بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
ہندوستان اور نیدرلینڈس کے درمیان گجرات کے لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) پر تعاون کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط
اس معاہدے کا مقصد بحری ورثے، میوزیم ڈیزائن اور ثقافتی تبادلے میں عالمی تعاون کو بڑھانا ہے: سربانند سونووال
प्रविष्टि तिथि:
20 DEC 2025 9:20PM by PIB Delhi
ہندوستان اور نیدرلینڈس نے بحری ورثے میں تعاون کو مستحکم کرنے کے لیے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ یہ گجرات کے لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) کی تیاری کی سمت میں ایک اہم قدم ہے۔
وزیر خارجہ ایس جے شنکر اور ڈچ وزیر خارجہ ڈیوڈ وین ویل کے درمیان دو طرفہ میٹنگ کے دوران اس مفاہمت نامے کا تبادلہ کیا گیا۔ یہ بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی وزارت کے تحت تیار کیے جانے والے این ایم ایچ سی اور ایمسٹرڈیم میں نیشنل میری ٹائم میوزیم کو یکجا کرتا ہے۔
اس معاہدے کے تحت، فریقین سمندری میوزیم کے ڈیزائن، کیوریشن اور تحفظ میں علم ، مہارت اور بہترین طورطریقوں کے تبادلے سے متعلق اشتراک کریں گے۔ اس ساجھےداری سے مشترکہ نمائشوں، تحقیقی منصوبوں اور ثقافتی تبادلے کے پروگراموں میں بھی سہولت ہوگی نیز حاضرین کے تجربات، تعلیمی اور عوامی رابطے کو مزید بہتر بنانے کے اختراعی طریقہ کار کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔
لوتھل میں این ایم ایچ سی کا ایک عالمی سطح کے تاریخی اہمیت کے حامل کمپلیکس کے طور پر تصور پیش کیا گیا ہے جو ہندوستان کی 4500 سالہ بحری میراث کو ظاہر کرتا ہے۔ ایمسٹرڈیم میں واقع میوزیم کے ساتھ تعاون سے اس کی عالمی پروفائل کو تقویت ملنے، شمولیاتی تعلیم اور سیاحت کو فروغ ملنے اور طلباء، مقامی برادریوں اور پسماندہ گروہوں کے لیے سستی رسائی کو یقینی بنانے کی توقع ہے۔
اس موقع پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر سربانند سونووال نے کہا، ’’لوتھل میں نیشنل میری ٹائم ہیریٹیج کمپلیکس (این ایم ایچ سی) اور ایمسٹرڈیم میں نیشنل میری ٹائم میوزیم کے درمیان مفاہمت نامہ ہندوستان کی 4500 سالہ بحری میراث کو عالمی سطح پر لے جانے کی سمت میں ایک تاریخی قدم ہے۔ یہ شراکت داری ہندوستان اور نیدرلینڈس کے درمیان ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرتے ہوئے تحفظ، کیوریشن اور میوزیم ڈیزائن میں عالمی معیار کی مہارت لائے گی۔ یہ شمولیاتی تعلیم، سیاحت اور عوام سے عوام کے رابطوں کو فروغ دینے کے لیے ورثے کو اختراع کے ساتھ جوڑنے کے وزیر اعظم نریندر مودی جی کے وژن کے بھی عین مطابق ہے۔‘‘
یہ مفاہمت نامہ سمندری ورثے کے تحفظ اور فروغ کے لیے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عوام سے عوام اور ثقافتی تعلقات کو بھی مزید مضبوط کرتا ہے ۔ وزارت کو معاہدے کی دفعات پر عمل درآمد کے لیے قریبی تعاون کی امیدہے۔
ہندوستان اور نیدر لینڈس کی طویل بحری تاریخ کا ذکر کرتے ہوئے، دونوں وزراء نے اس شراکت داری کا خیرمقدم کیا اورجہاز رانی سے متعلق ماحولیات کے لیے سازگار اقدامات، بندرگاہ کی ترقی اور جہاز سازی سمیت بحری اور جہاز رانی کے شعبوں میں جاری باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بھی تبادلۂ خیال کیا۔
**************
) ش ح –ک ح- ش ہ ب )
U.No. 3757
(रिलीज़ आईडी: 2207295)
आगंतुक पटल : 5