وزارت دفاع
سی آئی ایس سی کا دفاعی تیاریوں اور وکست بھارت 2047 کے نقطہ نظر سے اہم معدنیات کی اسٹریٹجک ضرورت پر زور
प्रविष्टि तिथि:
23 DEC 2025 11:37AM by PIB Delhi
سینٹر فار جوائنٹ وارفیئر اسٹڈیز(سی ای این جے او ڈبلیو ایس) نےآئی پی بازار کے توسط سے 17 دسمبر 2025 کو نئی دہلی میں ’اہم معدنیات: جیوپولیٹکس، خودمختاری اور ویلیو چین‘ کے موضوع پربندکمرے میں ایک اعلیٰ سطحی گول میز کانفرنس ’ٹیک ٹاک‘ کا انعقاد کیا۔
چیف آف انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف برائے چیئرمین چیفز آف اسٹاف کمیٹی(سی آئی ایس سی) ایئر مارشل آشوتوش دکشت نے اہم خطاب میں اجاگر کرتے ہوئے کہاکہ اہم معدنیات قومی سلامتی، دفاعی صلاحیت کی ترقی اور تکنیکی خودمختاری کے لیے ایک اسٹریٹجک سہولت کار کے طور پر ابھر کر سامنے آئی ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہاکہ جیٹ انجن، میزائل، اچھے ہتھیار، ریڈار، سیٹلائٹس، بیٹریاں اور سیمی کنڈکٹر سمیت جدید دفاعی نظام براہِ راست ان معدنیات کی یقینی دستیابی پر منحصر ہیں۔
ایئر مارشل دکشت نے اس بات پر زور دیا کہ اہم معدنیات کی عالمی سپلائی چینز انتہائی مرکوز ہیں اور برآمدی کنٹرول اور جیوپولیٹیکل دباؤ کے تابع ہوتی جا رہی ہیں، جس سے درآمد پر زیادہ انحصار اسٹریٹجک طور پر کمزوری بن جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودمختار دفاعی پیداوار اور عملی تیاری محفوظ اور مضبوط معدنیات کی سپلائی چینز سے علاحدہ نہیں ہیں اور یہ ملک کے وکست بھارت 2047 اور آتم نربھر بھارت کے وژن سے مربوط ہیں۔
ایئر مارشل دکشت نے اس حوالے سے حالیہ قومی اقدامات کے بارے میں بتاتے ہوئے ہندوستان کی پہل کی طرف توجہ مبذول کرائی جن میں اہم معدنیات کی شناخت، نیشنل کرٹیکل مینرل (اہم معدنیات)مشن کا قیام اور حکومت کی جانب سے کان کنی سے لے کر پراسیسنگ، مینوفیکچرنگ اور ری سائیکلنگ تک مکمل ویلیو چین کو بہتر بنانے کی کوششیں شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ اقدامات ہندوستان کے پالیسی اہداف کو ٹھوس نتائج میں بدلنے کے لیے انتہائی اہم ہیں۔ انہوں نے اس پروگرام کے دوران اہم معدنیات سے متعلق 30 تکنیکی رپورٹس کے مجموعے کا بھی اجرا کیا، جن میں دانشورانہ ملکیت (آئی پی) کے منظرنامے کا وسیع مطالعہ اوربازار کا تجزیہ پیش کیا گیا ہے۔
تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی منظر نامے کے تناظر میں اہم معدنیات کے حوالے سے ہندوستان کے اسٹریٹجک نقطۂ نظر پر غور و خوض کے لیے خصوصی دعوتی بنیاد پر منعقد اس اجلاس میں سینئر پالیسی ساز، دفاعی ماہرین، صنعت کار، ٹیکنالوجی کے موجدین، علمی حلقے اور دانشورانہ ملکیت(آئی پی) کے پیشہ ور افراد شامل ہوئے۔ اس پروگرام کو حکومت ہندکے کوئلہ اور کان کنی کے وزیر جناب جی کشن ریڈی کی جانب سے دلی نیک خواہشات موصول ہوئیں۔
* * * ** * * *
)ش ح – م ع ن- م ش(
UN.3814
(रिलीज़ आईडी: 2207679)
आगंतुक पटल : 9