قبائیلی امور کی وزارت
کرناٹک میں ای ایم آر ایس
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 4:31PM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں ایک غیر فہرست شدہ سوال کے جواب میں، قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت شری درگا داس اوئیکے نے معلومات فراہم کیں کہ کرناٹک ریاست میں تمام 12 منظور شدہ ایکلوویہ ماڈل ریزیڈینشل اسکولز (ای ایم آر ایس) فعال ہیں۔ ای ایم آر ایس ہدایات 2020 کے مطابق، جن اسکولوں میں چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ ہوں گے، ہر اسکول کی زیادہ سے زیادہ منظور شدہ گنجائش 480 طلبہ ہوگی، جس میں لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے برابر تعداد میں نشستیں مخصوص ہوں گی۔ تعلیمی سال 25-2024 میں ان ای ایم آر ایس میں کل 4,523 طلبہ داخل کیے گئے تھے۔
قبائلی امور کے وزارت نے کرناٹک ریاست کے لیے اپنی مختلف اسکیموں کے تحت مالی سال 24-2023 میں 341.37 کروڑ روپے اور25-2024 میں 294.64 کروڑ روپےجاری کیے ہیں۔ ان میں سے، ای ایم آر ایس اسکیم کے تحت 24-2023 میں 26.78 کروڑ روپے اور 25-2024 میں 79.33 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔
وزارت ایس ٹی آبادی میں پرائمری اور اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے اور اسے بڑھاوا دینے کے لیے مختلف اسکالرشپ جیسے کہ پری-میٹرک اسکالرشپ، پوسٹ-میٹرک اسکالرشپ، نیشنل فیلوشپ، ہائر ایجوکیشن اسکالرشپ اور نیشنل اوورسیز اسکالرشپ اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔
وزارت ’پرائم منسٹر ٹرائیبل ڈویلپمنٹ مشن (پی ایم جے وی)’ اسکیم کوٹی آر آئی ایف ای ڈی کے ذریعے نافذ کر رہی ہے، جس کا مقصد قبائلی کاروباری اقدامات کو مضبوط کرنا اور زیادہ مؤثر، منصفانہ، خود انتظام شدہ طریقے سے قدرتی وسائل، زرعی/چھوٹے جنگلی مصنوعات (ایم ایف پی) اور غیر زرعی مصنوعات کے بہترین استعمال کو فروغ دے کر روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ہر ون دھن وکاس کیندر (وی ڈی وی کے) کے قیام کے لیے ریاستی حکومتوں کو 15.00 لاکھ کی مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ یہ مراکز ایم ایف پی/غیر ایم ایف پی کی ویلیو ایڈیشن سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں۔
ملک بھر میں قبائلی تحقیقاتی ادارے (ٹی آر آئی) قائم کیے گئے ہیں، جن میں قبائلی میوزیم، لائبریری، تربیتی مرکز، تحقیقاتی شعبہ وغیرہ شامل ہیں۔ ٹی آر آئی نے سالوں سے مختلف سرگرمیاں جیسے تحقیقاتی مطالعے، جائزہ مطالعے، تربیت/سیمینار/ورکشاپ کا انعقاد، قبائلی میلے اور تہواروں کا انعقاد، بنیادی سروے، اشاعت، ڈاکومینٹری/دستاویزی کام، تبادلہ دورے وغیرہ چلائی ہیں۔
ایکلوویہ ڈی ٹی ایچ چینل 32 علاقائی زبانوں میں تعلیمی نصاب فراہم کرتا ہے۔
قومی بچوں کی سائنسی نمائش طلبہ میں سائنسی رجحان کو فروغ دیتی ہے۔ منتخب ای ایم آر ایس میں I۔ہب اور ڈرون لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں۔آئی ٹی اور سی بی ایس ای سکل لیبارٹریاں اور پیشہ ورانہ لیبارٹریاں طلبہ کو عملی تربیت فراہم کرتی ہیں۔
تخلیقی صلاحیت، مسئلہ حل کرنے کی مہارت اور جدت کو فروغ دینے کے لیے، کرناٹک کے 5 ای ایم آر ایس میں اٹل انوویشن لیبارٹریاں قائم کی گئی ہیں۔ کرناٹک کے تمام 12 ای ایم آر ایس کو اسمارٹ بورڈز سے آراستہ کیا گیا ہے جو تعاملاتی ڈیجیٹل تعلیم کو ممکن بناتے ہیں۔
جےکار پروگرام ، اسرو کے تعاون سے ، طلباء کو پی ایس ایل وی سسٹم اور عملی ماڈلز سے واقفیت حاصل ہوتی ہے ۔
آئی آئی ایس سی کے تعاون سے خصوصی سیمی کنڈکٹر تربیت فراہم کی جاتی ہے۔
********
ش ح۔ش آ۔م ق ا
U-3446
(रिलीज़ आईडी: 2205756)
आगंतुक पटल : 4