وزارت دفاع
وزیردفاع نے ‘سڑک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مفصل پروجیکٹ رپورٹس کی تیاری پر رہنما کتابچہ’ جاری کر دیا
प्रविष्टि तिथि:
23 DEC 2025 2:38PM by PIB Delhi
وزیرِ دفاع جناب راجناتھ سنگھ نے 23 دسمبر 2025 کو جنوبی بلاک، نئی دہلی میں بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کی تیار کردہ ‘سڑک کے انفراسٹرکچر منصوبوں کے لیے مفصل پروجیکٹ رپورٹس (ڈی پی آرس) کی تیاری پر رہنما کتابچہ’ جاری کیا۔ بی آر او کو ملک کے کچھ انتہائی دور افتادہ اور چیلنجنگ علاقوں میں شاہراہوں اور اسٹریٹجک سڑکوں کی تعمیر و دیکھ بھال کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، اور ڈی پی آرس ایک جامع دستاویز کے طور پر کام کرتی ہیں جو انجینئرنگ ڈیزائن، تعمیراتی طریقہ کار، عملدرآمد کی حکمت عملی، معیار کے کنٹرول اور لاگت کے تجزیے کو شامل کرتی ہیں۔
بی آر او نے اس رہنما کتابچہ کو تیار کیا تاکہ ڈی پی آرکی تیاری کے لیے وضاحت، معیارات، رہنما اصول اور طریقہ کار کا ایک جامع اور یکساں حوالہ فراہم کیا جا سکے۔ یہ رہنماخطوط انجینئرز کو ہر مرحلے پر مدد فراہم کرنے کے لیے مرتب کیا گیا ہے، چاہے وہ نئی سڑک کی تعمیر ہو یا موجودہ سڑک کے انفراسٹرکچر کی اپگریڈیشن۔
یہ رہنما کتابچہ غیر مناسب ڈی پی آرس کی وجہ سے پیدا ہونے والے وقت اور لاگت میں اضافے کے مسائل کو حل کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ اس سے رپورٹس کے معیار اور یکسانیت میں نمایاں بہتری آئے گی، منصوبوں کے بروقت عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا اور سرحدی علاقوں کی اسٹریٹجک رابطہ کاری اور سماجی و اقتصادی ترقی میں بہتری آئے گی، جس کے لیے منظم منصوبہ بندی، تکنیکی درستگی، معیار کی یقین دہانی اور لاگت کی مؤثریت کو مدنظر رکھا گیا ہے۔
اس موقع پر چیف آف دی آرمی اسٹاف جنرل اپندر دیویدی، سیکرٹری دفاع جناب راجیش کمار سنگھ، وزارت سڑک و نقل و حمل کے سیکرٹری جناب وی اوم شنکر، ڈی جی بارڈر روڈز لیفٹیننٹ جنرل راگھو سرینواسن اور دیگر سینئر سول و فوجی اہلکار بھی موجود تھے۔
****
ش ح۔ ا م ۔ اک م
U-3819
(रिलीज़ आईडी: 2207697)
आगंतुक पटल : 17