ٹیکسٹائلز کی وزارت
وزارتِ ٹیکسٹائل کی جانب سے ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز (ٹی آر ایز) کی پہلی رابطہ کمیٹی میٹنگ کا انعقاد
प्रविष्टि तिथि:
20 DEC 2025 8:20PM by PIB Delhi
وزارتِ ٹیکسٹائل نے آج وگیان بھون نئی دہلی میں ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز (ٹی آر ایز) کی پہلی رابطہ کمیٹی میٹنگ منعقد کی۔ یہ اجلاس مرکزی وزیرِ ٹیکسٹائل جناب گِری راج سنگھ کی معزز موجودگی اور سیکریٹری (ٹیکسٹائل) محترمہ نیلم شامی راؤ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ یہ میٹنگ ملک میں ٹیکسٹائل تحقیق و ترقی کی سرگرمیوں کے مابین بہتر تال میل، مؤثریت اور نتائج پر مبنی پیش رفت کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم ثابت ہوئی۔
اجلاس میں وزارتِ ٹیکسٹائل کے اعلیٰ افسران، ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز کے سینئر نمائندے، ایکسپورٹ پروموشن کونسلز، آئی آئی ٹی دہلی سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی۔ یہ ایک پورے دن پر مشتمل سنجیدہ اور گہرے غور و فکر پر مبنی اجلاس تھا، جس میں مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
کمیٹی نے ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز (ٹی آر ایز) کے اسٹریٹجک کردار پر تفصیلی غور و خوض کیا، خاص طور پر فائبر سائنس، تکنیکی ٹیکسٹائل، پائیداری اور اختراع پر مبنی ترقی کے فروغ کے حوالے سے۔ “صنعت کے لیے تحقیق” کے نقطۂ نظر پر زور دیا گیا، اور بالخصوص سینٹرز آف ایکسی لینس (سی او ایز) کو مضبوط بنانے پر مرکوز مباحث ہوئے، خاص طور پر پائیداری اور ری سائیکلنگ کے شعبوں میں۔ اہم نکات میں لیبارٹری ڈھانچے کو عالمی معیار کے مطابق اپ گریڈ کرنا، صنعت کی قیادت میں اور اطلاق پر مبنی تحقیق کو فروغ دینا، پائیدار اور سرکلر ٹیکسٹائل حل تیار کرنا، اور قومی سطح پر مربوط ٹیکسٹائل تحقیقی فریم ورک کی تشکیل شامل تھے۔
وزارت نے اسمارٹ ٹیکسٹائلز کی بڑھتی ہوئی اہمیت کو بھی اجاگر کیا اور دیگر سرکاری تحقیق و ترقی اقدامات کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے تحقیق کو مزید مؤثر بنانے پر زور دیا، جن میں سی ایس آئی آر کے تحت اسکیمیں اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون شامل ہے، تاکہ علم کی مؤثر ترسیل ممکن ہو سکے۔ اس کے علاوہ ابھرتی ہوئی ایپلی کیشنز جیسے پیش گوئیاتی ماڈلنگ، ماحول دوست اور مؤثر مٹیریل مرکبات، الیکٹرانک فائبرز، اور صحت، دفاع اور ذہین ماحول کے لیے جدید ای-ٹیکسٹائل نظام پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
حکومتِ ہند کی نمایاں (فلیگ شپ) پہلیں جیسے قومی تکنیکی ٹیکسٹائل مشن (این ٹی ٹی ایم)، پی ایم مِترا پارکس اور مختلف برآمدات کے فروغ اور معاونت کی اسکیمیں کے اختراع کو رفتار دینے، مسابقت بہتر بنانے اور ٹیکسٹائل شعبے میں ہندوستان کو عالمی سطح پر قائدانہ مقام دلانے کے لیے کلیدی محرکات کے طور پر اجاگر کیا گیا۔
اجلاس کا اختتام اس مشترکہ عزم کے ساتھ ہوا کہ ٹیکسٹائل ریسرچ ایسوسی ایشنز کے درمیان باہمی تال میل کو مزید مضبوط کیا جائے، اور تحقیق، اختراع اور اشتراک سے استفادہ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیکسٹائل صنعت کی طویل مدتی ترقی اور عالمی سطح پر مؤثر حیثیت کو تقویت دی جائے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno- 3737
(रिलीज़ आईडी: 2207095)
आगंतुक पटल : 12