نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر کھیل ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے چنئی میں پہلی بار ورلڈ کپ جیتنے پر ہندوستانی اسکواش ٹیم کو مبارکبادی پیش کی


کھیل کے شعبے میں بھارت شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہےاور ہم ایک کے بعد ایک نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں: ڈاکٹر منڈاویا

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 6:08PM by PIB Delhi

نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویا نے بدھ کے روز تاریخی ورلڈ کپ جیتنے والی ہندوستانی اسکواش ٹیم کو مبارکباد دی ۔

جوشنا چنپا ، ابھے سنگھ ، ویلوان سینتھل کمار اور اناہت سنگھ پر مشتمل مخلوط ٹیم نے گزشتہ ہفتے چنئی میں تاریخ رقم کی ۔
اس جیت کے ساتھ بھارت نے اپنا پہلا اسکواش ورلڈ کپ خطاب جیتا اور 2023 کے ایڈیشن میں حاصل کیے گئے کانسی کے تمغے سے بہتر کارکردگی دکھائی۔

بھارت نے ٹورنامنٹ کے فائنل میں سر فہرست رینکنگ والے ہانگ کانگ کو 3-0 سے ہرایا اور اسکواش ورلڈ کپ جیتنے والا چوتھا ملک بن گیا، اس طرح آسٹریلیا، انگلینڈ اور مصر جیسے فاتح ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا۔

کھلاڑیوں کو مبارکباد دیتے ہوئے ڈاکٹر منڈاویا نے کہا کہ یہ‘‘ہندوستانی کھیل کے لیے فخریہ لمحہ’’ہے ۔

انہوں نے کہاکہ بھارت کھیل کے شعبے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔ ایک کے بعد ایک، ہم نئی کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں۔ ہماری خواتین کرکٹ ٹیم نے بھی حال ہی میں ورلڈ کپ جیتا ہے۔

معزز وزیر نے آگے کہاکہ ہماری اسکواش ٹیم کا اپنی زمین پر ورلڈ کپ جیتنا ایک بہت ہی فخر کا لمحہ ہے۔ ٹیم نے پورے ٹورنامنٹ میں ایک بھی میچ نہیں ہارا۔ مجھے خوشی ہے کہ کھیل کے شعبے میں یہ ترقی ملک کے وقار میں مزید اضافہ کرے گی۔

ہندوستان کے سرِفہرست اسکواش کھلاڑیوں نے ٹارگٹ اولمپک پوڈیم اسکیم (ٹی او پی ایس) کی معاونت سے بھی بھرپور فائدہ اٹھایا ہے، جس نے اعلیٰ سطح کی مسلسل تیاری، بین الاقوامی مقابلوں میں شرکت اور ماہرین کی رہنمائی کے ذریعے ان کی تیاری کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

نوجوان کھلاڑی اناہت سنگھ نے چنئی میچ کے دوران شائقین کی حمایت کا سہرا دیا۔ 17 سالہ انہات نے کہاکہ میں نے پہلی بار اپنے سینیئر ساتھیوں کے ساتھ ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔ یہ ایک شاندار سیکھنے کا تجربہ تھا اور میں چنئی کے کھیل کے شائقین کا مسلسل تعاون دینے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

اب ٹیم کی نظریں آئندہ بڑے چیلنجوں پر مرکوز ہیں، جن میں ایشین گیمز 2026 اور ایل اے 2028 اولمپکس شامل ہیں، جہاں اسکواش پہلی بار اولمپک کھیل کے طور پر شامل ہوگا۔

جاپان میں اگلے سال ہونے والے ایشین گیمز سے قبل، پدم شری اور ارجن ایوارڈی جوشنا چنپا پرامید نظر آئیں۔

39 سالہ کھلاڑی نے کہاکہ ہم کئی مہینوں سے تیاری کر رہے تھے اور اس ورلڈ کپ میں تجربہ بہت اچھا رہا۔ اس سے ہمیں جاپان میں ہونے والے ایشیائی کھیلوں سے قبل کافی اعتماد ملا ہے۔ میں ذاتی طور پر امید کرتی ہوں کہ میں بہترین حالت میں رہوں گی اور ایشیائی کھیلوں کے لیے کوالیفائی کر سکوں گی۔

********

ش ح۔ش آ۔م ق ا

U-3444


(रिलीज़ आईडी: 2205704) आगंतुक पटल : 7
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी , Gujarati