مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

آفس آف دی پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی نے بی ایس این، ایم ٹی این ایل اور ڈی او ٹی کے پنشن یافتگان کے لیے اپنہ سہ ماہی پنشن عدالت کا اہتمام کیا

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 5:30PM by PIB Delhi

آفس آف دی پرنسپل کنٹرولر آف کمیو نیکیشن اکاؤنٹس، دہلی نے کمیونیکیشن اکاؤنٹس، دہلی کے جوائنٹ کنٹرولر جناب رجت  ترپاٹھی کی صدارت میں  17.12.2025 کو مالی برس 2025-26 کی تیسری سہ ماہی کی پنشن عدالت کا اہتمام کیا۔ نئی دہلی کے پرساد نگر میں واقع دفتر میں بی ایس این ایل، ایم ٹی این ایل اور محکمہ ٹیلی مواصلا ت کے پنشن یافتگان کی پنشن ادائیگی، یک مشت نقد ادائیگی اور دیگر فوائد سے متعلق شکایتوں کی سنوائی  کی گئی اور انہیں حل کیا گیا۔


https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NZP1.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002ORI6.jpg

کمیونیکیشن اکاؤنٹس کے پرنسپل کنٹرولر جناب آشیش جوشی نے اپنے تبصرے میں کہا کہ پنشن عدالت پنشن یافتگان کے مسائل کے حل کےلیے اہم  پہل قدمی ہے اور  او /او پی آر سی سی اے دہلی پنشن یافتگان کو بروقت اور مؤثر خدمات بہم پہنچانے کے لیے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنشن یافتگان کے لیے مستقبل قریب میں بھی اس طرح کے پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0039HCW.jpg

اس تقریب کے دوران پنشنرز کی فلاح و بہبود پر زور دیا گیا، جس میں پنشن یافتگان کو ان کی شکایات کی صورتحال اور ان کے فوری اور موثر ازالے کے لیے کیے گئے اقدامات سے باخبر کیا گیا۔ پرنسپل کنٹرولر آف کمیونیکیشن اکاؤنٹس کا دفتر، دہلی پنشن یافتگان کی فلاح و بہبود اور ان کی تمام تر شکایات کے فوری اور مؤثر حل کے لیے اپنی ثابت قدمی کی تصدیق کرتا ہے۔

****

 

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:3389


(रिलीज़ आईडी: 2205591) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी