قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

درج فہرست قبائل سے متعلق قومی کمیشن

प्रविष्टि तिथि: 18 DEC 2025 3:22PM by PIB Delhi

 لوک سبھا میں آج ایک غیر ستارہ دار سوال کے جواب میں قبائلی امور  کےمرکزی وزیر مملکت جناب  درگاداس اوئیکے  نے اطلاع دی کہ  درج فہرست قبائل  سے متعلق قومی کمیشن (این سی ایس ٹی)  نے مہاراشٹر، مدھیہ پردیش اور راجستھان کے بعض اضلاع میں  ضلع سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی ہیں  تاکہ  جنگلاتی حقوق ایکٹ (ایف آر اے )  کے تحت انفرادی اور اجتماعی زمین کے پٹہ دعووں کے تصفیے میں تیزی لائی جا سکے۔ اس اقدام کے نتیجے میں  ہزاروں زیر التوا  زمین پٹہ معاملات حل کیے جا چکے ہیں۔

موجودہ مالی سال کے لیے درج فہرست قبائل  سے متعلق قومی کمیشن (این سی ایس ٹی)کے لیے بجٹ تخمینہ(بی ای)  کے تحت  19.68 کروڑ روپے  مختص کیے گئے ہیں، جبکہ کمیشن کےموجودہ عملے کی تعداد 77  ہے۔

سنہ2022 سے 2024 کے دوران، کمیشن نے  درج فہرست قبائل کے حقوق سے متعلق مختلف موضوعات پر 19 تحقیقی مطالعات  بھی انجام دیے ہیں۔

 *****

ش ح۔م م ع۔ ت ا

U-No.3479


(रिलीज़ आईडी: 2205915) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी