امور داخلہ کی وزارت
مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا
ایک پرعزم رہنما جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال عوامی خدمت میں وقف، سین جی کا انتقال ریاست کے سیاسی منظرنامے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے
میری ہمدردیاں ان کے سوگوار اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 DEC 2025 4:44PM by PIB Delhi
داخلہ اور امدا دباہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ نے تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین جی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے کہا:
‘‘تریپورہ قانون ساز اسمبلی کے اسپیکر بسوا بندھو سین جی کا انتقال نہایت افسوسناک ہے۔ ایک پرعزم رہنما جنہوں نے اپنی زندگی کے کئی سال عوامی خدمت کے لیے وقف کیے، سین جی کا انتقال ریاست کے سیاسی منظرنامے کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔ میری ہمدردیاں ان کے سوگوار اہلِ خانہ، دوستوں اور مداحوں کے ساتھ ہیں۔ اوم شانتی شانتی شانتی۔’’
*****
(ش ح ۔ ع ح۔ت ا)
U. No. 3945
(ریلیز آئی ڈی: 2208909)
وزیٹر کاؤنٹر : 30