سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی سوال: کوانٹم فیبریکیشن اور مرکزی سہولیات کا قیام

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 5:17PM by PIB Delhi

قومی کوانٹم مشن کے تحت، کوانٹم کمپیوٹنگ چِپس اور کوانٹم سینسرز کی تیاری کو مقامی بنانے کے مقصد سے دو جدید ترین کوانٹم فیبریکیشن اور مرکزی سہولیات آئی آئی ٹی بمبئی اور آئی آئی ایس سی بنگلورو میں قائم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ دو مزید چھوٹے پیمانے کی سہولیات آئی آئی ٹی دہلی اور آئی آئی ٹی کانپور میں بھی قائم کی گئی ہیں۔ ان سہولیات کے مقاصد اور اہداف درج ذیل ہیں:

آئی آئی ٹی بمبئی اور آئی آئی ٹی کانپور میں کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی کی سہولیات، سماجی اور اسٹریٹجک استعمال کے لیے جدید سینسر پلیٹ فارمز فراہم کر کے کوانٹم سینسنگ میں نمایاں پیش رفت کو تیز کرنے کے لیے قائم کی گئی ہیں۔

آئی آئی ایس سی بنگلورو میں کوانٹم کمپیوٹنگ فیبریکیشن سہولت، سپر کنڈکٹنگ، فوٹونک اور اسپن کیوبِٹس پر مبنی کوانٹم کمپیوٹنگ چِپس کی تیاری کو ممکن بناتی ہے، جو قابلِ توسیع کوانٹم نظام کی تعمیر کے لیے بنیادی حیثیت رکھتے ہیں۔

آئی آئی ٹی دہلی میں کوانٹم مٹیریلز اور آلات کی فیبریکیشن سہولت، مختلف کوانٹم ٹیکنالوجیز کو وسعت دینے کے لیے مقامی سطح پر کوانٹم مٹیریلز اور آلات کی تیاری کو فروغ دیتی ہے۔

کوانٹم فیبریکیشن اور مرکزی سہولیات کے قیام پر مجموعی طور پر 720 کروڑ روپے خرچ ہونے کی توقع ہے۔

آئی آئی ٹی بمبئی، آئی آئی ایس سی بنگلورو، آئی آئی ٹی کانپور اور آئی آئی ٹی دہلی میں قائم کی جانے والی کوانٹم فیبریکیشن اور مرکزی سہولیات کو قومی کوانٹم مشن کے تحت مرحلہ وار نافذ کیا جا رہا ہے۔ منصوبے کی منظوری کے بعد ہر ادارے نے خصوصی کلین رومز، کریوجینک نظام اور جدید فیبریکیشن آلات کی خریداری، تنصیب اور آغاز کا عمل شروع کیا، جو ملکی اور بین الاقوامی سپلائرز سے حاصل کیے گئے ہیں۔ موجودہ جائزوں کے مطابق، تمام مراکز میں ان سہولیات کی تکمیل کا ہدف تقریباً 2028 تک رکھا گیا ہے۔ ان سہولیات کا مقصد ملک کے اندر عالمی معیار کی کوانٹم فیبریکیشن اور آلات کی تیاری کی صلاحیت پیدا کرنا ہے، تاکہ محققین اور اسٹارٹ اپس مقامی طور پر کوانٹم پروسیسرز، سینسرز اور مٹیریلز کے نمونے تیار کر سکیں۔

قومی کوانٹم مشن (این کیو ایم) کے تحت صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک عمل نفاذی فریم ورک کا ایک اہم حصہ ہے۔ چار موضوعاتی مراکز (ٹی-ہبز) آئی آئی ایس سی بنگلورو میں کوانٹم کمپیوٹنگ، آئی آئی ٹی مدراس میں سی-ڈاٹ کے اشتراک سے کوانٹم کمیونی کیشن، آئی آئی ٹی بمبئی میں کوانٹم سینسنگ اور میٹرولوجی، اور آئی آئی ٹی دہلی میں کوانٹم مٹیریلز اور آلات کے لیے قائم کیے گئے ہیں۔ یہ مراکز 14 تکنیکی گروپس اور 17 منصوبہ جاتی ٹیموں کے ذریعے 43 اداروں سے تعلق رکھنے والے 152 محققین کو یکجا کرتے ہیں۔ یہ ٹی-ہبز ٹیکنالوجی کی ترقی، کاروباری سرگرمیوں، صنعت کے ساتھ تعاون اور بین الاقوامی شراکت داریوں میں سرگرم ہیں۔

ڈی ایس ٹی نے آٹھ کوانٹم اسٹارٹ اپس—کیو نو لیبز، کیو پی آئی اے آئی، ڈیمیرا ٹیکنالوجیز، پرینشِق، کیو پرایوگ، پرسٹین ڈائمنڈز، کیواناسٹرا اور کیوان ٹو ڈی ٹیکنالوجیز—کی بھی معاونت کی ہے، جس سے کوانٹم ٹیکنالوجی کی ترقی میں قومی اور عالمی سطح پر وسیع تر شمولیت ممکن ہوئی ہے۔

*****

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :3401     )


(रिलीज़ आईडी: 2205580) आगंतुक पटल : 3
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी