وزارت سیاحت
غیر ملکی سیاحوں کو راغب کرنے کے منصوبے
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 3:48PM by PIB Delhi
سیاحت کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، تاہم وزارتِ سیاحت ریاستوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی مندرجہ ذیل کوششوں کے ذریعے تکمیل کرتی ہے: -
(i) سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت (SG)/مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی انتظامیہ (UTA) کی جانب سے کیا جاتا ہے۔ تاہم، وزارتِ سیاحت اپنی مرکزی شعبہ جاتی اسکیموں ’سودیش درشن 2.0 (SD2.0)’ اور ’چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ (CBDD)’، جو کہ سودیش درشن اسکیم کی ذیلی اسکیم ہے، کے ذریعے ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی کوششوں کی تکمیل کرتی ہے، جس کے تحت اسکیم کے رہنما خطوط کے مطابق، متعلقہ ریاستی حکومتوں/مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ سے منصوبہ جاتی تجاویز کی وصولی، فنڈز کی دستیابی وغیرہ کی بنیاد پر مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ وزارتِ سیاحت نے سودیش درشن اسکیم کو سودیش درشن 2.0 (SD2.0) کے طور پر ازسرِ نو مرتب کیا ہے جس کا مقصد پائیدار سیاحتی مقامات کو ترقی دینا ہے۔ اس کے مطابق، SD2.0 اسکیم کے تحت 53 منصوبوں کے لیے 2208.27 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں اور CBDD اقدام کے تحت 36 منصوبوں کے لیے 648.11 کروڑ روپے منظور کیے گئے ہیں۔ ان اسکیموں کے تحت، منصوبوں کے نفاذ کے لیے فنڈز وزارتِ سیاحت کی جانب سے مجاز کیے جاتے ہیں اور متعلقہ ریاست/مرکز کے زیرِ انتظام علاقے کی نفاذی ایجنسی کے ذریعے استعمال کیے جاتے ہیں۔
(ii) ملک میں سیاحتی مقامات سے متعلق معلومات کو انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل کے ذریعے فروغ دیا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ، وزارتِ سیاحت نے ازسرِ نو مرتب کردہ انکریڈیبل انڈیا ڈیجیٹل پورٹل ([www.incredibleindia.gov.in](http://www.incredibleindia.gov.in)) پر انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب کا آغاز کیا ہے۔ انکریڈیبل انڈیا کنٹینٹ ہب کا مقصد اعلیٰ معیار کی تصاویر، فلمیں، بروشرز اور نیوز لیٹرز کا ایک جامع ڈیجیٹل ذخیرہ بننا ہے، جس تک دنیا بھر میں صنعت کے اسٹیک ہولڈرز (ٹریول میڈیا، ٹور آپریٹرز، ٹریول ایجنٹس) آسانی سے رسائی حاصل کر سکیں، تاکہ وہ اپنی تمام مارکیٹنگ اور تشہیری کوششوں میں انکریڈیبل انڈیا کو فروغ دے سکیں۔ اس کے علاوہ، وزارتِ سیاحت مختلف اقدامات بشمول تقریبات، سوشل میڈیا اور مہمات کے ذریعے بھی ہندوستان میں سیاحت کو فروغ دیتی ہے۔
(iii) وزارتِ سیاحت، کیپیسٹی بلڈنگ فار سروس پرووائیڈرز (CBSP) اسکیم کے ذریعے مہمان نوازی کے شعبے کی مختلف سطحوں پر سیاحتی خدمات فراہم کرنے والوں کو تعلیم، تربیت اور سرٹیفکیشن فراہم کرتی ہے تاکہ مہارتوں میں بہتری اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کیا جا سکے۔ سیاحوں کے تجربے کو مزید بہتر بنانے کے لیے، وزارت انکریڈیبل انڈیا ٹورسٹ فیسلیٹیٹر (IITF) سرٹیفکیشن پروگرام بھی فراہم کرتی ہے، جو کہ ایک پین انڈیا آن لائن لرننگ اقدام ہے، اور پریاٹن مترا/پریاٹن دیدی کے عنوان سے ایک قومی ذمہ دار سیاحت کا اقدام بھی نافذ کرتی ہے۔
(iv) فی الحال، ای ویزا کی سہولت نو ذیلی زمروں کے تحت 171 ممالک کے شہریوں کے لیے دستیاب ہے، جو 31 مقررہ بین الاقوامی ہوائی اڈوں اور 06 بڑے سمندری بندرگاہوں کے ذریعے داخل ہو سکتے ہیں۔ ای ویزا کی کارروائی مکمل طور پر آن لائن پلیٹ فارم پر انجام دی جاتی ہے۔
(v) وزارتِ سیاحت، وزارتِ شہری ہوابازی کے ساتھ بہت قریبی طور پر کام کر رہی ہے تاکہ اہم سیاحتی مقامات اور کم معروف/نئے اعلیٰ صلاحیت والے مقامات تک فضائی رابطہ بہتر بنایا جا سکے۔ اس نے وزارتِ شہری ہوابازی کے ساتھ ان کی ریجنل کنیکٹیوٹی اسکیم (RCS-اُڑان) کے تحت تال میل قائم کیا ہے اور اس مقصد کے لیے شناخت کی گئی 53 سیاحتی روٹس کے لیے وایبیلیٹی گیپ فنڈنگ (VGF) کی رقم میں شراکت کی جا رہی ہے۔
(vi) سیاحت میں نجی سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے، تین ستارہ یا اس سے اعلیٰ درجہ بندی والے ہوٹل جو ایک ملین سے زائد آبادی والے شہروں سے باہر واقع ہوں، رسی راستے اور کیبل کاریں، اور نمائش-کم-کنونشن سینٹر منصوبے جن میں کم از کم 100,000 مربع میٹر تعمیر شدہ فلور ایریا صرف نمائش یا کنونشن اسپیس یا دونوں کے امتزاج پر مشتمل ہو، کو ہم آہنگ ماسٹر لسٹ برائے بنیادی ڈھانچہ ذیلی شعبہ جات میں شامل کیا گیا ہے۔
یہ معلومات مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب شری گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے ذریعے فراہم کیں۔
********
(ش ح۔اس ک )
UR-3522
(रिलीज़ आईडी: 2206272)
आगंतुक पटल : 5