وزارت سیاحت
وزارت سیاحت نے ایس اے ایس سی آئی کے تحت ملک میں 3295.76 کروڑ روپےکے 40 پروجیکٹوں کو منظوری دی
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 3:53PM by PIB Delhi
مالی سال 2024-25 کے دوران وزارت سیاحت نے ملک میں مشہور سیاحتی مراکز کو جامع طور پر تیار کرنے ، برانڈنگ اور عالمی سطح پر ان کی مارکیٹنگ کے مقصد سے 'سرمایہ کاری کے لئے ریاستوں کو خصوصی امداد (ایس اے ایس سی آئی)-عالمی پیمانے پر مشہور سیاحتی مراکز کی ترقی' کے لئے آپریشنل رہنما خطوط جاری کیے اور حکومت ہند نے اس پہل کے تحت ملک میں 3295.76 کروڑ روپے کے 40 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔
اس اسکیم کے تحت منصوبوں کی نشاندہی متعلقہ ریاستی حکومتوں کی جانب سے جمع کرائی گئی منصوبہ جاتی تجاویز کی بنیاد پر کی گئی۔ ان تجاویز کا جائزہ مقررہ معیارات کے مطابق لیا گیا تاکہ سیاحتی مقام کی صلاحیت اور تیاری کا اندازہ لگایا جا سکے، جن میں مقام تک رسائی (کنیکٹیویٹی)، سیاحتی نظام، برداشت کی صلاحیت، پائیداری کے اقدامات، پائیدار آپریشن اور انتظام، منصوبے کے اثرات اور پیدا ہونے والی قدر، سیاحتی مارکیٹنگ کے منصوبے وغیرہ شامل ہیں۔ یہ تمام عمل اسکیم کی رہنما ہدایات میں بیان کردہ ادارہ جاتی فریم ورک کے مطابق انجام دیا گیا۔
اسکیم کی رہنما ہدایات میں ریاستی حکومتوں کو یہ بھی ترغیب دی گئی ہے کہ وہ تفصیلی منصوبہ رپورٹیں (ڈی پی آر) تیار کرتے وقت متعلقہ فریقین اور مقامی برادری کے نمائندوں سے مشاورت کریں۔
ان منظور شدہ پروجیکٹوں کو متعلقہ ریاستی حکومت کے ذریعے نافذ اور منظم کیا جاتا ہے ۔ تاہم ، وزارت سیاحت وقتا فوقتا ایس اے ایس سی آئی اسکیم کے تحت منظور شدہ پروجیکٹوں کی پیش رفت کا جائزہ لیتی ہے اور ریاستی حکومتوں کو مقررہ وقت میں پروجیکٹوں کی پیش رفت میں تیزی لانے کی ترغیب دیتی ہے ۔
یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی ۔
********
ش ح ۔اع خ۔ خ م
U. No.3503
(रिलीज़ आईडी: 2206173)
आगंतुक पटल : 6