بھارت کا مسابقتی کمیشن
سی سی آئی نے ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کی اس مجوزہ خریداری کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا بلیو اسکوپ اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ میں واحد کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بلیو اسکوپ اسٹیل ایشیا ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس موجود باقی ماندہ 50 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ خریدے گی
प्रविष्टि तिथि:
23 DEC 2025 8:17PM by PIB Delhi
بھارتی مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ کی اس مجوزہ خریداری کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت ٹاٹا اسٹیل، ٹاٹا بلیو اسکوپ اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ میں واحد کنٹرول حاصل کرنے کے لیے بلیو اسکوپ اسٹیل ایشیا ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ کے پاس موجود باقی ماندہ 50 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ خریدے گی۔
مجوزہ امتزاج کے تحت ٹاٹا اسٹیل لمیٹڈ (خریدار) ٹاٹا بلیو اسکوپ اسٹیل پرائیویٹ لمیٹڈ (ہدف) میں واحد کنٹرول حاصل کرے گی، جس کے لیے وہ بلیو اسکوپ اسٹیل ایشیا ہولڈنگز پرائیویٹ لمیٹڈ (فروخت کنندہ) کے پاس موجود باقی ماندہ 50 فیصد ایکویٹی شیئر ہولڈنگ خریدے گی (مجوزہ امتزاج)۔
ٹاٹا اسٹیل، جو ایک عوامی محدود اور اسٹاک ایکسچینج میں درج (لسٹڈ) ادارہ ہے، فولاد اور اس سے متعلقہ فولادی مصنوعات کی پیداوار اور فروخت کے کاروبار سے وابستہ ہے اور زراعت، آٹوموٹو، تعمیرات، توانائی اور بنیادی ڈھانچے سمیت مختلف شعبوں کو خدمات فراہم کرتا ہے۔ یہ دیگر سرگرمیوں کے علاوہ لوہے کے خام مال کی کان کنی، آئرن اور پیلیٹس، اسفنج آئرن اور کروڈ اسٹیل کی پیداوار میں بھی مصروف ہے۔
ہدف کمپنی بلیو اسکوپ اسٹیل لمیٹڈ (بلیو اسکوپ آسٹریلیا) اور خریدار کے درمیان 50:50 کی ایک مشترکہ سرمایہ کاری (جوائنٹ وینچر) ہے، جہاں بلیو اسکوپ آسٹریلیا اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی یعنی فروخت کنندہ کے ذریعے، جبکہ خریدار اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ٹاٹا اسٹیل ڈاؤن اسٹریم پروڈکٹس لمیٹڈ (ٹی ایس ڈی پی ایل) کے ذریعے شریک ہے۔
یہ کمپنی کوٹڈ اسٹیل کے شعبے میں کام کرتی ہے اور سطح پر کوٹنگ والی اسٹیل مصنوعات (ایس سی پی) اور متعلقہ حل فراہم کرتی ہے۔ اس کے مصنوعات کے پورٹ فولیو میں دھاتی کوٹنگ والی یا گیلوانائزڈ اسٹیل مصنوعات (جی پی)، پری پینٹڈ اور کلر کوٹڈ اسٹیل مصنوعات (سی سی پی) شامل ہیں، جو کوائل کی صورت میں یا تیار شدہ مصنوعات کے طور پر دستیاب ہوتی ہیں اور چھت سازی، دیواروں اور کلَیڈنگ میں استعمال ہوتی ہیں۔
کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں جاری کیا جائے گا۔
**************
ش ح۔ ف ش ع
23-12-2025
U: 3851
(रिलीज़ आईडी: 2207973)
आगंतुक पटल : 6