مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایمان کی سوغات پورے ملک میں پہنچاتے ہوئے، ڈاک محکمہ نے دی ڈیوائن شری رام کا قیمتی تھنجاور ماسٹر پیس بنگلورو سے ایودھیا تک منتقل کیا

प्रविष्टि तिथि: 23 DEC 2025 5:45PM by PIB Delhi

لاجسٹکس کے ایک شاندار مظاہرے میں، ڈاک محکمہ نے اپنی لاجسٹکس پوسٹ سروس کے ذریعےدی ڈیوائن شری رام کی قیمتی تھنجاور آرٹ کو بنگلورو سے ایودھیا تک منتقل کرنے کا کامیاب اقدام انجام دیا۔

11.jpg

یہ تصویر، جو روایتی تھنجاور آرٹ اسٹائل میں سونے کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے اور اس میں قیمتی اور نیم قیمتی پتھر جڑے ہیں، ایک نایاب ثقافتی ورثہ اور فنکارانہ اقدار کی حامل قیمتی شے ہے۔ اس مقدس فن پارے کو بنگلورو کی محترمہ جیاشری فانیش نے شری رام جنم بھومی تیرتھ شیتر، ایودھیا کو عطیہ کیا۔

یہ بڑے سائز کی تصویر، جس کی پیمائش12 فٹ بائی 8 فٹ ہیں اور وزن تقریباً 800 کلوگرام ہے، پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ایک خصوصی لکڑی کے صندوق میں پیک کی گئی، جس میں زیادہ سے زیادہ تحفظ کے لیے متعدد تہوں میں ببل ریپنگ استعمال کی گئی۔ اس قیمتی سامان کی نقل و حمل مسلسل نگرانی میں کی گئی، اور محکمہ کے افسران نے پورے سفر کے دوران گاڑی کا ہمراہ رہ کر حفاظت کو یقینی بنایا۔

22.jpg33.jpg

اس  آرٹ پیس کو لے جانے والی گاڑی 17 دسمبر 2025 کو بنگلورو سے روانہ ہوئی اور تقریباً 1,900 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد 22 دسمبر 2025 کو محفوظ طور پر اودھیا پہنچی۔ لوڈنگ اور ان لوڈنگ کے عمل کو انتہائی احتیاط کے ساتھ کرینز اور مخصوص ریسٹینٹس کا استعمال کرتے ہوئے انجام دیا گیا۔

یہ مشن اپنی نوعیت کی پہلی ہائی ویلیو لاجسٹکس پوسٹ قسط ہے، جو متعدد ڈاک حلقوں، بشمول کرناٹکا، تلنگانہ، مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور اتر پردیش کے درمیان قریبی ہم آہنگی کے ساتھ انجام دیا گیا۔ ڈویژنل ہیڈز اور سینئر پوسٹل افسران نے راستے (بنگلورو–حیدرآباد–ناغپور–جبلپور–ریوا–پرایگرج–اودھیا) کے دوران نقل و حمل پر گہری نگرانی کی۔ سفر کے آخری حصے میں گھنے دھند کے باوجود، سامان کو انتہائی احتیاط کے ساتھ سنبھالا گیا اور محفوظ و بلا رکاوٹ پہنچا دیا گیا۔

پہنچنے پر تصویر کو رسمی طور پر شری رام جنم بھومی تیرتھ کھیتر میں نصب کیا گیا، اس موقع پر جناب چمپت رائے، جنرل سیکرٹری، موجود تھے۔

یہ کامیاب آپریشن انڈیا پوسٹ کی تخصصی اور قیمتی لاجسٹکس کے انتظامات میں بڑھتی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرتا ہے اور قومی ورثہ اور ثقافتی تحفظ کی حمایت میں اس کی بھروسے، سکیورٹی اور خدمت میں عمدگی کے عزم کو پھر سے ثابت کرتا ہے۔

https://www.instagram.com/reel/DSmn5lxkhPW/?igsh=YzdoZjVhbnJhbGFu

****

ش ح۔ ا م ۔ اک م

U- 3832


(रिलीज़ आईडी: 2207843) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Tamil