شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ایم او ایس پی آئی 23 دسمبر 2025 کونئی دہلی کے بھارت منڈپم  میں جی ڈی پی ، سی پی آئی اور آئی آئی پی کی بنیادی نظر ثانی پرمبنی ایک پری ریلیز مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کرے گی


بنیادی سال (100 = 2024) کے ساتھ سی پی آئی کی نئی سیریز 12 فروری 2026 کو ریلیز ہوگی

مالی سال 2023-2022 کے بنیادی سال کے ساتھ قومی کھاتوں کی نئی سیریز 27 فروری 2026 کو جاری کی جائے گی

بنیادی سال 2023-2022 کے ساتھ آئی آئی پی کی نئی سیریز 28 مئی 2026 کو ریلیز ہوگی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 DEC 2025 2:15PM by PIB Delhi

شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) 23 دسمبر 2025 کو نئی دلی کےبھارت منڈپم میں مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) اور صنعتی پیداوار کے انڈیکس (آئی آئی پی) کی بنیادی نظر ثانی پر دوسری پری- ریلیز مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کر رہی ہے ۔ پہلی پری ریلیز مشاورتی ورکشاپ 26 نومبر 2025 کو ممبئی میں منعقد کی گئی تھی ۔

ورکشاپ کا بنیادی مقصد شرکاء کی رائے اور تبصرے حاصل کرنے کے لئے جی ڈی پی ، سی پی آئی اور آئی آئی پی کی جاری بنیادی نظر ثانی میں مجوزہ طریقہ کار اور ساختی تبدیلیوں کو شیئر کرنا ہے ۔

اس  ورکشاپ میں مختلف شعبوں سے وابستہ افراد شرکت کریں گے، جن میں ممتاز ماہر اقتصادیات، مالیاتی اداروں اور بینکنگ سیکٹر کے ماہرین، مخصوص شعبےکے ماہرین، بنیادی شماریات کے صارفین اور مرکزی و ریاستی حکومت کے سینئر اہلکار شامل ہیں۔ اس متنوع گروپ کی شرکت کی وجہ سے مباحثے کے مزید معیاری ہونے کی توقع ہے اور صارفین کو تجدید شدہ سلسلے میں ہونے والی تبدیلیوں سے روشناس کرائے گی۔

ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں معزز شخصیات کی شرکت متوقع ہے، جن میں نیتی آیوگ کے وائس چیئرمین، جناب سومن کے بیری بطور مہمان خصوصی، چیف اقتصادی مشیر ڈاکٹر وی اننت ناگیشوران، ایم او ایس پی آئی کے سکریٹری ڈاکٹر سوربھ گرگ اور ایم او ایس پی آئی کے ڈائریکٹر جنرل (سنٹرل ا سٹیٹسٹکس) جناب این کے سنتوشی سمیت ممتاز شخصیات شرکت کریں گی ۔

افتتاحی سیشن کے بعد جی ڈی پی، سی پی آئی اور آئی آئی پی پر تکنیکی سیشنز اور اوپن ہاؤس مباحثے منعقد ہوں گے۔ جی ڈی پی، سی پی آئی، اور آئی آئی پی کی بنیادی نظرثانی میں مجوزہ تبدیلیوں پر مختصر تصوراتی نوٹس پر مشتمل ایک کتابچہ بھی شرکاء کے ساتھ شیئر کیا جائے گا۔ ورکشاپ کا مقصد جی ڈی پی ، سی پی آئی اور آئی آئی پی کی نظر ثانی شدہ سیریز کے اجرا سے پہلے شفافیت کو مضبوط کرنا ، باخبر مکالمے کو فروغ دینا اور وسیع بنیادی مشاورت کو یقینی بنانا ہے ۔

***

ش ح۔ ک ا۔ اش ق

U.NO.3772

 


(ریلیز آئی ڈی: 2207384) وزیٹر کاؤنٹر : 40
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil