سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
‘‘حکومت ہند گرین مرین موبلٹی کو مضبوط کررہی ہے: ٹی ڈی بی-ڈی ایس ٹی نے انڈو-کینیڈا باہمی تعاون صنعت آر اینڈ ڈی پروگرام کے تحت گوا کی وجائی مرین سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کی حمایت کی ہے’’
प्रविष्टि तिथि:
30 DEC 2025 4:36PM by PIB Delhi
صاف نقل و حمل، تکنیکی خود انحصاری اور صنعت سے چلنے والی اختراع کو فروغ دینے کی حکومت ہند کی کوششوں کے ساتھ ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ (ٹی ڈی بی)، محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی ( ڈی ایس ٹی)، حکومت ہند نے‘‘ وی اے سی ای کے ذریعہ اسمارٹ سی پروجیکٹ’’ نام کے پروجیکٹ کے لئے میسرز وجائی مرین سروسز پرائیویٹ لمٹیڈ(وی ایم ایس پی ایل) کے ساتھ ایک معاہدہ کیا ہے۔
یہ پروگرام محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی حکومت ہند اور نیشنل ریسرچ کونسل کینیڈا (این آر سی) اور گلوبل افیئرز کینیڈا کے درمیان ایک دو طرفہ پہل ہے، جو مشترکہ صنعتی آر اینڈ ڈی منصوبوں کی حمایت کرتا ہے جس کے نتیجے میں مارکیٹ کے لیے تیار ٹیکنالوجیز، صنعتی ترقی اور سماجی فائدہ ہوتا ہے۔
تعاون یافتہ پروجیکٹ کا مقصد 20 مسافر برقی کشتی کی تیاری اور اس کو آپریٹ کرنا ہے جو ماحول دوست آبی گزرگاہوں، فوسل ایندھن پر انحصار کم کرنے اور پائیدار سیاحت کی ترقی کے ہندوستان کے وسیع مقاصد میں تعاون کرنا ہے۔ پروجیکٹ کے تحت، وی ایم ایس پی ایل ہندوستانی رجسٹر آف شپنگ (آئی آر ایس) کے معیارات پر پورا اترتے ہوئے ایک اعلی طاقت اور کم وزن والے ایف آر پی جہاز کو ڈیزائن اور تعمیر کرے گا، جسے الیکٹرک آؤٹ بورڈ موٹرز، بیٹری سسٹمز اور کینیڈا کے پارٹنر- اے سی ای ایل پاور انک کے تیار کردہ ڈیجیٹل کنسول انٹرفیس کے ساتھ مربوط کیا جائے گا۔
یہ پہل اندرون اور صاف ساحلی آبی نقل و حمل کے لیے ایک ٹیکنالوجی پلیٹ فارم بنانے میں مدد کرے گی، جس میں کم اخراج، کم سے کم شور اور بہتر آپریشنل کارکردگی شامل ہے، جو حکومتی پالیسیوں کو توانائی کی بچت اور صاف نقل و حرکت کے نظام کی حوصلہ افزائی کرنے میں معاونت فراہم کرے گی۔
وجائی مرین سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ، جو وجائی مرین شپ یارڈ کو چلا رہا ہے، ایک آئی ایس او 9001:2008- مصدقہ ہندوستانی شپ یارڈ ہے جس کے ڈیزائن، تعمیر، کمیشننگ اور مرین کرافٹ کی ترسیل کا تجربہ ہے۔ اس پروجیکٹ میں مشترکہ طور پر تیار کردہ الیکٹرک پروپلشن سسٹم کو ہندوستان میں تعیناتی کے لیے موزوں بنایا جائے گا، خاص طور پر فیڈر سروسز اور سیاحت سے منسلک آبی گزرگاہوں میں۔
کلیدی منصوبے کے نتائج:
- واٹر ٹیکسی، ایکو ٹورازم سرکٹس خدمات اور دریا پر مبنی مسافروں کی نقل و حرکت کے لیے الیکٹرک بوٹس کو فروغ دینا۔
- حساس ماحولیاتی زونز کے لیے موزوں کم شور، غیر آلودگی پھیلانے والے جہازوں کے ذریعے ذمہ دار سیاحت کو سپورٹ کرنا۔
- بہتر استحکام اور کارکردگی کے لیے کاربن فائبر ری انفورسڈ پلاسٹک (سی ایف آر پی) اور ویکیوم انفیوژن تعمیراتی تکنیک کو اپنانا۔
- اس بات کا مظاہرہ کہ برقی کشتیاں روایتی ڈیزل سسٹم کے مقابلے میں قابل برداشت اور اعتماد فراہم کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب راجیش کمار پاٹھک، سکریٹری، ٹی ڈی بی نے کہا:
‘‘انڈو-کینیڈا تعاونی آر اینڈ ڈی پروگرام کے ذریعےحکومت ہند صنعت پر مبنی تحقیق کی حوصلہ افزائی کر رہی ہے جو قابل استعمال ٹیکنالوجیز میں تبدیل کرتی ہے۔ یہ پروجیکٹ سبز آبی گزرگاہوں(گرین مرین ) کو سپورٹ کرتا ہے، مرین انجینئرنگ میں جدت کو فروغ دیتا ہے اور جدید نقل و حرکت کی ٹیکنالوجیز میں گھریلو صلاحیت کو مضبوط کرتا ہے۔’’
وجائی مرین سروسز پرائیویٹ کے نمائندے لمیٹڈ نے اظہارستائش کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ڈی بی کی مدد سے تجارتی طور پر قابل عمل برقی کشتیوں کی تعیناتی میں مدد ملے گی جنہیں ہندوستانی آپریٹنگ حالات کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے، جس سے محفوظ، صاف ستھرا اور زیادہ موثر پانی کی نقل و حمل کے ٹرانسپورٹ میں تعاون ملے گا۔

*****
ش ح – ظ ا
UR No. 4046
(रिलीज़ आईडी: 2209886)
आगंतुक पटल : 8