ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایگزیکٹو خلاصہ-ختم سال کی حصولیابی-ٹیکسٹائل کی وزارت

प्रविष्टि तिथि: 24 DEC 2025 12:44PM by PIB Delhi

ٹیکسٹائل کی وزارت کا ختم سال کا جائزہ 2025 جامع اور کثیر جہتی ترقی کے دور کا خاکہ پیش کرتا ہے، جو اسٹریٹجک پالیسی اصلاحات، اہم بنیادی ڈھانچے کی سرمایہ کاری اور کاشتکاری سے لے کر غیر ملکی منڈیوں تک مکمل ویلیو چین کو بااختیار بنانے پر بھر پور توجہ مرکوز کرتا ہے۔  وزارت کی اہم کامیابیاں گھریلو مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے، عالمی مسابقت کو بڑھانے اور لاکھوں کسانوں، بنکروں اور کاریگروں کی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے پر مرکوز ہیں ۔

اصلاحات (پالیسی، انضباطی، ڈھانچہ جاتی اور کاروبار کرنے میں آسانی کی تبدیلیاں)

  • وسکوز اسٹیپل فائبر (وی ایس ایف) پر کیو سی او کی بازیافت، 18 نومبر  2025 کی تاریخ سے
  • خام کپاس پر کسٹم ڈیوٹی میں چھوٹ (اگست-دسمبر 2025)
  • کپاس کی گانٹھوں کے لیے کیو سی او 2023 کو اگست 2026 تک کے لیے مؤخر کرنا
  • وزارت کے تعاون سے سیکٹر کے لیے اصلاحات کو فعال کرنا:-
  • پالیسٹر اجزاء میں ایم ایم ایف پر کیو سی او کی بحالی 12 نومبر 2025کی تاریخ سے
  • ٹیکسٹائل مشینری پر کیو سی او کی بحالی 27 اگست 2025 کی تاریخ سے۔ٹیکسٹائل مشینری پر کیو سی او کے نفاذ میں یکم ستمبر 2026 تک توسیع کردی گئی ہے
  • جی ایس ٹی کو معقول بنانا (56 ویں جی ایس ٹی کونسل) کپڑے اور کپڑے سے تیار شدہ اشیاء: 2,500 روپے تک کےپیس پر 5فیصدجی ایس ٹی -ایم ایم ایف فائبر پر جی ایس ٹی  18فیصد سے کم کرکے 5فیصد، ایم ایم ایف سوت پر جی ایس ٹی 12فیصدسے کم کرکے 5فیصد-قالین، دستکاری، ہینڈلوم، سلائی مشینوں  پر جی ایس ٹی کم کرکے5فیصد کردیا گیا ہے۔
  • کیو سی او کے تحت آنے والی اشیا کے لیے پیشگی اجازت کے تحت برآمدی ذمہ داری کی مدت میں 6 سے 18 ماہ کی توسیع
  • مشکلات کے خاتمے کے لیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم میں کلیدی ترمیم
  • اہل مصنوعات کی توسیع
  • نئی کمپنیاں قائم کرنے سے راحت
  • سرمایہ کاری کی کم از کم حد میں کمی
  • ترغیبات کے لیے اضافی کاروبار میں کمی،  پہلے اس پر 25فیصد  جی ایس ٹی لاگو تھا جسے اب گھٹا کر 10فیصد کردیا گیا ہے
  • مضبوط نگرانی کے ساتھ کپاس کی خریداری کے نظام کی توسیع اور ڈیجیٹائزیشن
  • پی ایم-میٹا پارک کے لیے زمین کے استعمال اور الاٹمنٹ فریم ورک کی تشکیل
  • 7 پی ایم مترا پارکس کی منظوری اور اس کا آغاز(4,445 کروڑ روپے کے اخراجات سے)
  • 100فیصد زمین حاصل کی گئی اور اسے ایس پی وی کے حوالے کی گئی ؛ تمام پارکوں کے لیے ماحولیاتی منظوری ؛ زمین الاٹمنٹ پالیسی منظور (ایم پی ، ٹی این)
  • کپڑے/کپڑے سے تیار شدہ اشیاء کے لیے ای او یوز/ایس ای زیڈ/ایڈوانس اتھورائزیشن یونٹس اور آر او ایس سی ٹی ایل کے لیے آر او ڈی ٹی ای پی میں 31 مارچ 2026 تک توسیع

سنٹرل سلک بورڈ ایکٹ، ٹیکسٹائل کمیٹی ایکٹ  اور ہینڈلوم ریزرویشن ایکٹ میں جن وشواس بل 2025 کے تحت دفعات کو غیر مجرمانہ قرار دینا

کارکردگی (کلیدی عمل، ترسیل اور فزیکل  کامیابیاں)

  • فائبر چین کو مضبوط کرنا:
  • کپاس: - کپاس کی خریداری کے لیے کپاس کے کاشتکاروں کو 37,450 کروڑ روپے ادا کیے گئے ۔  کپاس کی ریکارڈ ایم ایس پی خریداری: 525 لاکھ کوئنٹل (100 لاکھ گانٹھیں)
  • جوٹ:  - ایم ایس پی پرجوٹ کی خریداری: 4.16 لاکھ کوئنٹل، 209 کروڑ روپے، 83,000 کسان مستفید ہوئے اور  23,000 ہیکٹررقبے کا احاطہ کرتے ہوئے 72,000 کسانوں میں تصدیق شدہ جوٹ کے بیج تقسیم کیے گئے
  • ریشم : - ریشم کی پیداوار میں اضافہ اور روزگار پیدا کرنا۔  شمال مشرقی سیری کلچر کی جدید کاری کے 38 پروجیکٹوں کو منظوری
  • اون:-6 اون سی ایف سی پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی۔  211 کتائی کرنے والی مشینیں، 4 کروڑ روپے کا اون فنڈ، 400 خیمے، 300 شکاری پروف مرجان فراہم کیے گئے۔  اون کی پروسیسنگ کے لیے 6 مشترکہ سہولتی مراکز (سی ایف سی) کی منظوری
  • پی ایم متر  پارک کو تیزی کے ساتھ قائم کرنا:-
  • وزیر اعظم نے 17 ستمبر 2025 کو دھار (مدھیہ پردیش) میں پارک کا سنگ بنیاد رکھا ؛
  • تمام 7 ریاستوں میں بنیادی ڈھانچے کے کام 2,591 کروڑ روپے (پارک کے دروازوں تک) شروع ہوئے
  • اندرونی پارک انفراسٹرکچر پروجیکٹ 7,024 کروڑ روپے منظور شدہ (مدھیہ پردیش، تمل ناڈو، تلنگانہ، مہاراشٹر) 160 کروڑ روپے  4 پارکوں کو جاری کیے گئے
  • پی ایم متر پارکس کے لیے 27,434 کروڑ روپے کے سرمایہ کاری کے مفاہمت ناموں پر دستخط کیے گئے اور 100فیصد زمین حاصل کرکے ایس پی وی کے حوالے کی گئی۔
  • تلنگانہ میں 4,000کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کے ساتھ تجارتی پیداوار کا آغاز ہوا  اور 25,000 روزگار  فراہم کئے گئے۔
  • پیداوار سے منسلک سرمایہ کاری اسکیم کو مستحکم کرنا
  • 40 اکائیوں نے سرمایہ کاری شروع کر دی ہے (22 نے حد حاصل کی ہے اور 30 نے پیداوار شروع کی ہے)
  • لوگوں کو ہنر مند بنانا اور روزگار پیدا کرنا
  • سمرتھ: 5.41 لاکھ افراد ہنر مند بنائے گئے جن میں سے 88فیصد خواتین ہیں ،
  • سمرتھ: نئے شراکت داروں کے ذریعے 75فیصد پلیسمنٹ
  • رائے پور میں ایک نئے این آئی ایف ٹی کیمپس کی منظوری-اگلے تعلیمی سال میں اس میں کام کاج شروع ہو جائے گا، اگلے تعلیمی سال کے لیے موجودہ این آئی ایف ٹی میں نئے کورسز شامل کیے جائیں گے ۔
  • انڈیا ہینڈ میڈ:- ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ-
  • 307 ہینڈلوم مارکیٹنگ ایونٹس، 462 ہینڈی کرافٹ مارکیٹنگ ایونٹس، 1,225 سی ڈی اے پی، 746 ڈیزائن پروگرام، 517 ہنر مندی کے پروگرام
  • خام مال کی فراہمی: 5.38 لاکھ ہینڈلوم بنکروں کو 495.33 لاکھ کلوگرام سوت
  •   11,544 مدرا قرض اور بنکروں کے لیے 2.35 لاکھ نئے سماجی تحفظ کے اندراج
  • 1.30 لاکھ کاریگروں کو پہچان کارڈ جاری کئے گئے؛ 67 دستکاری پروڈیوسر کمپنیوں کو منظوری دی گئی
  • برآمدات کے ابھرتے ہوئے شعبے
  • ٹیکسٹائل اور ملبوسات کی برآمدات 37.8 بلین امریکی ڈالر (25-2024) 5فیصد سے زیادہفیصد شرح نمو، تجارتی سرپلس 28.2 بلین امریکی ڈالر
  • بھارت ٹیکس 2025:   5,000 سے زیادہ نمائش کار، 120 سے زیادہ  ممالک سے 1,20,000 سے زیادہ آنے والے افراد
  • دیگر
  • 59 ٹیکسٹائل پارکوں کی منظوری دی گئی اور 22 ایس آئی ٹی پی کے تحت مکمل کیے گئے ۔

تبدیلی لانے والے  (طویل مدتی تبدیلی لانے والے اقدامات)

  • کپاس کی پیداوار کے لیے 5 سالہ مشن کا آغاز (فوکس: زیادہ پیداوار، ای ایل ایس کی اقسام، پائیداری، 5 ایف وژن-کھیت سے بیرون ملک تک)
  • ہندوستانی کپاس کی عالمی پوزیشننگ کے لیے کستوری کاٹن بھارت پروگرام (سرٹیفیکیشن + ٹریس ایبلٹی + برانڈنگ)
  • آخر سے آخر تک ڈیجیٹل خریداری اور فروخت کے انتظام کے لیے بلاک چین پر مبنی کیو آر کوڈڈ بیلز (بی آئی ٹی ایس) اور کوٹ بز پلیٹ فارم ۔
  • پی ایل آئی اسکیم کے تحت 74 درخواستیں منتخب کی گئیں ، 56.75 فیصد ٹیکنیکل ٹیکسٹائل کے شعبے میں ہیں
  • نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن میں مارچ 2026 تک توسیع:  168 آر اینڈ ڈی پروجیکٹ (520 کروڑ روپے) 24 اسٹارٹ اپ، 45 تعلیمی اداروں کی حمایت (204 کروڑ روپے) 68 آئٹمز پر 8 کیو سی او
  • نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف فیشن ٹیکنالوجی (این آئی ایف ٹی) کی تعلیمی رسائی  کی توسیع-19 کیمپس، این آئی ایف ٹی وارانسی کیمپس، بیگوسرائے توسیعی مرکز، نیا یو جی پروگرام، بین الاقوامی پلیسمنٹ، این آئی ایف ٹی فیشن جرنل
  • 12 ہینڈلوم پروڈیوسر کمپنیاں، 6 کرافٹ ہینڈلوم گاؤں، 4 نئے ہینڈلوم جی آئی
  • خواتین دستکاری کاروباریوں کے لیے شلپی دیدی مہم
  • ویژن 2030: ٹیکسٹائل کی برآمدات کا ہدف 100 ارب ڈالر

معلومات (ڈیجیٹائزیشن، شفافیت، کسان/کاریگر انٹرفیس اور بروقت معلومات)

  • کپاس کسان ایپ (کپاس کاشتکار سیلف رجسٹریشن اور سلاٹ بکنگ)
  • سیری کلچر کسانوں کو بروقت کوکون اور خام ریشم کی قیمت کا ایس ایم ایس
  • ریشم کے بیج کی اکائیوں اور چاکی مراکز کے رجسٹریشن/معائنہ کے لیے ویب/موبائل پلیٹ فارم
  • بنکر شناختی کارڈ کے لیے ای-پہچان آن لائن پورٹل؛ آن لائن میلہ اور کلسٹر ایپلی کیشنز
  • IndiaHandmade.com اور بھارتیہ وستر ایوم شلپ کوش ای کامرس پورٹل
  • ڈی این اے تجزیہ کاروں (لیہہ اور سری نگر) کے ساتھ جدید ترین پشمینہ مصنوعات کی جانچ کی سہولیات کا قیام
  • سائنسی شعبے اور پیداوار کے جائزے کے لیے اسرو کے ساتھ جوٹ کی فصل کے لیے اطلاعاتی نظام(جے سی آئی ایس)
  • جوٹ میں سیٹلائٹ پر مبنی نگرانی اور چلتی پھرتی خریداری
  • آر او ایس سی ٹی ایل کی اختتامی ڈیجیٹلائزیشن
  •  520 برآمد کاراضلاع کی ڈیٹا پر مبنی نقشہ سازی
  • این آئی ایف ٹی کی جانب سے انڈیا سائز کے تحت دوسری ویزیونکسٹ ٹرینڈ بک اور انڈیا کے لیے مخصوص سائز کے چارٹس کا اجراء۔

**************

) ش ح –    م ع     -  ش ہ ب )

U.No. 3867

 


(रिलीज़ आईडी: 2208150) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati , Tamil , Kannada