شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے میں پام آئل، اگر ووڈ اور بانس کی ترقی
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 4:43PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے مطابق، 31 مارچ 2025 تک، شمال مشرقی خطے (این ای آر) میں خوردنی تیل-تیل پام سے متعلق قومی مشن کے تحت 68,324 ہیکٹر کے مجموعی رقبے کو آئل پام کی کاشت کے تحت لایا گیا ہے، جس کا ہدف 2025-26 میں 92,543 ہیکٹر تک پہنچنا ہے۔ توسیع میں مدد کے لیے 47 نرسریاں قائم کی گئی ہیں اور 2025-26 کے لیے 22 اضافی نرسریوں کو منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ میزورم، تریپورہ، اروناچل پردیش، ناگالینڈ اور آسام میں بیج باغات کی خریداری کوتقویت دی گئی ہے۔ اروناچل پردیش میں دو اور میزورم میں ایک آپریشنل مل کے ساتھ پروسیسنگ کی صلاحیت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ 2025-26 میں آسام کے لیے ایک نئی مل کو منظوری دی گئی ہے۔ یہ مشن، علاقے کی کوریج کو بڑھانے، معیاری پودے لگانے کے مواد کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے اور پورے شمال مشرقی خطے کے کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے پروسیسنگ کا بنیادی ڈھانچہ بنانے پر مرکوز ہے۔
اگر کے درختوں کی کاشت ریاستوں کے زرعی جنگلات سمیت شجرکاری کے جاری پروگرام کا ایک حصہ ہے۔ بوٹینکل سروے آف انڈیا نے 2024 میں کی گئی ایک تشخیص میں اشارہ دیا ہے کہ شمال مشرقی خطے میں نجی زمین پر تقریباً 13.51 کروڑ اگر کے درخت اگائے گئے ہیں۔ اس کی اعلی برآمداتی صلاحیت کی وجہ سے، حکومت نے 2023 میں بین وزارتی ٹاسک فورس کی سفارش کی بنیاد پر پائیدار کاشت کاری، پروسیسنگ اور تجارت سے متعلق رہنمائی کے لیے 2024 میں ایک روڈ میپ کو منظوری دی۔ شمال مشرقی ریاستوں کو تریپورہ اور آسام میں جغرافیائی نقشہ سازی کی مدد سے علاقے کی توسیع کے منصوبے تیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، جبکہ سی آئی ٹی ای ایس کنونشن کے تحت سالانہ برآمداتی کوٹے کو چپس کے لیے 1,51,080 کلوگرام اور تیل کے لیے 7,050 کلوگرام تک بڑھا کر برآمدات کے فروغ کو نمایاں طور پر مضبوط کیا گیا ہے۔ برآمدات کو ہموار کرنے کے لیے، ڈی جی ایف ٹی پورٹل پر اگرووڈ لکڑی کی مصنوعات کی برآمد کے لیے درخواست کی پروسیسنگ کو مربوط کیا گیا ہے۔ جی آئی ٹیگنگ کا کام بھی نارتھ ایسٹرن ریجن ایگریکلچرل مارکیٹنگ کارپوریشن (این ای آر اے ایم اے سی) لمیٹڈ نے نارتھ ایسٹرن کونسل (این ای سی) کے تعاون سے شروع کیا ہے۔ کدمٹالا (تریپورہ) اور گولہ گھاٹ (آسام) میں اگر ووڈ کے دو کلسٹروں کی ترقی کے لیے پروف آف کانسیپٹ (پی او سی) بھی تیار کیا گیا ہے۔ اجتماعی طور پر ان اقدامات کا مقصد کاشتکاری کو بڑھانا، ویلیو چینز کو مضبوط کرنا اور شمال مشرقی خطے سے اگر ووڈ کی برآمدات کو فروغ دینا ہے۔
این ای سی نے اب تک این ای آر میں بانس کے شعبے کی تخلیق کے لیے 154.03 کروڑ روپے کے کل 23 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے۔ نارتھ ایسٹ کین اینڈ بمبو ڈیولپمنٹ کونسل (این ای سی بی ڈی سی) نے پچھلے تین سالوں کے دوران بانس کے کل 4907 کاریگروں اور اہلکاروں کو تربیت دی ہے۔ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر) نے 2 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے جن کی کل لاگت 2.5 کروڑ روپے ہے۔ روایتی بانس کاریگروں کے کلسٹر بنانے کے لیے مارکیٹ تک رسائی بڑھانے، مصنوعات کو جدید بنانے اور انہیں ڈیجیٹل اور خوردہ ماحولیاتی نظام سے جوڑنے کے ساتھ ساتھ این ای آر میں کلسٹر بنانے اور برآمد کی سہولت کے ذریعے انجینئرڈ بانس کی مصنوعات کو فروغ دینے کے لیے 82.50 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں۔
پچھلے سال کے دوران ، حکومت نے ان تین ویلیو چینز، پام آئل، اگر ووڈ اور بانس کی ترقی کے ذریعے معاش میں اضافے، برآمدی کارکردگی اور صنعتوں کی ترقی پر توجہ مرکوز کرکے بانس، آئل پام اور اگر ووڈ ویلیو چین کو مضبوط بنانے کے لیے پورے شمال مشرقی خطے میں جامع اقدامات کانفاذکیا ہے، جن میں قابل پیمائش نتائج شامل ہیں۔
یہ معلومات شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت کے وزیر مملکت ڈاکٹر سکنتا مجمدار نے آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
******
(ش ح ۔ م م ۔ م ا)
Urdu.No-3371
(रिलीज़ आईडी: 2205465)
आगंतुक पटल : 6