سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
پارلیمانی سوال: اختراع، تحقیق اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے قومی مشن
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 5:16PM by PIB Delhi
حکومت نے ملک میں نوجوانوں، نوجوان محققین، سائنس دانوں اور اساتذہ میں اختراع، تحقیق، کاروباری سرگرمیوں اور تکنیکی ترقی کو فروغ دینے کے لیے مختلف مشن نافذ کیے ہیں۔
حکومت نے جدید ترین ٹیکنالوجی، ڈیپ ٹیک منصوبوں اور اسٹارٹ اپس کی حمایت کے لیے ریسرچ کے فروغ اور اختراع (آر ڈی آئی) اسکیم شروع کی ہے۔ آر ڈی آئی اسکیم کے اہم مقاصد میں نجی شعبے کو تحقیق، ترقی اور اختراع کو وسعت دینے کی ترغیب دینا، انقلابی منصوبوں کی مالی اعانت، اہم یا اعلیٰ اسٹریٹجک اہمیت کی حامل ٹیکنالوجیز کے حصول کی حمایت اور ڈیپ ٹیک فنڈ آف فنڈز کے قیام میں سہولت فراہم کرنا شامل ہے۔ اس اسکیم کی قیادت محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی (ڈی ایس ٹی) بطور نوڈل محکمہ کر رہا ہے۔ اگلے چھ برسوں میں ایک لاکھ کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ، آر ڈی آئی اسکیم ابھرتے ہوئے شعبوں کو ہدف بناتی ہے جن میں توانائی کی سلامتی اور منتقلی، موسمیاتی اقدامات؛ ڈیپ ٹیکنالوجی بشمول کوانٹم کمپیوٹنگ، روبوٹکس اور خلائی ٹیکنالوجی؛ مصنوعی ذہانت اور اس کے زرعی، صحت اور تعلیمی شعبوں میں استعمال؛ بایوٹیکنالوجی، بایو مینوفیکچرنگ، مصنوعی حیاتیات، دواسازی اور طبی آلات؛ اور ڈیجیٹل معیشت بشمول ڈیجیٹل زراعت شامل ہیں۔
ڈی ایس ٹی آٹھ برسوں کی مدت کے لیے 6003.65 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ نیشنل کوانٹم مشن نافذ کر رہا ہے۔ اس مشن کے تحت چار موضوعاتی مراکز قائم کیے گئے ہیں جو آئی آئی ایس سی بنگلورو (کوانٹم کمپیوٹنگ)، آئی آئی ٹی مدراس سی ڈاٹ کے اشتراک سے (کوانٹم کمیونیکیشن)، آئی آئی ٹی بمبئی (کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی) اور آئی آئی ٹی دہلی (کوانٹم مواد اور آلات) میں واقع ہیں۔ یہ موضوعاتی مراکز 14 تکنیکی گروپس اور 17 پروجیکٹ ٹیموں کے ذریعے ٹیکنالوجی کی ترقی، انسانی وسائل کی تیاری، کاروباری سرگرمیوں، صنعتی تعاون اور بین الاقوامی اشتراک کی حمایت کرتے ہیں۔ کاروباری سرگرمیاں اور صنعت کے ساتھ رابطہ نیشنل کوانٹم مشن کے اہم اجزا ہیں۔ ڈی ایس ٹی نے کوانٹم اسٹارٹ اپس کی حمایت کے لیے فنڈنگ، سہولیات تک رسائی اور رہنمائی کے حوالے سے مخصوص رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ اب تک سات اسٹارٹ اپس کی حمایت کی جا چکی ہے اور کوانٹم ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے تجاویز کی مسلسل مانگ جاری ہے۔
ڈی ایس ٹی نیشنل مشن آن انٹرڈسپلنری سائبر فزیکل سسٹمز نافذ کر رہا ہے، جسے مرکزی کابینہ نے 3660 کروڑ روپے کے بجٹ کے ساتھ منظوری دی تھی۔ اس مشن کے تحت ملک بھر کے معتبر تعلیمی اداروں میں 25 ٹیکنالوجی اختراعی مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ہر ٹیکنالوجی اختراعی مراکز جدید ٹیکنالوجی کے شعبوں جیسے مصنوعی ذہانت اور مشین لرننگ، روبوٹکس، انٹرنیٹ آف تھنگز، سائبر سیکیورٹی، کوانٹم ٹیکنالوجیز اور فن ٹیک وغیرہ میں مہارت رکھتا ہے۔ اس مشن کے تحت 800 سے زائد اسٹارٹ اپس کو فائدہ پہنچا ہے۔
ڈی ایس ٹی نے ‘ندھی’ (نیشنل انیشی ایٹو فار ڈیولپنگ اینڈ ہارنیسنگ انوویشنز) پروگرام کے ذریعے تصور سے لے کر کمرشلائزیشن تک اسٹارٹ اپس کو مکمل معاونت فراہم کی ہے۔ اس میں اسٹارٹ اپس کے لیے مختلف پروگرام اجزا شامل ہیں، جیسے ندھی پریاس، جو ابتدائی مرحلے کے اختراعی خیالات کے لیے پروٹو ٹائپنگ گرانٹ فراہم کرتا ہے، ٹیکنالوجی بزنس انکیوبیٹرز کے ذریعے اسٹارٹ اپس کو رہنمائی، سیڈ فنڈنگ اور تیز رفتار توسیع کے لیے معاونت۔
ڈی ایس ٹی کے تحت انسودھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن نے اپنے مختلف پروگراموں کے ذریعے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط کیا ہے۔ تعلیمی تحقیق اور مارکیٹ کے مطابق مصنوعات کے درمیان خلا کو پُر کرنے کے لیے ٹیکنالوجی ریڈینس لیولز کے تحت منظم معاونت ایک اہم طریقہ ہے۔ نئے فریم ورک کے تحت، انسودھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن بنیادی اور ابتدائی مرحلے کی تحقیق، یعنی ٹی آر ایل-4 تک کی حمایت کرتی ہے، جبکہ آر ڈی آئی اسکیم کو ٹی آر ایل-4 اور اس سے اوپر کے منصوبوں کی معاونت کا اختیار دیا گیا ہے تاکہ پروٹو ٹائپس، پائلٹ مظاہروں اور توسیعی سرگرمیوں کو آگے بڑھایا جا سکے۔ یہ مربوط طریقہ کار لیبارٹری تحقیق سے تجارتی طور پر قابل استعمال ٹیکنالوجیز تک ہموار منتقلی کو ممکن بناتا ہے۔
اٹل اختراع مشن، جو 2016 میں قائم کیا گیا ایک اہم قومی اقدام ہے، ملک میں اختراع اور کاروباری ثقافت کو فروغ دیتا ہے۔ اس مشن نے اسکولوں میں مسائل کے حل پر مبنی اختراعی ذہن سازی اور یونیورسٹیوں، تحقیقی اداروں، نجی اور ایم ایس ایم ای شعبے میں کاروباری ماحولیاتی نظام کے قیام کے لیے جامع نقطۂ نظر اپنایا ہے۔
مزید برآں، حکومت نے حال ہی میں انڈیا اے آئی مشن اور مصنوعی ذہانت کے مراکزِ فضیلت جیسے بڑے قومی پروگراموں کی منظوری دی ہے، جو ڈی ایس ٹی کے مشنز کے ساتھ مل کر اختراع اور ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز کے ماحولیاتی نظام کو مزید مضبوط بناتے ہیں۔
اٹل اختراع مشن نے اٹل ٹنکرنگ لیب پروگرام شروع کیا ہے۔ اٹل ٹنکرنگ لیب ایک جدید سہولت ہے جو اسکولوں میں قائم کی جاتی ہے، جس کا مقصد چھٹی سے بارہویں جماعت تک کے طلبہ میں تجسس اور اختراع کو فروغ دینا ہے۔ ان لیبز میں روز مرّہ کی زندگی میں استعمال ہونے والا انٹرنیٹ، تھری ڈی پرنٹنگ، ریپڈ پروٹو ٹائپنگ ٹولز، روبوٹکس، منی ایچرائزڈ الیکٹرانکس اور خود کار کٹس جیسی جدید ٹیکنالوجیز فراہم کی جاتی ہیں۔ اس کا مقصد طلبہ اور قریبی برادریوں میں مسائل کے حل پر مبنی اختراعی سوچ کو فروغ دینا ہے۔ اب تک ملک بھر کے اسکولوں میں 10,000 اٹل ٹنکرنگ لیبز قائم کی جا چکی ہیں۔
اٹل انکیوبیشن سینٹرز، جو کاروباری انکیوبیٹرز ہیں، اٹل اختراع مشن کے تحت یونیورسٹیوں، اداروں اور کارپوریٹس میں قائم کیے گئے ہیں تاکہ نوجوان اختراع کاروں میں کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ ان مراکز کا مقصد عالمی معیار کی اختراع کو فروغ دینا اور ایسے متحرک کاروباری افراد کی مدد کرنا ہے جو قابلِ توسیع اور پائیدار ادارے قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اٹل انوویشن مشن نے ملک بھر میں 72 اٹل انکیوبیشن سینٹرز کو کامیابی سے فعال کیا ہے۔ یہ مراکز اسٹارٹ اپس کو تکنیکی سہولیات، وسائل پر مبنی معاونت، رہنمائی، فنڈنگ سپورٹ، شراکت داری، نیٹ ورکنگ، مشترکہ ورک اسپیس اور لیبارٹری سہولیات فراہم کرتے ہیں۔
تقریباً 56 فیصد اٹل ٹنکرنگ لیبز دیہی علاقوں میں واقع ہیں اور 1,175 سے زائد لیبز خواہشمند اضلاع میں قائم کی گئی ہیں، جس سے یہ یقینی بنایا گیا ہے کہ اختراع تک رسائی پسماندہ اور دور دراز علاقوں تک پہنچے۔ لاکھوں طلبہ نے ملک بھر میں اٹل ٹنکرنگ لیب کی سرگرمیوں میں حصہ لیا ہے، جو شہری اور دیہی دونوں علاقوں میں ان سہولیات کے مؤثر استعمال اور اثرات کو ظاہر کرتا ہے۔
ندھی ٹیکنالوجی تجارتی انکیوبیٹر پروگرام کے تحت، ابتدائی مرحلے کے اسٹارٹ اپس کو انکیوبیشن سپورٹ فراہم کرنے کے لیے ممتاز تعلیمی اداروں میں ٹی بی آئیز قائم کیے گئے ہیں۔ ان اسٹارٹ اپس کو تکنیکی اور کاروباری رہنمائی، دانشورانہ املاک کے حقوق، قانونی، ضابطہ جاتی اور مالی معاونت فراہم کی جاتی ہے۔ ندھی انکلیوسِو ٹیکنالوجی تجارتی انکیوبیٹر پروگرام کے تحت، ملک بھر میں کاروباری ماحولیاتی نظام میں شمولیت بڑھانے کے لیے درجۂ دوم اور درجۂ سوم شہروں کے تعلیمی اداروں میں آئی ٹی بی آئیز قائم کیے گئے ہیں۔ آغاز سے اب تک 85 ندھی ٹی بی آئیز اور آئی ٹی بی آئیز قائم کیے جا چکے ہیں۔
حکومت نے ملک بھر میں نوجوان محققین کو مالی معاونت فراہم کرنے کے لیے متعدد اسکیمیں شروع کی ہیں۔ ڈی ایس ٹی کے انسپائر پروگرام کے تحت سائنس میں باصلاحیت نوجوانوں کو راغب کرنے اور قومی تحقیق و ترقی کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے مختلف سطحوں پر معاونت فراہم کی جاتی ہے۔
انسپائر فیلوشپ اُن طلبہ کو دی جاتی ہے جو بنیادی اور اطلاقی علوم، انجینئرنگ، طب، زراعت اور ویٹرنری سائنسز میں یونیورسٹی سطح کے امتحانات میں پہلی پوزیشن حاصل کریں، نیز اُن انسپائر اسکالرز کو بھی جو ایم ایس سی سطح پر کم از کم 70 فیصد نمبر حاصل کریں اور تسلیم شدہ پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ لیں۔ یہ فیلوشپ زیادہ سے زیادہ پانچ برس کے لیے ہوتی ہے، جس میں دو برس جونیئر ریسرچ فیلو اور تین برس سینئر ریسرچ فیلو کے طور پر شامل ہیں۔ انسپائر فیلو کو جونیئر ریسرچ فیلو کے دوران 37,000 روپے ماہانہ کے ساتھ قابلِ اطلاق ہاؤس رینٹ الاؤنس اور سالانہ 20,000 روپے کی کنٹنجنسی دی جاتی ہے، جبکہ سینئر ریسرچ فیلو کے دوران 42,000 روپے ماہانہ کے ساتھ قابلِ اطلاق ہاؤس رینٹ الاؤنس اور سالانہ 20,000 روپے کی کنٹنجنسی فراہم کی جاتی ہے۔
انسپائر فیکلٹی فیلوشپ 27 سے 32 برس کی عمر کے پوسٹ ڈاکٹریٹ محققین کو مواقع فراہم کرتی ہے، جس میں درج فہرست ذات، درج فہرست قبائل، خواتین اور معذوری کی مخصوص اقسام کے لیے رعایت دی جاتی ہے۔ ہر فیکلٹی فیلو کو پانچ برس کے لیے 1,25,000 روپے ماہانہ کے ساتھ سالانہ 2,000 روپے کا اضافہ اور آزاد تحقیقی پروگرام کے قیام کے لیے 35 لاکھ روپے کی تحقیقی گرانٹ فراہم کی جاتی ہے۔
2022–23 سے 2025–26 کی مدت کے دوران، نومبر 2025 تک، کل 11,726 انسپائر فیلو اور 1,172 انسپائر فیکلٹی فیلو اس اسکیم سے مستفید ہوئے ہیں، اور 730.76 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کی جا چکی ہے، جو بھارت کی نوجوان سائنسی افرادی قوت کی تیاری میں حکومت کی مسلسل سرمایہ کاری کو ظاہر کرتی ہے۔
انسوندھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن نوجوان محققین کی معاونت کے لیے مسابقتی گرانٹس، پوسٹ ڈاکٹریٹ فنڈنگ، تحقیقی مستقبل کے آغاز کی گرانٹس اور یونیورسٹیوں و اداروں میں تحقیقی ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے پروگرام بھی نافذ کرتی ہے۔ وزیر اعظم ابتدائی کیریئر ریسرچ گرانٹ تین برس کی مدت کے لیے 60 لاکھ روپے تک کی لچکدار تحقیقی فنڈنگ فراہم کرتی ہے۔ انسوندھان نیشنل پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ کے تحت امیدواروں کو 80,000 روپے ماہانہ فراہم کیے جاتے ہیں، جبکہ وہ امیدوار جنہوں نے پی ایچ ڈی مقالہ جمع کرا دیا ہو اور ڈگری کے منتظر ہوں، انہیں 50,000 روپے ماہانہ کے ساتھ تحقیقی اخراجات اور قابلِ اطلاق ہاؤس رینٹ الاؤنس دیا جاتا ہے، اور یہ فیلوشپ زیادہ سے زیادہ دو برس کے لیے ہوتی ہے۔ انسودھان نیشنل ریسرچ فاؤنڈیشن شمولیتی تحقیقی گرانٹس بھی نافذ کرتی ہے تاکہ درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل سے تعلق رکھنے والے محققین کو جدید تحقیقی شعبوں میں تحقیق کے لیے خصوصی مالی معاونت فراہم کی جا سکے۔
***********
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :3402 )
(रिलीज़ आईडी: 2205585)
आगंतुक पटल : 10