محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا (پی ایم وی بی آر وائی) روزگار پیدا کرنے کو فروغ دیتی ہے، روزگار میں اضافہ کرتی ہے، سماجی تحفظ کو مضبوط کرتی ہے


پی ایم وی بی آر وائی کا مقصد دو برسوں میں ملک بھر میں 3.5 کروڑ سے زیادہ ملازمتیں پیدا کرنے کی ترغیب دینا ہے

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 6:27PM by PIB Delhi

مرکزی کابینہ نے یکم جولائی 2025کو روزگار سے منسلک ترغیباتی اسکیم (ای ایل آئی) کو منظوری دی، جس کا نام پردھان منتری وکست بھارت روزگار یوجنا (پی ایم وی بی آر وائی) ہے۔ اس کا مقصد ایم ایس ایم ای اداروں اور دیہی صنعتوں  سمیت تمام تر شعبوں میں روزگار بہم رسانی کو فروغ دینا، روزگار سے متعلق اہلیت میں اضافہ کرنا اور سماجی سلامتی کو مضبوط کرنا ہے، جس میں مینوفیکچرنگ شعبے پر خصوصی توجہ دی گئی ہے۔ پردھان منتری وکست بھارت روزگاریوجنا (پی ایم وی بی آر وائی) کے تحت ترغیب یکم اگست 2025 سے شروع ہوکر 31 جولائی 2027 کو ختم ہونے والی دو سالہ رجسٹریشن کی مدت میں پورے ملک میں 3.5 کروڑ سے زائد روزگار بہم رسانی کو فروغ دینا ہے۔ اس اسکیم کا بجٹی صرفہ 99446 کروڑ روپے کے بقدر ہے۔

اسکیم کے حصہ اے کے تحت، موجودہ اور نئے دونوں اداروں کے پہلی بار ملازمین ایک ماہ کے ایمپلائز پراویڈنٹ فنڈ (ای پی ایف) کی اجرت کے مساوی ترغیب کے اہل ہوں گے، جو زیادہ سے زیادہ 15,000 روپے سے مشروط ہے۔ یہ مراعات ملازمت کے پہلے سال کے دوران دو قسطوں میں قابل ادائیگی ہوگی۔ پہلی قسط، 7,500 روپے تک، چھ ماہ کی مسلسل ملازمت کی تکمیل کے بعد ادا کی جائے گی۔ دوسری قسط کے لیے اہلیت بارہ ماہ کی ملازمت کی تکمیل اور مقررہ مالیاتی خواندگی پروگرام کی کامیابی کے بعد پیدا ہوگی۔ یہ دوسری قسط ایک مخصوص مدت کے لیے مناسب بچت کے آلے / بچت اکاؤنٹ میں جمع کی جائے گی۔ حصہ بی کم از کم 6 ماہ تک برقرار رہنے والی ہر اضافی ملازمت کے لیے ماہانہ 3,000 روپے تک فراہم کر کے آجروں کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔

آتم نربھر بھارت روزگار یوجنا (اے بی آر وائی)، یکم  اکتوبر 2020 سے شروع کی گئی تھی، تاکہ آجروں کو نئے روزگار پیدا کرنے اور کووِڈ-19 وبائی امراض کے دوران ملازمت کے نقصان کی بحالی کے لیے ترغیب دی جائے۔ استفادہ کنندگان کے رجسٹریشن کی ٹرمینل تاریخ 31.03.2022 تھی۔ 31 مارچ 2022 تک رجسٹر ہونے والے مستفیدین کو اسکیم کے تحت رجسٹریشن کی تاریخ سے 2 سال کے لیے فوائد حاصل ہوئے۔ اسکیم کے آغاز سے لے کر، 31.03.2024 تک، ملک میں 60.49 لاکھ مستفیدین کو فوائد فراہم کیے جا چکے ہیں۔

یہ جانکاری وزیر مملکت برائے محنت و روزگار، محترمہ شوبھا کرندلاجے کے ذریعہ آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں دی گئی۔

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3545


(रिलीज़ आईडी: 2206341) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati