وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

اختتامی تقریب: ایئرکرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ میں پہلا ٹیسٹ کورس (بغیر پائلٹ فضائی نظام) اور پچیسواں پروڈکشن ٹیسٹ پائلٹس کورس

प्रविष्टि तिथि: 19 DEC 2025 8:21PM by PIB Delhi

پہلے ٹیسٹ کورس (بغیر پائلٹ فضائی نظام) [1 ٹی سی (یو اے ایس)] اور پچیسویں پروڈکشن ٹیسٹ پائلٹس (پی ٹی پی) کورس کی اختتامی تقریب 19 دسمبر 2025 کو ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول، ایئرکرافٹ اینڈ سسٹمز ٹیسٹنگ اسٹیبلشمنٹ (اے ایس ٹی ای) میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ایئر مارشل کے اے اے سنجیو، وی ایس ایم، ڈائریکٹر جنرل (ہوائی جہاز) مہمانِ خصوصی تھے۔ بھارتی فضائیہ، ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (ڈی آر ڈی او)، ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل)، سوسائٹی آف ایکسپیریمنٹل ٹیسٹ پائلٹس (ایس ای ٹی پی) اور سوسائٹی آف فلائٹ ٹیسٹ انجینئرز (ایس ایف ٹی ای) کے سینئر نمائندوں نے بھی اس تقریب میں شرکت کی۔

تقریب کے دوران نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے باصلاحیت طلبہ افسران کو ان کی بہترین کارکردگی پر ٹرافیاں عطا کی گئیں۔ پی ٹی پی اور ٹی سی (یو اے ایس) کورسز کے فارغ التحصیل افسران اُن اہلکاروں میں شامل ہوں گے جو پروڈکشن طیاروں کی ٹیسٹ فلائنگ سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ مقامی طور پر تیار کردہ بغیر پائلٹ فضائی پلیٹ فارمز اور زیرِ ترقی نظاموں کی جانچ میں حصہ لیں گے۔ اس سے دفاعی ایرو اسپیس کے شعبے میں آتم نربھرتا کے ہدف کے حصول کی کوششوں کو مزید تقویت ملے گی۔

ایئر فورس ٹیسٹ پائلٹس اسکول (اے ایف ٹی پی ایس)، جو اے ایس ٹی ای کے زیرِ انتظام قائم کیا گیا ہے، ملک کا واحد ادارہ ہے جو فکسڈ وِنگ، روٹری وِنگ اور بغیر پائلٹ فضائی نظاموں کے لیے تجرباتی اور پروڈکشن فلائٹ ٹیسٹ عملے کی تربیت فراہم کرتا ہے۔ اے ایف ٹی پی ایس نے گزشتہ برسوں میں انتہائی ماہر ٹیسٹ عملہ تیار کیا ہے، جنہوں نے نہ صرف بھارت کے دفاعی ہوابازی منصوبوں میں بلکہ خلائی پروگراموں، بشمول معزز گگن یان پروگرام، میں بھی نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ اس ادارے نے دوست ممالک کے افسران کو بھی تربیت فراہم کی ہے۔

اب تک اے ایف ٹی پی ایس سے مجموعی طور پر 47 فلائٹ ٹیسٹ کورسز، 24 پروڈکشن ٹیسٹ پائلٹس کورسز اور 4 آر پی اے ٹیسٹ کورسز کے افسران فارغ التحصیل ہو چکے ہیں۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ اے ایف ٹی پی ایس دنیا کے چند تسلیم شدہ ٹیسٹ پائلٹ اسکولوں میں شمار ہوتا ہے، جس کے معیارِ کار اور مقام کی توثیق سوسائٹی آف ایکسپیریمنٹل ٹیسٹ پائلٹس (ایس ای ٹی پی)، سوسائٹی آف فلائٹ ٹیسٹ انجینئرز (ایس ایف ٹی ای) اور ایروناٹیکل سوسائٹی آف انڈیا (اے ایس آئی) جیسے بین الاقوامی اداروں نے کی ہے۔

 

 ***

 

UR-3618

(ش ح۔اس ک  )


(रिलीज़ आईडी: 2206800) आगंतुक पटल : 9
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी