قبائیلی امور کی وزارت
پی ایم اے اے جی وائی کی خصوصیات اور مقاصد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
17 DEC 2025 4:33PM by PIB Delhi
راجیہ سبھا میں آج ایک غیر ستارہ سوال کے جواب میں مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور، جناب درگاداس اُئیکے نے بتایا کہ پردھان منتری آدیواسی آدرش گاؤں یوجنا (پی ایم اے اے جی وائی) حکومت کی جانب سے ایسے اہل گاؤں کی مربوط ترقی کے لیے شروع کی گئی ہے جن میں قبائلی آبادی 50فیصدیا اس سے زائد ہو، اورہر ریاست/مرکزی علاقے میں کم از کم 500 درج فہرست قبائل (ایس ٹی) ہوں اور جہاں ترقیاتی سرگرمیاں وسائل کے مشترکہ استعمال کے ذریعے انجام دی جاتی ہیں۔اس اسکیم کے تحت ہر گاؤں کے لیے 20.38 لاکھ روپے مختص کیے گئے ہیں، یعنی 36,428 گاؤں کے لیے کل 7276 کروڑروپے۔ریاستوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ گاؤں کی ترقیاتی منصوبہ بندی تیار کریں جس میں مرکزی حکومت کے شعبہ جاتی وزارتوں کے(ایس ٹی سی) فنڈ اور ریاستی حکومت کے (ٹی ایس پی) فنڈ کو یکجا کیا جائے تاکہ مؤثر ترقی ممکن ہو سکے۔
پی ایم اے اے جی وائی اسکیم کے تحت اب تک 17656 وی ڈی پی کو منظوری دی گئی ہے۔
وی ڈی پی کا مقصد ہر منتخب گاؤں میں انتودیا مشن کے ذریعے شناخت کی گئی بنیادی سہولیات جیسے سڑک رابطہ، ٹیلی کام رابطہ (موبائل/انٹرنیٹ)، اسکول، آنگن واڑی مراکز، صحت کےذیلی مراکز، پینے کا پانی اور بجلی کے ضمن میں موجود خلاء کو دور کرنا ہے۔
پی ایم جن من کی کامیابی سے حاصل تجربات کی بنیاد پر ، دھرتی آبا جنجاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے جے جی یو اے) کا آغاز کیا گیا ہے جو پی ایم اے اے جی وائی کی زیادہ منظم قسم ہے جس میں متعلقہ وزارتوں اور ریاستی محکموں کے کلیدی اقدامات کے لیے فنڈ کے مربوط اشتراک اور عمل آوری کو یقینی بنایا گیا ہے۔
******
(ش ح ۔ ع و ۔ م ا)
Urdu.No-3458
(ریلیز آئی ڈی: 2205764)
وزیٹر کاؤنٹر : 26