وزارات ثقافت
مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں یکسر تبدیلی لانے والے جنجاتیہ اقدامات پر روشنی ڈالی
آئی جی این سی اے میں بھارتیہ جنجاتیہ سماج کی کتاب کا اجرا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
23 DEC 2025 9:45PM by PIB Delhi
پارلیمانی امور اور اقلیتی امور کے مرکزی وزیر جناب کرن رجیجو نے آج جنجتیہ برادریوں کے وقار، شناخت اور مستند تفویض اختیارات کی اہمیت پر زور دیا۔ وہ اندرا گاندھی نیشنل سینٹر فار دی آرٹس (آئی جی این سی اے) میں کتاب ’بھارتیہ جنجتیہ سماج‘ (شکشت ایوم سشکت بھومیکا میں آتم نربھرتا کی اور) کے اجرا کے موقع پر مباحثے سے خطاب کر رہے تھے۔

مرکزی وزیر نے جنجاتیہ تفویض اختیارات کے لیے وزیر اعظم جناب نریندر مودی کی قیادت میں کیے گئے کئی اقدامات پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار جنجاتیہ برادریوں کے تین ارکان کو مرکزی وزرا کی کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی جدوجہد آزادی میں جنجاتیہ ہیروز کے تعاون کو تسلیم کرنے پر وزیر اعظم کے زور اور بھگوان برسا منڈا کے یوم پیدائش 15 نومبر کو ’جنجاتیہ گورو دیوس‘ کے طور پر اعلان کرنے کا بھی حوالہ دیا اور اسے ملک بھر کی تمام جنجاتیہ برادریوں کے لیے خراج تحسین قرار دیا۔

جناب رجیجو نے مزید کہا کہ اگرچہ جنجاتیہ برادریوں نے قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے، لیکن کمیونٹی کے اندر بہت سے لوگ اپنی تاریخی خدمات اور موروثی طاقتوں سے بے خبر ہیں۔ اس تناظر میں، انہوں نے اس طرح کے علمی کام کی اشاعت کو انتہائی اہم قرار دیا، مصنف کی تعریف کی اور کتاب کو فروغ دینے میں ان کے تعاون کا یقین دلایا۔
اپنے خطاب میں جناب رجیجو نے کہاکہ آزادی کے بعد تقریبا 60-70 سال تک جنجاتیہ برادریوں کی نمائندگی بڑی حد تک علامتی رہی۔ دہلی یونیورسٹی میں اپنے تعلیمی دنوں کو یاد کرتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ صرف چند تنظیمیں اور افراد جنجاتیہ معاشرے کو حقیقی معنوں میں سمجھتے تھے اور ان کے درمیان مخلصانہ طور پر کام کرتے تھے۔ انہوں نے ونواسی کلیان آشرم کو ایک ایسی تنظیم قرار دیا جس نے برادریوں کے ساتھ رہتے ہوئے خدمات انجام دیں۔ انہوں نے مذہب تبدیل کرنے کے لیے خدمت کے بہانے جنجاتیہ برادریوں کے ساتھ مشغول ہونے کے خلاف خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے طرز عمل ان کی ثقافت کو کمزور کرتے ہیں اور ان کی بنیادی شناخت کو ختم کرتے ہیں۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ جنجاتیہ معاشرے کے لیے شناخت اور احترام سب سے اہم ہے۔
کتاب کے اجرا کے پروگرام کا اہتمام آئی جی این سی اے کے جنپدا سمپدا ڈویژن نے اپنی گیان پتھ سیریز کے تحت کیا تھا۔ جناب رجیجو نے اس تقریب میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی، جبکہ قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل کے چیئرمین جناب انتار سنگھ آریہ مہمان خصوصی تھے۔ ڈاکٹر آشا لاکڑا، ممبر، قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل، خصوصی مہمان کے طور پر موجود تھیں۔
این سی ایس ٹی کے چیئرمین جناب انتار سنگھ آریہ نے جنجاتیہ معاشرے سے متعلق عصری مسائل، پالیسی اقدامات اور پائیدار ثقافتی تحفظ کی ضرورت پر بات کی۔ ڈاکٹر آشا لاکڑا نے کتاب کے موضوعات کو سماجی انصاف اور شمولیاتی ترقی کے وسیع تر فریم ورک کے اندر رکھا۔
یہ کتاب معروف ماہر سماجیات اور ماہر تعلیم ڈاکٹر سویٹی تیواری نے لکھی ہے، جنہوں نے اپنے کام کے بارے میں بات کرتے ہوئے جنجاتیہ معاشرے کے تاریخی، سماجی اور ثقافتی سفر کے بارےمیں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل ترین دور میں بھی جنجاتیہ سماج کی روشنی کبھی کم نہیں ہوئی۔ سماجی غفلت کی طرف توجہ مبذول کراتے ہوئے، انہوں نے کہا کہ اگرچہ گنگا-جمنی تہذیب کے بارے میں بہت زیادہ بات کی جاتی ہے، لیکن گنگا-دامودر تہذیب کے بارے میں بہت کم کہا جاتا ہے۔ انہوں نے اس کا بھی ذکر کیا کہ دریائے دامودر جھارکھنڈ سے گزرتا ہے، جو ایک بڑی جنجاتیہ آبادی والی ریاست ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعلیم محض خواندگی نہیں بلکہ حقوق کے بارے میں آگاہی ہے۔
استقبالیہ خطاب پروفیسر کے انیل کمار، چیئرمین، جنپدا سمپدا ڈویژن، آئی جی این سی اے نے کیا، جنہوں نے عصری دانشورانہ گفتگو کے لیے ایک مضبوط پلیٹ فارم کے طور پر گیان پتھ سیریز کے تصور کی وضاحت کی۔ اس موقع پر ونواسی کلیان آشرم کے جناب سریش کلکرنی بھی موجود تھے۔
اس پروگرام میں بڑی تعداد میں اسکالرز، محققین، طلباء اور ثقافتی طور پر مصروف سامعین نے شرکت کی اور بھارتیہ جنجاتیہ معاشرے کی گہری، کثیر جہتی تفہیم میں اہم کردار ادا کیا۔
******
(ش ح۔ ک ح۔ع ن)
U. No. 3857
(ریلیز آئی ڈی: 2208043)
وزیٹر کاؤنٹر : 35