مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ٹیلی کام بنیادی ڈھانچہ اور خدمات کا معیار

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 5:11PM by PIB Delhi

زارتِ مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیرِ مملکت ڈاکٹر پِمّاسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ بھارت کی ٹیلی کام ضابطوں کی اتھارٹی (ٹی آر اے آئی) ملک میں لائسنس سروس ایریا (ایل ایس اے) کے اعتبار سے ٹیلی کام سروس فراہم کنندگان (ٹی ایس پیز) کی کارکردگی کی باقاعدہ نگرانی کرتی ہے۔

ٹی آر اے آئی، ٹی ایس پیز کی جانب سے جمع کرائی گئی کارکردگی نگرانی رپورٹ میں سامنے آنے والے مسائل کی بنیاد پر آزاد ڈرائیو ٹیسٹ اور آپریٹر کی معاونت سے ڈرائیو ٹیسٹ کراتی ہے۔ ڈرائیو ٹیسٹ کے نتائج متعلقہ ٹی ایس پیز کے ساتھ شیئر کیے جاتے ہیں تاکہ پائی جانے والی خامیوں کو دور کرنے کے لیے ضروری اصلاحی اقدامات کیے جا سکیں۔ اس سے متعلق تفصیلات ٹی آر اے آئی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

حکومت نے رابطہ کاری کے خلا کو پُر کرنے اور خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے ٹی ایس پیز کو نیٹ ورک کوریج میں توسیع دینے کی غرض سے درج ذیل اقدامات کیے ہیں۔

  1. غیر مربوط دیہات کو مختلف ڈیجیٹل بھارت ندھی اسکیموں کے تحت کوریج فراہم کی جا رہی ہے۔
  2. موبائل خدمات کے لیے نیلامی کے ذریعے مناسب مقدار میں اسپیکٹرم الاٹ کیا گیا ہے۔
  3. اسپیکٹرم کے مؤثر استعمال کے لیے اس کی شراکت، تجارت اور واپس کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔
  4. اسٹینڈنگ ایڈوائزری کمیٹی برائے ریڈیو فریکوئنسی الاٹمنٹ (ایس اے سی ایف اے) کی منظوری کے طریقۂ کار کو آسان بنایا گیا ہے۔
  5. ٹیلی کمیونیکیشنز رائٹ آف وے قواعد کی اطلاع اور پی ایم گتی شکتی سنچار پورٹل کے آغاز سے رائٹ آف وے اجازتوں کو منظم کیا گیا ہے اور ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی تنصیب کے لیے منظوری کے عمل کو تیز کیا گیا ہے۔

 

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  3407   )


(रिलीज़ आईडी: 2205590) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी