عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
پارلیمانی سوال: قومی روزگار میلہ
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 3:42PM by PIB Delhi
قومی روزگار میلہ پہل اکتوبر 2022 میں شروع کی گئی تھی ۔ روزگار میلے کی17 تقریبات اب تک مختلف ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے40سے 50 شہروں میں قومی سطح پر منعقد کی جا چکی ہیں۔اس میں حصہ لینے والی وزارتوں،محکموں اورتنظیموں وغیرہ کی طرف سے ان روزگار میلوں میں کئی لاکھ تقرری کے خطوط جاری کیے گئے ہیں۔
مختلف ریاستوں اوراضلاع کے امیدواروں کو جاری کردہ تقرری کے خطوط کی تفصیلات متعلقہ وزارتوں،محکموں اور تنظیموں وغیرہ کے ذریعہ محفوظ رکھی جاتی ہیں۔
اوڈیشہ کے بھونیشور،کٹک اور سمبل پورمیں مختلف مقامات پر 17 قومی روزگار میلے کی تقریبات منعقد کی گئی ہیں۔
قومی روزگار میلہ نوجوانوں میں روزگار پیدا کرنے کو سب سے زیادہ ترجیح دینے کے حکومتی عزم کو پورا کرنے کی سمت میں ایک اہم پہل ہے۔ یہ روزگار میلہ مرکزی حکومت کی وزارتوں ،محکموں اورتنظیموں وغیرہ میں مشن موڈ میں خالی آسامیوں کو تیزی سے پر کرنے کے لیے ایک محرک کے طور پر کام کرتا ہے۔
روزگار میلے کی تقریبات کے ذریعے تقرری کے خطوط کی تقسیم نے مختلف سرکاری سرگرمیوں کو انجام دینے اور شہری خدمات کی موثر فراہمی کے لیے اہم انسانی وسائل کی تعیناتی میں سہولت فراہم کی ہے جس سے ملک بھر میں مزید روزگاراورخود روزگار پیدا کرنے کے لیے کئی گنا اثر پیدا کرنے میں مدد ملی ہے۔
مزید برآں،کمپیوٹر پر مبنی امتحانات کے انعقاداور امیدواروں کے لیے مختلف علاقائی زبانوں میں کچھ امتحانات دینے کی تجاویز سمیت بھرتی کے عمل کے تمام مراحل کو ڈیجیٹلائزیشن کرنے کے مختلف اقدامات کے ذریعےقبائلی اور امنگوں والے اضلاع سمیت ملک کے تمام حصوں کے امیدواروں کو بہتر مساوات اور روزگار کے مواقع تک زیادہ رسائی کرنے کے لیےفائدہ پہنچایا گیا ہے۔
******
ش ح۔م م ع۔ ت ا
U-No.3485
(रिलीज़ आईडी: 2206046)
आगंतुक पटल : 4