وزارت خزانہ
چھ اعشاریہ اڑتالیس (6.48) فیصد سرکاری تمسکات 2035کی فروخت (ازسر نو اجراء) کے لیے نیلامی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
29 DEC 2025 7:26PM by PIB Delhi
حکومت ہند (جی او آئی) نے مختلف قیمت کے طریقہ کار کا استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 32000 کروڑ روپے (برائے نام) کی مشتہر کردہ رقم کے لیے ’’6.48 فیصد کے بقدر سرکاری تمسکات 2035‘‘ کی فروخت (ازسر نو اجراء) کا اعلان کیا ہے۔ حکومت ہند کے پاس مذکورہ بالا تمسکات کے بالمقابل 2000 کروڑ روپے کے بقدر تک کے اضافی سبسکرپشن کو برقرار رکھنے کا متبادل ہوگا۔ نیلامی کا اہتمام 02 جنوری 2026 (جمعہ) کو ریزرو بینک آف انڈیا ، ممبئی آفس، فورٹ ، ممبئی کے ذریعہ کیا جائے گا۔
تمسکات کی فروخت کی مطلع شدہ رقم کا 5فیصد تک حصہ اہل افراد اور اداروں کو سرکاری تمسکات کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق مختص کیا جائے گا۔
نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی بولیاں 02 جنوری 2026 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سلوشن (ای-کبیر سسٹم) پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جانی چاہئیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح 10:30 بجے سے 11:00 بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئیں اور مسابقتی بولیاں صبح 10:30 اور 11:30 بجے کے درمیان جمع کرائی جانی چاہئیں۔
نیلامی کے نتائج کا اعلان 02 جنوری 2026 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 05 جنوری 2026 (پیر) کو ہوگی۔
یہ تمسکات بھارتی ریزرو بینک کے ذریعہ جاری کردہ ’مرکزی حکومت کے تمسکات میں جب جاری کیے گئے لین دین‘ پر رہنما خطوط کے مطابق ’’جب جاری کیے گئے‘‘ تجرت کے لیے مستحق ہوں گے، جو وقتاً فوقتاً ترمیم شدہ 24 جولائی 2018 کے سرکلر نمبر آر بی آئی /2018-19/2025 کے توسط سے جاری کیے گئے تھے۔
****
(ش ح –ا ب ن)
U.No:4015
(ریلیز آئی ڈی: 2209597)
وزیٹر کاؤنٹر : 44