ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
سی اے کیو ایم نے اے کیو آئی 271 تک بہتر ہونے پر جی آر اے پی IV واپس لے لیا
प्रविष्टि तिथि:
24 DEC 2025 7:52PM by PIB Delhi
این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں فضائی معیار کے انتظام سے متعلق کمیشن (سی اے کیو ایم) کے گریڈڈ ریسپانس ایکشن پلان (جی آر اے پی) سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آج فضائی معیار میں نمایاں بہتری کے بعد پورے این سی آر میں، فوری طور پر نافذ العمل طور پر، جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کے مرحلہ IV کے تحت تمام اقدامات واپس لے لیے۔ کمیشن نے 13.12.2025 کو مرحلہ IV نافذ کیا تھا، جب دہلی کا اوسط اے کیو آئی تیزی سے خراب ہوا تھا اور اسی دن 450 کی حد سے تجاوز کر گیا تھا۔
سی اے کیو ایم کی جی آر اے پی سے متعلق ذیلی کمیٹی نے آج خطے میں موجودہ فضائی معیار کی صورتحال کے ساتھ ساتھ آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے دستیاب کرائی گئی موسمی حالات اور اے کیو آئی سے متعلق پیش گوئیوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس میں بتایا گیا کہ موافق موسمی حالات، بالخصوص تیز رفتار ہواؤں کے باعث گزشتہ رات سے دہلی کے اے کیو آئی میں نمایاں بہتری آئی ہے اور 24.12.2025 کو 271 (”خراب“ زمرہ) ریکارڈ کیا گیا۔
آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی پیش گوئیاں ظاہر کرتی ہیں کہ آئندہ دن میں دہلی کا اوسط اے کیو آئی غالباً ”خراب“ سے ”انتہائی خراب“ کے زمرے کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔
لہٰذا، موجودہ جی آر اے پی کے تحت مرحلہ IV کی پابندیوں کی خلل انگیز نوعیت، جو بڑی تعداد میں متعلقہ فریقوں اور عوام کو متاثر کرتی ہے، کو مدِنظر رکھتے ہوئے، نیز دہلی کے اوسط اے کیو آئی میں بہتری اور آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی جاری کردہ پیش گوئیوں کی روشنی میں، ذیلی کمیٹی نے متفقہ طور پر پورے این سی آر میں جی اے آر پی کے موجودہ شیڈول کے تحت مرحلہ IV کے تمام اقدامات فوری طور پر واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
تاہم، جی آر اے پی (نومبر 2025) کے موجودہ شیڈول کے تحت مراحل III، II اور I کے تمام اقدامات بدستور نافذ رہیں گے اور آئندہ دنوں میں اے کیو آئی کی سطح مزید نہ بڑھے، اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پورے این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیاں انہیں نافذ کریں گی، ان کی نگرانی کریں گی اور ان کا جائزہ لیں گی۔ ایجنسیاں سخت چوکسی برقرار رکھیں گی اور بالخصوص جی آر اے پی (نومبر 2025) کے موجودہ شیڈول کے تحت مراحل III، II اور I کے اقدامات کو مزید تیز کریں گی تاکہ این سی آر میں جی آر اے پی کے مرحلہ IV کو دوبارہ نافذ کرنے کی ضرورت پیش نہ آئے۔
تعمیرات و انہدام کے منصوبہ جاتی مقامات وغیرہ جنہیں مختلف قانونی ہدایات، قواعد، رہنما خطوط وغیرہ کی خلاف ورزی کی بنا پر مخصوص بندش کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور وہ اس ضمن میں کمیشن کے کسی واضح حکم کے بغیر کسی بھی صورت میں اپنا کام دوبارہ شروع نہیں کریں گے۔
اگرچہ جی آر اے پی کے مرحلہ IV کو واپس لیا جا رہا ہے، تاہم موسم سرما کے پیش نظر، جب موسمی حالات ہمیشہ موافق نہیں رہتے اور اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ اے کیو آئی کی سطح مزید خراب نہ ہو، شہریوں سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول کے تحت مراحل III، II اور I کے سِٹیزن چارٹر پر سختی سے عمل کریں۔
ذیلی کمیٹی فضائی معیار کی صورتحال پر قریبی نظر رکھے گی اور دہلی میں فضائی معیار، نیز آئی ایم ڈی/آئی آئی ٹی ایم کی جانب سے فراہم کردہ موسمی حالات اور ایئر کوالٹی انڈیکس کی پیش گوئیوں کی بنیاد پر مناسب مزید فیصلوں کے لیے وقتاً فوقتاً صورت حال کا جائزہ لیتی رہے گی۔
جی آر اے پی کے موجودہ شیڈول (نومبر 2025) کی تفصیلات کمیشن کی ویب سائٹ https://caqm.nic.in پر دستیاب ہیں۔
***********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3897
(रिलीज़ आईडी: 2208300)
आगंतुक पटल : 6