عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سی بی سی نے ’’دکش پی ایس ایز @ 2047 کے توسط سے بھارت کی نمو کی داستان کو نئی شکل دینے‘‘ کے موضوع پر ’’بھارت سی پی ایس ایز کے مشاورتی اجتماع‘‘ کا اہتمام کیا


سی بی سی کے چیئرپرسن نے حکمرانی میں عدم تال میل کو ختم کرنے اور سیکھنے کے عمل کو جمہوری بنانے پر زور دیا

سی بی سی کی رکن ڈاکٹر الکا متل نے تعمیر ملک کے لیے اہم اداروں کے طور پر سی پی ایس ایز کے کلیدی کردار کو اجاگر کیا

ڈی پی ای کے سکریٹری جناب کے موسس چلائی نے کہا کہ ہمیں تبدیلیوں کو لے کر کھلا ذہن رکھنا چاہئے اور اچھی تبدیلیوں کو اپنانا چاہئے

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 5:51PM by PIB Delhi

صلاحیت سازی کی کمیشن (سی بی سی) نے وزارتِ خزانہ کے ماتحت سرکاری صنعتی اداروں کے محکمے (ڈی پی ای) کے تعاون سے آج نئی دہلی میں بھارت سی پی ایس ایز کے مشاورتی اجتماع کا اہتمام کیا۔ اس اجتماع کا موضوع ’’دکش پی ایس ایز @ 2047 کے توسط سے بھارت کی نمو کی داستان کو نئی شکل دینا‘‘ تھا۔ یہ اجتماع  مرکزی سرکاری شعبے کی صنعتوں (سی پی ایس ایز)، مرکزی وزارتوں، اور کلیدی ادارہ جاتی متعلقہ فریقوں کی سینئر قیادت کو ایک اسٹیچ پر لے کر آیا۔ اس اجتماع کا اہتمام سی پی ایس ایز کے ایک ساجھا اور منظم صلاحیت سازی کے روڈمیپ  کی ترقی کے مقصد سے کیا گیا جو مشن کرم یوگی- سول سروسز کی صلاحیت سازی کے لیے بھارت کا قومی پروگرام- سے ہم آہنگ ہے۔ اس کا مقصد عمدہ حکمرانی کے اصولوں کو سی پی ایس ایز کی انسانی سرمائے کی حکمت عملیوں کا حصہ بنانا،  قیادت اور جانشینی سے متعلق منصوبے کو مضبوط بنانا اور وکست بھارت @2047 کے قومی وژن کی حمایت کے لیے سی پی ایس ای اداروں کے درمیان اشتراک کو فروغ دینا ہے۔

پروگرام کی نظامت ڈاکٹر الکا متل، ممبر (ایڈمنسٹریشن)، کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن نے کی۔ تقریب کے سیاق و سباق کو ترتیب دیتے ہوئے، ڈاکٹر متل نے اپنے تجارتی مینڈیٹ سے ہٹ کر قوم کی تعمیر کے لیے اہم اداروں کے طور پر سی پی ایس ایز کے اسٹریٹجک کردار پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ سی پی اس ایز نہ صرف معاشی ترقی کے انجن ہیں بلکہ عوامی اقدار، حکمرانی کے معیارات اور طویل مدتی ادارہ جاتی صلاحیت کے محافظ بھی ہیں۔

محترمہ ایس رادھا چوہان، چیئرپرسن، صلاحیت سازی کمیشن، نے ہندوستان کے وسیع تر سول سروسز اصلاحات کے ایجنڈے کے حصے کے طور پر سی پی ایس ایز کے اندر قابلیت پر مبنی طرز حکمرانی، قیادت کی ترقی، اور کارکردگی سے منسلک سیکھنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے گورننس کے ڈی سائلوائزیشن اور سیکھنے کو جمہوری بنانے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ کرمایوگی کے اخلاق کو عوامی خدمت کی ہر فراہمی میں شامل ہونا چاہیے۔

افتتاحی خطاب سرکاری صنعتی اداروں کے محکمے کے سکریٹری جناب کے موسس چلائی نے کیا، جنہوں نے اس حقیقت پر روشنی ڈالی کہ قیادت بہت اہم ہے اور ہمیں صاحب بصیرت قائدین کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بعد میں مزید کہا کہ ہمیں تبدیلی کے لیے کھلا رہنا چاہیے اور اچھی تبدیلیوں کو اپنانا چاہیے۔

سرکاری صنعتی اداروں کے انتخابی بورڈ (پی ای ایس بی) کے اراکین جناب الکیش کمار شرما اور جناب روپ نارائن سُنکر نے بھی اپنے اہم مشاہدات ساجھا کیے۔

ڈاکٹر سی جے کمار، ایگزیکٹو نائب صدر اور سربراہ، کارپوریٹ ہیومن ریسورسز، لارسن اینڈ ٹوبرو (ایل اینڈ ٹی) لمیٹڈ نے "مقصد سے چلنے والی قیادت کے لیے ایچ آر حکمت عملی" پر ایک اسٹریٹجک کلیدی سیشن پیش کیا، جس میں لچکدار قیادت کی پائپ لائنوں کی تعمیر اور تنظیمی اقدار کو قومی اقدار کے ساتھ ہم آہنگ کرنے پر توجہ دی گئی۔

اس کے بعد دکش (خواہش، علم، جانشینی اور ہم آہنگی کی ترقی) پر ایک پریزنٹیشن جناب اتل سوبتی، ڈائریکٹر جنرل، ایس سی او پی ای کی جانب سے پیش کی گئی، جس نے سی پی ایس ایز میں قیادت کی ترقی، جانشینی کی منصوبہ بندی، اور ایچ آر اصلاحات کے لیے ایک منظم فریم ورک کا خاکہ پیش کیا۔

سکریٹری، ایم این آر ای، جناب سنتوش کمار سارنگی، ڈاکٹر آر بالاسبرامنیم، رکن (ایچ آر)سی بی سی، سی ای او کرمیوگی بھارت (کے بی) محترمہ چھوی بھاردواج، ڈی پی ای، وزارتوں اور سی بی سی کے سینئر افسران بھی افتتاحی اجلاس میں موجود تھے۔

اجتماع میں "اعلی اثرات کی حامل سی پی ایس ای کارکردگی کے لیے ایچ آر سسٹمز کا از سر نو تصور" اور "تصور کو عملی جامہ پہنانا: سی پی ایس ای ایچ آر حکمت عملی" پر مرکوز گول میز مباحثے شامل تھے۔ ان مباحثوں نے قیادت کی ترقی، سیکھنے اور ترقی کے نظام، جانشینی کی منصوبہ بندی، اور ایچ آر پالیسیوں کی حکمرانی اور کارکردگی کے نتائج کے ساتھ ہم آہنگی کے بارے میں سی پی ایس ایز کے درمیان ایک دوسرے سے سیکھنے کے عمل کو یقینی بنایا۔

شرکاء نے ادارہ جاتی تعاون، مشترکہ علمی پلیٹ فارمز، اور استعداد کار بڑھانے کی مربوط کوششوں کی ضرورت پر زور دیا تاکہ مالیاتی منافع کے علاوہ کارکردگی، اختراع اور عوامی قدر کی تخلیق کو بڑھایا جا سکے۔ بات چیت نے مشن کرمایوگی کے تحت CPSE انسانی سرمائے کی حکمت عملیوں کو قومی ترقی کی ترجیحات اور گورننس اصلاحات کے ساتھ ہم آہنگ کرنے کی اہمیت کو تقویت دی۔

توقع ہے کہ یہ اجتماع "سی پی ایس ای صلاحیت سازی کمپینڈیم" کی ترقی پر اختتام پذیر ہو گا، جو اگلے 6-12 مہینوں کے دوران سی پی ایس ای اداروں میں صلاحیت سازی کے لیے بہترین طریقوں، صلاحیت کے فرق اور باہمی تعاون کے ماڈلز کو اپنائے گا۔

سی بی سی تربیتی اداروں، سرکاری دائرہ کار کے اداروں اور ریاستوں کو بھی ایک مشترکہ پلیٹ فارم پر لائے گا جس میں تعاون کے لیے کرمایوگی صلاحیتوں کی تعمیر کی کوششوں کے ساتھ ہم آہنگی کی جائے گی۔

اس اجتماع کے فالو اَپ کے طور پر، سی بی سی سی پی ایس ای کی صلاحیت بڑھانے کے لیے درج ذیل موضوعاتی پروگراموں کی منصوبہ بندی کر رہا ہے:

• مالیاتی انتظام: طویل مدتی سرمائے کی منصوبہ بندی، رسک فریم ورک، گورننس کی عمدہ کارکردگی (بشمول ایف ایس آئی بی سیکٹر)۔

• تحقیق و ترقی، تکنالوجی اور اختراعی ماحولیاتی نظام: ٹیک اپنانے کے راستے، اختراعی شراکت داری، ڈیجیٹل تبدیلی (اکیڈمیا، اے این آر ایف، ریسرچ کونسلز کے ساتھ)۔

• سی ایس آر، ای ایس جی اور پائیداری کی قیادت: ذمہ دار کاروبار، ای ایس جی میٹرکس، آب و ہوا سے منسلک حکمت عملی

• انجینئرنگ، پراجیکٹس اور اثاثہ جات کے انتظام کی ایکسی لینس: بہترین درجے کے پروجیکٹ مینجمنٹ ماڈلز، میگا پراجیکٹ پر عمل درآمد، آپریشنل لچک۔

• سیکھنے، ترقی اور تربیت کا ماحولیاتی نظام: صلاحیتوں کو مضبوط بنانا، کراس پی ایس ای علم کا تبادلہ، تحقیق پر مبنی تربیتی ماڈل۔

پروگرام کا اختتام جناب ایس پی رائے، سکریٹری، صلاحیت سازی کمیشن کے اختتامی عکاسی کے ساتھ ہوا جنہوں نے کہا کہ سی بی سی سی پی ایس ای کی صلاحیت سازی کے اقدامات کی حمایت کے لیے ہمیشہ پرعزم ہے۔ شکریہ کے کلمات محترمہ نونیت کور، ڈائریکٹر، کیپیسٹی بلڈنگ کمیشن نے پیش کیے ۔

بھارت سی پی ایس ای مشاورتی اجتماع ہندوستان کے طویل مدتی ترقیاتی وژن کے مطابق سی پی ایس ای کی قیادت، نظم و نسق اور ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ایک اہم قدم کے طور پر اجاگر ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0017GXO.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002GJWR.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003HRRT.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image004B3UQ.jpg

 

******

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3532


(रिलीज़ आईडी: 2206224) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी