عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: خدمات کی فراہمی کوبہتربنانا

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 3:46PM by PIB Delhi

نیشنل ای-گورننس سروس ڈیلیوری اسسمنٹ (این ای ایس ڈی اے) وے فارورڈ پہل اپریل 2023 میں شروع کیا گیا تھا تاکہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں متحد ہ پورٹلز کے ذریعے فراہم کی جانے والی ای-خدمات ، لازمی ای-خدمات اور ای-خدمات میں ماہانہ پیش رفت اور بہتری کی نگرانی کی جا سکے۔ انتظامی اصلاحات اور عوامی شکایات کا محکمہ این ای ایس ڈی اے وے فارورڈ  ڈیش بورڈ پر ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے فراہم کردہ معلومات کے ذریعے پیش رفت کی نگرانی کرتا ہے۔ اپریل 2023 اور اکتوبر 2025 کے درمیان ، ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقوں کی طرف سے پیش کی جانے والی ای خدمات کی تعداد 11,614 سے بڑھ کر 23,919 ہو گئی ، جو کہ 105فیصد سے زیادہ اضافہ ہے۔ اسی مدت کے دوران ، شناخت شدہ لازمی ای خدمات کی سیچوریشن 66فیصد سے بڑھ کر 80فیصد ہو گئی ہے۔10 ریاستوں اورمرکز کے زیر انتظام علاقےاب اپنی 90فیصد سے زیادہ خدمات ایک متحد ہ پورٹل کے ذریعے فراہم کرتے ہیں ، اور 6 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے متحد ہ پورٹل کے ذریعے اپنی 100فیصد خدمات فراہم کرتے ہیں ۔

یہ محکمہ سیچوریشن کے لیے این ای ایس ڈی اے لازمی خدمات کی توسیع اوریونیفائیڈ پورٹلز کے ذریعے خدمات کی فراہمی کے لیے روڈ میپ کی وضاحت ، اور عوامی شکایات کے بروقت ازالے کو یقینی بنانے کے لیے خدمات کی فراہمی کے طریقہ کار کی تاثیر کو بڑھانے کے لیے ریاستی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی پر ریاستی رائٹ ٹو سروس (آر ٹی ایس) کمیشنوں کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔ رائٹ ٹو سروسز کمیشنوں کے بہترین طریقوں کو این ای ایس ڈی اے وے فارورڈ پہل کے ذریعے پھیلایا جاتا ہے تاکہ خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے دوسری ریاستوں کو اپنانے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔ آر ٹی ایس فریم ورک شہریوں کو مقررہ وقت میں خدمات فراہم کرنے کے لیے بنایا گیا ہے ۔

فی الحال ، سی پی جی آر اے ایم ایس اور ریاستی آر ٹی ایس نظاموں کے درمیان کوئی اے پی آئی انضمام نہیں ہے ۔

نیشنل سینٹر فار گڈ گورننس یعنی اچھی حکمرانی کے قومی مرکز (این سی جی جی) کی طرف سے جاری مطالعہ آر ٹی ایس فریم ورک کے نفاذ اور کام کاج پر مرکوز ہے ، جس میں پیش رفت ، خدمات کی فراہمی میں ٹائم لائن کی کامیابیاں ، اضلاع اور خطوں میں شہریوں کی شرکت اور خدمات کی فراہمی کو مستحکم کرنے میں بہتری لانا شامل ہے۔

******

ش ح۔م م ع۔ ت ا

U-No.3484


(रिलीज़ आईडी: 2206096) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी