قبائیلی امور کی وزارت
کرناٹک میں پردھان منتری جنمن مشن
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 4:38PM by PIB Delhi
آج راجیہ سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کے جواب میں قبائلی امور کے مرکزی وزیر مملکت شری درگاداس اوئیکے نے اطلاع دی کہ پردھان منتری جن جاتی آدیواسی نیائے مہا ابھیان کے تحت کثیر المقاصد مراکز کی مداخلت کے لیے وزارتِ امورِ قبائل نے مالی سال 2023-24 سے 2025-26 کے دوران ریاست کرناٹک کو 29 کروڑ روپے جاری کیے ہیں، جبکہ مالی سال 2025-26 کے دوران ایس این اے اسپَرش کے ذریعے 15 کروڑ 40 لاکھ روپے کی منظوری دی گئی ہے۔
ریاست کرناٹک میں ون دھن وکاس کیندروں کے لیے مالی سال 2024-25 اور 2025-26 کے دوران 45 لاکھ 90 ہزار روپے کی رقم جاری کی گئی ہے۔
ریاستی حکومت نے کثیر المقاصد مراکز کے سلسلے میں 13 کروڑ 59 لاکھ روپے کے استعمالی سرٹیفکیٹس جمع کرائے ہیں، جن کی تفصیلات ذیل میں جدول کی صورت میں دی گئی ہیں۔
)رقم کروڑ روپے میں(
|
FY
|
Funds released
|
UCs submitted
|
|
2023-24
|
3.33
|
3.33
|
|
2024-25
|
10.26
|
10.26
|
*ون دھن وکاس کیندروں کے سلسلے میں تاحال استعمالی سرٹیفکیٹس جمع نہیں کرائے گئے ہیں۔
رقوم کے درست استعمال اور منظور شدہ کاموں کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے وزارت باقاعدگی سے ریاستی حکومتوں اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ نفاذِ عمل کا جائزہ لیتی رہی ہے۔ مزید برآں، ریاستی حکومت پر لازم ہے کہ وہ ایس این اے اسپَرش کے حوالے سے محکمۂ اخراجات کی ہدایات کے ساتھ ساتھ قابلِ اطلاق عمومی مالیاتی قواعد کی بھی تعمیل کرے۔ اس کے علاوہ پردھان منتری جنمن کے تحت کاموں کی پیش رفت کی نگرانی کے لیے پردھان منتری گتی شکتی پورٹل پر ایک ڈیجیٹل ڈیش بورڈ تیار کیا گیا ہے۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-3413
(रिलीज़ आईडी: 2205608)
आगंतुक पटल : 6