اسٹیل کی وزارت
سیل(ایس اے آئی ایل) کو ابلاغی مہارت میں شاندار کارکردگی پر پی آر ایس آئی کے آٹھ باوقار قومی ایوارڈز سے نوازا گیا
प्रविष्टि तिथि:
22 DEC 2025 11:07PM by PIB Delhi
ملک کی سرکردہ سرکاری شعبے کی اسٹیل کمپنی اسٹیل اتھارٹی آف انڈیا لمیٹڈ (سیل) کو پبلک ریلیشنز سوسائٹی آف انڈیا(پی آر ایس آئی) کی جانب سے آٹھ باوقار قومی ایوارڈز سے نوازا گیا ہے۔ یہ ایوارڈز 47ویں آل انڈیا پبلک ریلیشنز کانفرنس کے دوران پیش کیے گئے، جو 13 سے 15 دسمبر 2025 تک دہرادون میں منعقد ہوئی۔
یہ اعزازات کارپوریٹ ابلاغ کے میدان میں سیل کے اختراعی انداز، خاص طور پر جدید ترین ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال اور قومی ترقی کے لیے اس کے پختہ عزم کا اعتراف ہیں۔
سیل نے مختلف زمروں میں نمایاں کامیابی حاصل کی، جو اس کی ہمہ جہت اور جامع ابلاغی حکمتِ عملی کی عکاسی کرتی ہے، جن میں شامل ہیں:
- مصنوعی ذہانت کے استعمال کے ساتھ بہترین اشتہاری مہم:خواتین ورلڈ کپ 2025 کے دوران سیل کی مؤثر اور اثر انگیز اشتہاری مہم کے لیے۔
- پی آر مہم میں مصنوعی ذہانت کا بہترین استعمال:مصنوعی ذہانت پر مبنی اختراعی نیوز بلیٹن اے آئی سیل ٹریک کے لیے۔
- کارپوریٹ ویب سائٹ:صارف کے بہتر تجربے اور معلومات تک آسان رسائی کے اعتراف میں۔
- انتہائی متاثر کن ایونٹ مینجمنٹ:انڈیا اسٹیل – 2025 میں نمائش کے کامیاب انعقاد کے لیے۔
- میک اِن انڈیا (دفاعی شعبہ):قومی دفاع کے لیے مقامی مینوفیکچرنگ کے فروغ میں قابل ستائش کوششوں کے لیے۔
- ای۔نیوز لیٹر:اندرونِ خانہ تیار کردہ اور مؤثر طور پر نشر کیے گئے آڈیو ویژوئل نیوز بلیٹن’سیل ٹریک‘ کے لیے۔
- بہترین ابلاغی مہم (داخلی عوام):ملازمین کو ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے جوڑنے کے لیے منعقدہ’اے آئی اینڈ یو‘ مقابلے کے لیے۔
- پائیدار ترقی پر مشتمل رپورٹ:کارپوریٹ سسٹینیبلٹی رپورٹ 2023-24 کے تخلیقی ڈیزائن اور بہترین ترتیب کے اعتراف میں۔
ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے سیل کے چیئرمین جناب امریندو پرکاش نے کہا:
“تمام شراکت داروں کے ساتھ ہماری شمولیت میں ہر وقت مقصد کی واضح جھلک، ادارہ جاتی اقدار سے مضبوط ہم آہنگی اور ہماری اسٹریٹجک ترجیحات کی گہری سمجھ نمایاں ہونی چاہیے۔ ہماری اندرونی اور بیرونی ابلاغی سرگرمیوں میں مصنوعی ذہانت سے تقویت یافتہ ٹولز کا انضمام نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کو اپنانے کی علامت ہے بلکہ اس بات کا بھی ثبوت ہے کہ ہم اپنے وژن کو مؤثر اور بامعنی ابلاغ میں ڈھالنے کی اجتماعی صلاحیت رکھتے ہیں۔ جدید ترین اختراعات سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ہمیں اپنے ابلاغی طریقوں کو مزید مضبوط بنانا، نئے معیار قائم کرنا اور پیشہ ورانہ ابلاغ کے اعلیٰ ترین معیارات کو برقرار رکھنا چاہیے، تاکہ سیل کی طویل مدتی ترقی اور کامیابی میں بامعنی کردار ادا کیا جا سکے۔”
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م م ۔ع ن)
U. No. 3816
(रिलीज़ आईडी: 2207682)
आगंतुक पटल : 4