عملے، عوامی شکایات اور پنشن کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: مرکزی سرکاری افسران کا تربیتی پروگرام

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 4:48PM by PIB Delhi

مرکزی حکومت کے ملازمین کی کارکردگی، عملی و شعبہ جاتی صلاحیتوں اور تکنیکی تیاری کے لیے تربیت اور مسلسل صلاحیت سازی نہایت ضروری ہے۔ صلاحیت سازی آن لائن اور آف لائن تربیتی پروگراموں کے ذریعے یقینی بنائی جاتی ہے، جن میں کیڈر ٹریننگ اسکیمیں شامل ہیں، جن کے تحت ابتدائی (انٹری لیول)، مڈ کیریئر اور ریفریشر تربیتی پروگرام ہوتے ہیں۔

حکومت مختلف کیڈرز کے ملازمین کے لیے کیڈر ٹریننگ اسکیموں کے تحت باقاعدہ تربیت کی ایک منظم پالیسی پر عمل کرتی ہے۔ مسلسل صلاحیت سازی کو فروغ دینے کے لیے مرکزی سرکاری تربیتی اداروں اور انٹیگریٹڈ گورنمنٹ آن لائن ٹریننگ (آئی جی او ٹی) کرم یوگی ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے ذریعے تربیت فراہم کی جاتی ہے۔ مرکزی سرکاری ملازمین کی تربیتی ضروریات اس وقت تربیتی اداروں کے موجودہ نیٹ ورک کے ذریعے پوری کی جا رہی ہیں، جو بدلتی ضروریات کے مطابق پروگرام منعقد کرتے ہیں۔ مرکزی سرکاری ملازمین کی بڑھتی ہوئی مہارتوں اور علم کے مطابق نصاب اور ڈیزائن میں وقتاً فوقتاً ترمیم کی جاتی ہے۔

جہاں بھی قابلِ اطلاق ہو، ریاستی حکومت کے ملازمین کو مرکزی حکومت کے تربیتی اداروں میں نامزد کر کے تربیت دی جاتی ہے۔ اس کے علاوہ آئی جی او ٹی  کرم یوگی ڈیجیٹل پلیٹ فارم ریاستی حکومت کے ملازمین کے لیے بھی دستیاب ہے اور ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے 95.75 لاکھ سے زائد ملازمین نے اس پلیٹ فارم پر رجسٹریشن کرایاہے، جس کے نتیجے میں اس پلیٹ فارم پر 2.8 کروڑ سے زیادہ کورسز مکمل کیے جا چکے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ف ا۔ن ا۔

U-3428


(रिलीज़ आईडी: 2205669) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी