سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری دکش اسکیم کا نفاذ

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 4:40PM by PIB Delhi

پردھان منتری دکش اسکیم ایک مرکزی شعبہ جاتی اسکیم ہے، جس کا آغاز مالی سال 2020-21 میں کیا گیا۔ اس اسکیم کا مقصد درج فہرست ذاتوں، دیگر پسماندہ طبقات، معاشی طور پر کمزور طبقات، غیر نوٹیفائیڈ قبائل، صفائی کرمچاریوں بشمول کچرا چننے والوں کو ہنرمندی کی تربیت فراہم کرنا ہے۔ یہ تربیت ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری امور کی وزارت کے تحت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا سے منظور شدہ تربیتی اداروں کے ذریعے دی جاتی ہے۔

اسکیم کے تحت تربیت کا نفاذ قومی درج فہرست ذاتوں کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن، قومی پسماندہ طبقات کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن اور قومی صفائی کرمچاریوں کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن کے ذریعے انہی منظور شدہ تربیتی اداروں میں کیا جاتا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاست آندھرا پردیش میں ضلع وار تربیت یافتہ امیدواروں کی تعداد (قومی درج فہرست ذاتوں کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن، قومی پسماندہ طبقات کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن اور قومی صفائی کرمچاریوں کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن کے حوالے سے) بالترتیب ضمیمہ الف، ضمیمہ ب اور ضمیمہ ج میں دی گئی ہے۔

پردھان منتری دکش اسکیم کے تحت ہدف شدہ طبقات کے لیے تربیتی پروگراموں کے نفاذ کے سلسلے میں تربیتی اداروں سے تجاویز طلب کی گئیں۔ تربیتی نشستوں کی منظوری مخصوص سال کے لیے مقررہ اہداف اور تربیتی اداروں سے موصولہ تجاویز کی بنیاد پر دی گئی۔

مالی سال 2024-25 اور اس کے بعد کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ پردھان منتری دکش اسکیم کو ہنر مندی کی ترقی اور کاروباری امور کی وزارت کی پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا کے ساتھ ضم کر دیا جائے۔

ضمیمہ اے

قومی درج فہرست ذاتوں کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشنریاست آندھرا پردیش میں پردھان منتری دکش اسکیم کے تحت ضلع وار اعداد و شمار

Financial Year

District

Number of trainees trained

2020-21

Chittoor

60

Guntur

90

Kakinada

60

Vishakhapatnam

50

Total

260

2021-22

Anantapur

196

Chittoor

150

Guntur

100

Krishna

80

Srikakulam

71

Visakhapatnam

78

Total

675

2022-23

Chittoor

130

Kurnool

109

Prakasam

60

Vijayawada

40

Vizianagaram

90

Total

429

2023-24

Chittoor

30

Guntur

60

Krishna

40

Sri SatyaSai

60

Total

190

 

Grand Total

1554

 

 

 

ضمیمہ ب

قومی پسماندہ طبقات کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشنریاست آندھرا پردیش میں پردھان منتری دکش اسکیم کے تحت ضلع وار اعداد و شمار

Year

 

2020-21

District

No. of trainees Trained

Vishakhapatnam

43

Krishna

45

Guntur

20

Chittoor

100

West Godavari

142

Prakasham

60

Total

410

2021-22

Chittoor

60

Guntur

65

Krishna

65

Srikakulam

144

Visakhapatnam

239

Vizianagaram

80

Total

653

2022-23

Anantapur

170

Chittoor

70

East Godavari

100

Srikakulam

155

Visakhapatnam

60

Vizianagaram

135

Total

690

2023-24

Chittoor

60

Krishna

60

Total

120

 

Grand Total

1873

 

 

 

ضمیمہ ج

قومی صفائی کرمچاریوں کی مالیاتی و ترقیاتی کارپوریشن ریاست آندھرا پردیش میں پردھان منتری دکش اسکیم کے تحت ضلع وار اعداد و شمار

Year

District

No. of trainees trained

2020-2021

Krishna

200

Total

200

2021-2022

Krishna

468

West Godavari

50

Guntur

321

Total

839

2022-2023

Bapatla

313

East Godawari

250

Eluru

250

SPS-Nellore

37

Total

850

2023-24

Vijayawada

15

 

Total

15

 

Grand Total

1904

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کے مرکزی وزیر مملکت جناب بی۔ ایل۔ ورما نے فراہم کیں۔

******

ش ح۔ ش ا ر۔ ول

Uno- 3410


(रिलीज़ आईडी: 2205568) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी