پارلیمانی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمانی امور کی وزارت یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشن کے ذریعے قانون سازی کے عمل میں طلباء کی شرکت کی حوصلہ افزائی کرتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 17 DEC 2025 4:09PM by PIB Delhi

پارلیمانی امور کی وزارت متعلقہ حصص دار  تنظیموں کے ساتھ مل کر دہلی کے اسکولوں، کیندریہ ودیالیہ، جواہر نوودیہ ودیالیہ، ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکولوں (نئی پہل) اور یونیورسٹیوں/کالجوں میں یوتھ پارلیمنٹ مقابلوں کا انعقاد کرتی ہے۔  یوتھ پارلیمنٹ کمپٹیشنز کا پروگرام ایک بیداری پروگرام ہے جس کا مقصد جمہوریت کی جڑوں کو مضبوط کرنا، نظم و ضبط کی صحت مند عادات پیدا کرنا اور دوسروں کے خیالات کو برداشت کرنا اور طلباء کو پارلیمنٹ کے طور طریقوں نیز طریقہ کار کے بارے میں جاننے کے قابل بنانا اور حکومت کے کام کاج، آئینی اقدار اور جمہوری طریقے سے اپنی زندگی گزارنے کے بارے میں ان کے علم کو بڑھانا ہے۔

مسودہ بلوں پر قبل از قانون عوامی مشاورت کے لیے اس وزارت کی طرف سے کوئی مخصوص پلیٹ فارم نہیں بنایا گیا ہے۔

یہ وزارت باقاعدگی سے اپنی سالانہ رپورٹیں اپنی ویب سائٹ پر شائع کرتی ہے جو عوام کے لیے قابل رسائی دستاویزات ہیں۔

یہ معلومات پارلیمانی امور کے وزیر مملکت اور قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

******

(ش ح ۔ م م ۔  م ا)

Urdu.No-3367


(रिलीज़ आईडी: 2205434) आगंतुक पटल : 5
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी