ایڈیشنل سکریٹری پونیت یادو اور ڈی او پی پی ڈبلیو کے جوائنٹ سکریٹری دھروب جوتی سین گپتا نے شرکت کی ، جس سے وزارت کے تحت تینوں محکموں کی مربوط شرکت کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

 

 

***

 

ش ح۔م ع ن-

Urdu No. 4064


(रिलीज़ आईडी: 2210012) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Marathi