مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

بھارت نیٹ کے تحت پیش رفت

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 5:09PM by PIB Delhi

مواصلات اور دیہی ترقی کے وزیر مملکت ڈاکٹر پیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ(ان اسٹارڈ) سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ بھارت نیٹ کو تمام گرام پنچایتوں (جی پیز) کو براڈ بینڈ کنیکٹوٹی فراہم کرنے کے لیے مرحلہ وار طریقے سے نافذ کیا جا رہا ہے۔  بھارت نیٹ فیز-1 اور فیز-2 کے تحت اندراج شدہ گرام پنچایتوں کی کل تعداد 2,22,341 ہے، جن میں سے 2,14,904 سروس کے لیے تیار ہیں ۔  بھارت نیٹ کے نفاذ کا وقتاً فوقتاً حکومت اور ریاستی براڈ بینڈ کمیٹی اور ضلعی سطح کی ٹیلی کام کمیٹی کے ذریعے جائزہ لیا جاتا ہے۔

ایک نظر ثانی شدہ نفاذ ماڈل تیار کیا گیا ہے اور ترمیم شدہ بھارت نیٹ پروگرام (اے بی پی) کو مرکزی کابینہ نے 04.08.2023 کو منظوری دے دی ہے تاکہ ملک بھر میں مانگ کی بنیاد پر ~ 2.64 لاکھ گرام پنچایتوں (جی پیز) اور ~ 3.8 لاکھ غیر جی پی گاؤوں کو آپٹیکل فائبر کنیکٹوٹی فراہم کی جا سکے۔  اے بی پی کا نفاذ ڈیزائن بلڈ آپریٹ اینڈ مینٹین (ڈی بی او ایم) یعنی ڈیزائن تیارکرو، بناؤ، چلاؤ اوررکھ رکھاؤ کا کام کرو، کے ماڈل پر پیشہ ورانہ ایجنسیوں کے ذریعے شروع کیا جائے گا جنہیں کھلی بولی کے عمل کے ذریعے پروجیکٹ پر عمل درآمد کرنے والی ایجنسیوں (پی آئی اے) کے طور پر منتخب کیا جائے گا۔

******

 

(ش ح ۔ م م ۔  م ا)

Urdu.No-3368

 


(रिलीज़ आईडी: 2205439) आगंतुक पटल : 6
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी