ایٹمی توانائی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: نیوکلیائی کچرے کا بندوبست

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 3:10PM by PIB Delhi

نیوکلیئر پاور اسٹیشنز کے آپریشن اور دیکھ بھال کے دوران پیدا ہونے والا نیوکلیائی کچرہ کم اور درمیانی درجے کی تابکاری والا ہوتا ہے اور اس کا انتظام اسی جگہ (آن سائٹ) کیا جاتا ہے۔ اس کچرے کو پہلے صاف کیا جاتا ہے، پھر اسے گاڑھا اور کمپریس کر کے سیمنٹ جیسے ٹھوس مادوں کے ساتھ ملا کر مستحکم کیا جاتا ہے۔ بعد ازاں اسے اسی مقام پر خاص طور پر بنائے گئے ڈھانچوں، جیسے کہ مضبوط کنکریٹ کی کھائیوں یا ٹائل والے سوراخوں میں محفوظ کر دیا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ، بھارت میں ’’تقریباً بند نیوکلیائی ایندھن کے چکر‘‘کی پیروی کی جا رہی ہے، جس میں مقامی ذرائع سے حاصل استعمال شدہ ایندھن کو دوبارہ پروسیس کیا جاتا ہے تاکہ کچرے کے بوجھ کو کم کیا جا سکے اور دوبارہ استعمال کے قابل مفید اجزاء کو نکالا جا سکے۔ اس عمل سے حاصل ہونے والے مادوں کو مستقبل کے ری ایکٹرز میں بطور ایندھن دوبارہ استعمال کیا جاتا ہے۔ دوبارہ پروسیسنگ کے دوران پیدا ہونے والے اعلیٰ سطح کے تابکار کچرے کو ویٹری فیکیشن کے ذریعے شیشے جیسے ٹھوس مادے میں تبدیل کر کے محفوظ کیا جاتا ہے اور بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے)کے رہنما اصولوں کے مطابق بین الاقوامی طریقۂ کار پر عمل کرتے ہوئے اسے نگرانی کے مراکز میں رکھا جاتا ہے۔

تمام نیوکلیئر پاور پلانٹس پر نیوکلیائی کچرے کے بندوبست کا ایک مربوط اور مستحکم نظام موجود ہے۔ بھارت نے ’’تقریباً بند ایندھن کے چکر‘‘ کو اپنایا ہے، وہاں استعمال شدہ نیوکلیائی ایندھن کو کچرہ نہیں بلکہ ایک قیمتی وسیلہ سمجھا جاتا ہے۔ اس بند ایندھن کے چکر کا مقصد ایندھن کے طور پر استعمال کے لیے دوبارہ پروسیسنگ کرنا ہے، جس کے نتیجے میں استعمال شدہ ایندھن کا بہت ہی کم حصہ باقی بچتا ہے جسے کچرے کے طور پر سنبھالنے کی ضرورت ہوتی ہے۔ موجودہ مراکز پر سطحِ زمین کے قریب کچرے کو ٹھکانے لگانے کی سہولیات (این ایس ڈی ایف) کی موجودہ گنجائش ایٹمی بجلی گھروں میں پیدا ہونے والے کچرے کو ذخیرہ کرنے کے لیے کافی ہے۔

کچرے کےبندوبست کے لیے نئی ٹیکنالوجیز پر تحقیق و ترقی کا کام بھی جاری ہے۔ ان میں ایکٹنائڈز سمیت طویل عرصے تک رہنے والے تابکار اجزاء کو الگ کرنے کی ٹیکنالوجیز اور سماجی فوائد کے ساتھ ساتھ کچرے کی مقدار کو کم کرنے کے لیے مفید ریڈیو آئسوٹوپس نکالنے کا کام شامل ہے۔

 تابکار کچرے کو ذخیرہ کرنے اور ٹھکانے لگانے کا یہ عمل بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے رہنما اصولوں اور عالمی معیار کے عین مطابق ہے۔ اب تک مختلف مقامات پر نگرانی کے دوران کچرے کو ٹھکانے لگانے والے ان نظاموں کی اعلیٰ کارکردگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایسے ٹھکانے لگائے گئے کچرے سے تابکاری کے اخراج کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا اور نہ ہی عوام یا ماحول پر تابکاری کے اثرات دیکھے گئے ہیں۔

*****

ش ح۔ ک ح ۔ن م

U. No-3490


(रिलीज़ आईडी: 2206102) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी