مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بین الاقوامی لیٹر میل سروسز کی معقولیت

प्रविष्टि तिथि: 30 DEC 2025 6:58PM by PIB Delhi

یونیورسل پوسٹل یونین (یو پی یو) کے عالمی بہترین طریقوں اور فیصلوں کے مطابق، محکمہ ڈاک نے بین الاقوامی لیٹر پوسٹ سروسز کو جدید اور مضبوط بنانے کے لیے آگے کی جانب قدم بڑھایا ہے۔ ان اصلاحات کا مقصد گاہک کے تجربے، سروس کی قابل اعتمادی، ٹریک ایبلٹی، کسٹمز کی تعمیل اور سیکورٹی کو بڑھانا ہے، جبکہ پوسٹل پیشکشوں کو عالمی ای کامرس کے معیارات کے ساتھ ہم آہنگ کرنا ہے۔

سروس میں بہتری کی اس مشق کے ایک حصے کے طور پر، محکمہ ڈاک نے کچھ بین الاقوامی لیٹر پوسٹ سروسز کو معقول بنانے کا فیصلہ کیا ہے، خاص طور پر وہ جو ٹریکنگ کی خصوصیات کے بغیر یا محدود ہیں۔ اس کے علاوہ مزید اثر انگز ، جوابدہ اور صارف دوست متبادل کو فروغ دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس کے مطابق، یکم جنوری 2026 سے، درج ذیل آؤٹ ورڈ بین الاقوامی لیٹر میل سروسز بند کر دی جائیں گی:

  • رجسٹرڈ اسمال پیکٹ سروس، یو پی یو کے فیصلوں کے مطابق جس میں رجسٹریشنصرف دستاویز تک محدود ہے۔
  • آؤٹ ورڈ اسمال پیکٹ سروس، جس میں سمندر، ایس اے ایل اور ہوائی راستے سے بھیجی جانے والی اشیا کے حامل لیٹر پوسٹ آئٹم  شامل ہیں۔
  • آؤٹ ورڈ لیٹر پوسٹ آئٹم کے لیے سرفیس لیٹر میل سروس اور سرفیس ایئر لفٹیڈ (ایس اے ایل) لیٹر میل سروس

یہ قدم چھوٹے پیکٹ سروسز میں محدود یا بغیر ٹریکنگ، طویل ڈیلیوری ٹائم لائنز، منزل کے ممالک میں بڑھتے ہوئے کسٹم اور سیکیورٹی کی ضروریات، اور بہت سی غیر ملکی پوسٹل انتظامیہ کی طرف سے ایسی اشیاء کی قبولیت میں کمی جیسے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے اٹھایا جا رہا ہے۔

اس بات پر زور دیا جاتا ہے کہ یہ معقولیت سروس کے معیار کو بہتر بنانے اور برآمد کنندگان یا صارفین کے اختیارات کو متاثر نہ کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ ریشنلائزیشن کے بعد، رجسٹریشن صرف ان دستاویزات کے لیے دستیاب رہے گی، جو ائیر موڈ میں بک کی گئی ہیں، خطوط، پوسٹ کارڈز، پرنٹ شدہ کاغذات، ایروگرامس، بلائنڈ لٹریچر اور ایم بیگز کے زمرے میں بک کی گئی ہیں۔

بلائنڈ لٹریچر اور ایم بیگز کے لیے یو پی یو کی موجودہ دفعات میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی۔ نابینا افراد یا نابینا افراد کے لیے کسی تنظیم کی طرف سے بھیجے گئے یا ان کے نام بھیجے گئے نابینا لٹریچر کے آئٹمز پوسٹل چارجز سے مستثنیٰ ہیں، سوائے قابل اطلاق ہوائی سرچارجز کے، منزل کے ملک کے ضوابط کے تحت۔ ایم بیگز وزن کی حد اور ملک کی مخصوص قبولیت کی شرائط سمیت یو پی یو کے قوانین کے تحت چلتے رہیں گے۔

برآمد کنندگان، ایم ایس ایم ایز اور صارفین کی حمایت کے لیے، محکمہ ڈاک پہلے سے ہی غیر ممالک میں سامان بھیجنے کے لیے مضبوط اور قابل بھروسہ متبادل فراہم کرتا ہے۔ بین الاقوامی ٹریکڈ پیکٹ سروس (آئی ٹی پی ایس) اور دوسری بین الاقوامی پارسل خدمات کا استعمال کرنے کے لیے صارفین کی حوصلہ افزائی  کی جاتی ہے، جو اینڈ ٹو اینڈ ٹریکنگ اور وزیبلٹی، تیز اور زیادہ قابل بھروسہ ڈیلیوری، کسٹمز کے ساتھ بہتر کمپلائنس اور سکیورٹی کے قواعد کی پابندی کرتی ہیں، ساتھ ہی خصوصاً چھوٹے برآمدکنندگان اور ای-کامرس فروخت کاروں کے لیے مسابقتی اور شفاف پرائسنگ اسٹرکچر دیتی ہیں۔

تمام تر متعلقہ افسران کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ ان تبدیلیوں پر آسانی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں، مناسب متبادل خدمات کے لیے صارفین کی رہنمائی کریں، اور بغیر کسی رکاوٹ کے منتقلی کی سہولت کے لیے وسیع تشہیر کریں۔

یہ ریشنلائزیشن محکمہ ڈاک کی جدید، صارفین پر مبنی اور عالمی سطح پر منسلک بین الاقوامی ڈاک خدمات سے وابستگی کی عکاسی کرتی ہے، جس سے بہتر معتبریت ، شفافیت اور صارفین کی مجموعی اطمینان کو یقینی بنایا جاتا ہے۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:4013


(रिलीज़ आईडी: 2209927) आगंतुक पटल : 10
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Kannada