پنچایتی راج کی وزارت
مرکز نے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت راجستھان اور جھارکھنڈ میں دیہی بلدیاتی اداروں کے لیے 723 کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹس جاری کیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 DEC 2025 3:21PM by PIB Delhi
مرکزی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن (XV ایف سی) کی گرانٹس راجستھان اور جھارکھنڈ میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) اور دیہی بلدیاتی اداروں (آر ایل بیز) کو مضبوط بنانے کے لیے جاری کی ہیں۔ راجستھان میں مالی سال 2025-26 کے لیے غیر مشروط گرانٹس کی پہلی قسط، جس کی مالیت 303.0419 کروڑ روپے ہے، ریاست کے اہل 24 ضلع پنچایتوں، 339 بلاک پنچایتوں اور 3,857 گرام پنچایتوں کو جاری کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ، مالی سال 2024-25 کے لیے غیر مشروط گرانٹس کی پہلی اور دوسری قسط کی روکی گئی رقم میں سے 145.24 کروڑ روپے بھی راجستھان کے اضافی طور پر اہل دیہی بلدیاتی اداروں کو جاری کیے گئے ہیں۔وہیں ریاست جھارکھنڈ کے لیے، مرکزی حکومت نے مالی سال 2024-25 کے لیے غیر مشروط گرانٹس کی پہلی قسط، جس کی مالیت 275.1253 کروڑ روپے ہے، ریاست بھر کے تمام اہل 24 ضلع پنچایتوں، 253 اہل بلاک پنچایتوں اور 4,342 اہل گرام پنچایتوں کو جاری کی ہے۔
حکومتِ ہند، وزارتِ پنچایتی راج اور وزارتِ جل شکتی (محکمۂ پینے کے پانی اور صفائی) کے ذریعے، پنچایتی راج اداروں (پی آر آئیز) / دیہی بلدیاتی اداروں (آر ایل بیز) کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کی گرانٹس ریاستوں کو جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے، جنہیں بعد میں وزارتِ خزانہ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے۔ مختص گرانٹس کی ایک مالی سال میں دو قسطوں میں سفارش اور جاری کی جاتی ہیں۔ غیر مشروط گرانٹس کو پنچایتی راج ادارے / دیہی بلدیاتی ادارے آئینِ ہند کے گیارہویں شیڈول میں شامل انتیس موضوعات کے تحت، مقامی ضروریات کے مطابق استعمال کر سکتے ہیں، تاہم تنخواہوں اور دیگر انتظامی اخراجات کے لیے ان کا استعمال نہیں کیا جا سکتا۔مشروط گرانٹس کو بنیادی خدمات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جن میں (اے) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف (کھلے میں رفع حاجت سے پاک) حیثیت کی برقرار ی، جس میں گھریلو کچرے کے انتظام اور علاج، بالخصوص انسانی فضلے اور فیکل سلج کے انتظام و صفائی شامل ہیں اور (بی) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کا ذخیرہ اور پانی کی ری سائیکلنگ شامل ہیں۔
**************
ش ح ۔ ش ب۔ م الف
U. No.3938
(ریلیز آئی ڈی: 2208901)
وزیٹر کاؤنٹر : 44