خوراک کی ڈبہ بندی کی صنعتوں کی وزارت
موٹے اناج پر مبنی غذائی مصنوعات
موٹے اناج سے بازار تک: 793 کروڑ روپے کی ترغیبات کے ذریعہ پورے ہندوستان میں کسانوں اور کاروباریوں کو بااختیار بنانا
ہندوستان کی خوراک کی صنعت کو مضبوط کرنا: ایم او ایف پی آئی نے موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کو فروغ دیا اور ڈبہ بند خوراک کی بہت چھوٹی اور بڑی صنتعوں کی مددکی
प्रविष्टि तिथि:
18 DEC 2025 2:09PM by PIB Delhi
ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایاکہ ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی مجموعی ترقی کو فروغ دینے کو یقینی بنانے کے لیے ، ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کی وزارت (ایم او ایف پی آئی) اپنی دو مرکزی سیکٹر اسکیموں کے ذریعے موٹے اناج کے پروسیسنگ یونٹس سمیت متعلقہ بنیادی ڈھانچے کے قیام/توسیع کی ترغیب دے رہی ہے ۔ پردھان منتری کسان سمپدا یوجنا (پی ایم کے ایس وائی) ڈبہ بند خوراک کی صنعتوں کےلیے پیداوار سے منسلک ترغیبی اسکیم (پی ایل آئی ایس ایف پی آئی) اور مرکزی اسپانسر شدہ پی ایم فارملائزیشن اسکیم کے ذریعہ ملک بھر میں مائیکرو فوڈ پروسیسنگ انٹرپرائزز (پی ایم ایف ایم ای) کی توسیع کررہی ہے۔
پی ایل آئی ایس ایف پی آئی اسکیم کا ایک جزو موٹے اناج پر مبنی مصنوعات (ایم بی پی) پر مرکوز ہے جس کی لاگت 800 کروڑ روپے ہے ۔ پی ایل آئی اسکیم برائے موٹے اناج پر مبنی مصنوعات (پی ایل آئی ایس ایم بی پی) کے مقاصد غذائی مصنوعات میں موٹے اناج کے استعمال کو بڑھانا اور گھریلو اور برآمدی دونوں منڈیوں میں منتخب موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کی تیاری اور فروخت کی حوصلہ افزائی کرکے ان کی قدر میں اضافے کو فروغ دینا ہے ۔ آج کی تاریخ میں پی ایل آئی ایس ایم بی پی کے لئے مجموعی طور پر مختص کئے گئے 800 کروڑ روپے ،میں سے 29 درخواست دہندگان کو ترغیب دینے کے لئے 793.27 کروڑ روپے کی رقم منظور کی گئی ہے ، جس میں 8 بڑے اور 21 چھوٹے اور درمیانے درجے کے ادارے شامل ہیں ۔
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے تحت ملک کے 21 اضلاع میں موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کی شناخت ایک ضلع ایک مصنوعات (او ڈی او پی) کے طور پر کی گئی ہے ۔ بہت چھوٹی سطح پر ڈبہ بندخوراک کاروباریوں ، خاص طور پر موٹے اناج کی مصنوعات کی پروسیسنگ میں مصروف افراد کو مدد فراہم کرنے کے لیے موٹے اناج کے بین الاقوامی سال (آئی وائی او ایم 2023) کے ایک حصے کے طور پر مختلف ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 30 اضلاع میں موٹے اناج مہوتسو کا انعقاد کیا گیا ۔ اس کا مقصد اسٹارٹ اپس ، کاروباریوں کو فروغ دینا اور غذائی اشیا کی صنعت کے مائیکرو سیکٹر کو فروغ دینا تھا موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کی تیاری میں مصروف 4366 کاروباریوں کو 226.40 کروڑ روپے کے قرضے کی منظوری دی گئی ہے ۔
پی ایم کے ایس وائی کی ایک جزو اسکیم ، فوڈ پروسیسنگ اور تحفظ کی صلاحیتوں کی تخلیق/توسیع (سی ای ایف پی پی سی) کے تحت ملک میں موٹے اناج پر مبنی ایک ڈبہ بند خوراک کے یونٹ کو منظوری دی گئی ہے ۔
پی ایم ایف ایم ای اسکیم کے برانڈنگ اور مارکیٹنگ جزو کے تحت ، ایف پی اوز/ایس ایچ جیز/امداد باہمی یا ڈبہ بند خوراک کی بہت چھوٹی صنعتوں کے لئے ایک اسپیشل پرپز وہیکل (ایس پی وی) کو مدد فراہم کی جاتی ہے جس میں موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کی پروسیسنگ شامل ہے تاکہ کوالٹی کنٹرول ، معیار کاری کے التزام کے ساتھ ایک مشترکہ پیکیجنگ اور برانڈنگ تیار کی جا سکے اور صارفین کی خوردہ فروخت کے لیے فوڈ سیفٹی کےمعیارات پر عمل کیا جا سکے ۔
اسکیم کے نفاذ کے ذریعے موٹے اناج پر مبنی مصنوعات کی پروسیسنگ کی وجہ سے کسانوں کی آمدنی پر پڑنے والے اثرات کا اندازہ لگانے کے لیے ایم او ایف پی آئی کی طرف سے کوئی خاص مطالعہ نہیں کیا گیا ہے ۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت مراعات قابل قبول ہیں جہاں مینوفیکچرنگ کے عمل کا پورا سلسلہ ہندوستان میں ہوتا ہے ۔ پی ایل آئی ایس ایف پی آئی کے تحت منظور شدہ زرعی پروسسڈ فوڈ مصنوعات کی کل برآمدات میں 2019-20 کے حوالے سے 2024-25 تک 13.23 فیصد کی سی اے جی آر کے ساتھ اضافہ ہوا ہے ۔
****
ش ح۔ش ب۔ ج
Uno-3476
(रिलीज़ आईडी: 2205896)
आगंतुक पटल : 8