زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
حکومت ہند کسانوں کی آمدنی کو بڑھانے اور زراعت کے شعبے کی جامع ترقی کو آگے بڑھانے کے لیے مربوط حکمت عملی اور بڑی اسکیمیں نافذ کرتی ہے
प्रविष्टि तिथि:
19 DEC 2025 7:33PM by PIB Delhi
حکومت ہند کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور زرعی شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے لیے ریاستوں اور مرکز زیر انتظام علاقوں کی معاونت کے ضمن میں درج ذیل مربوط حکمتِ عملی پر عمل کرتی ہے:
(i) فصلوں کی پیداوار/پیداواری صلاحیت میں اضافہ۔
(ii) پیداوار کی لاگت میں کمی۔
(iii) کسانوں کی پیداوار کے لیےمناسب معاوضہ تاکہ ان کی آمدنی میں اضافہ ہو۔
(iv) زرعی تنوع کاری۔
(v) کٹائی کے بعد ویلیو ایڈیشن کی ترقی۔
(vi) پائیدار زراعت کے لیے آب و ہوا کی تبدیلی سے مطابقت اختیار کرنا اور فصلوں کے نقصانات کی روک تھام/تدارک کرنا۔
زراعت ایک ریاستی موضوع ہے۔ حکومت ہند کسانوں کی بہبود سے متعلق اسکیموں کے لیے مناسب پالیسی اقدامات اور بجٹ مختصات کے ذریعے ریاستوں/مرکز زیر انتظام علاقوں کی معاونت کرتی ہے۔ حکومت ہند کی اسکیموں/پروگراموں کا مقصد پیداوار میں اضافہ کرنا، کسانوں کی پیداوار کے لیے منافع فراہم کرنا اور کسانوں کو آمدنی کی معاونت دینا ہے۔ حکومت نے زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کے لیے بجٹ میں نمایاں اضافہ کیا ہے جو 2013-14 کے بجٹ تخمینوں میں 21,933.50 کروڑ روپے سے بڑھ کر 2025-26 کے بجٹ تخمینوں میں 1,27,290.16 کروڑ روپے ہو گیا ہے۔
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے محکمے کی کسانوں کی آمدنی میں اضافہ اور بھارت میں زرعی شعبے کی ترقی کے لیے بڑی اسکیمیں درج ذیل ہیں:
- پردھان منتری کسان سمان ندھی
- پردھان منتری کسان من دھن یوجنا
- پردھان منتری فصل بیمہ یوجنا / ری اسٹرکچرڈ ویدر بیسڈ کراپ انشورنس اسکیم
- موڈیفائیڈ اِنٹرسٹ سبوینشن اسکیم
- ایگریکلچر اِنفراسٹرکچر فنڈ
- 10,000 نئی فارمر پروڈیوسر آرگنائزیشنز کی تشکیل اور فروغ
- نیشنل بی کیپنگ اینڈ ہنی مشن
- نمو ڈرون دیدی
- نیشنل مشن آن نیچرل فارمنگ
- پردھان منتری انّ داتا آئے سنرکشن ابھیان
- ایگری فنڈ فار اسٹارٹ اَپس اینڈ رورل انٹرپرائزز
- پَر ڈراپ مور کراپ
- سب-مشن آن ایگریکلچر میکینائزیشن
- پرمپراگت کرشی وکاس یوجنا
- سوائل ہیلتھ اینڈ فرٹیلٹی
- رین فیڈ ایریا ڈیولپمنٹ
- ایگرو فاریسٹری
- کراپ ڈائیورسفیکیشن پروگرام
- سب-مشن آن ایگریکلچر ایکسٹینشن
- سب-مشن آن سیڈ اینڈ پلانٹنگ میٹیریل
- نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ نیوٹریشن مشن
- اِنٹیگریٹڈ اسکیم فار ایگریکلچر مارکیٹنگ
- مشن فار اِنٹیگریٹڈ ڈیولپمنٹ آف ہارٹی کلچر
- نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز – آئل پام
- نیشنل مشن آن ایڈیبل آئلز – آئل سیڈز
- مشن آرگینک ویلیو چین ڈیولپمنٹ فار نارتھ ایسٹرن ریجن
- ڈیجیٹل ایگریکلچر مشن
- نیشنل بانس مشن
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب کے ذریعے یہ معلومات فراہم کی۔
********
ش ح۔ ف ش ع
U: 3610
(रिलीज़ आईडी: 2206872)
आगंतुक पटल : 4