ریلوے کی وزارت
ثقافتی ، تاریخی اور قومی اہمیت کا بٹیشور اسٹیشن ، کلاس’بی‘ اسٹیشن میں تبدیل
प्रविष्टि तिथि:
17 DEC 2025 4:05PM by PIB Delhi
آگرہ ڈویژن نے بٹیشور (بی اے ایس آر) کو ’ڈی‘ درجہ کے ہالٹ اسٹیشن سے ’بی‘ درجہ کے کراسنگ اسٹیشن میں تبدیل کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔ اس وقت بٹیشور (بی اے ایس آر) بھنڈائی–اُدیمورے سیکشن میں، باہ (ایچ اے بی) اور فتح آباد (ایف اے بی) اسٹیشنوں کے درمیان واقع ایک ’ڈی‘ درجہ کا ہالٹ اسٹیشن ہے۔
بٹیشور کو ثقافتی، تاریخی اور قومی سطح پر غیر معمولی اہمیت حاصل ہے۔ یہ سابق وزیرِ اعظم جناب اٹل بہاری واجپئی جی کی جنم استھلی ہے، جس سے اس مقام کی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔ بٹیشور اپنی قدیم تہذیبی وراثت کے لیے بھی مشہور ہے، جہاں دریائے جمنا کے کنارے واقع تاریخی اور معروف شِو مندر موجود ہیں۔
مذہبی اہمیت کے علاوہ، یہ علاقہ مشہور بٹیشور پشو میلہ کے انعقاد کے لیے بھی جانا جاتا ہے، جو ہر سال پورے خطے سے بڑی تعداد میں زائرین اور سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔
دائرۂ کار (اسکوپ آف ورک)
مجوزہ تبدیلی کے تحت درج ذیل کام شامل ہیں:
-
دو عدد لوپ لائنیں، ہر ایک کی لمبائی 750 میٹر
-
الیکٹریکل بلڈنگ (ای ایل بلڈنگ)سمیت اسٹیشن بلڈنگ کی تعمیر
-
ایک عدد ہائی لیول پلیٹ فارم
-
سرکولیٹنگ ایریا کی ترقی و بہتری
-
پانی کی ٹنکی، بورویل اور پمپ ہاؤس کی تنصیب
-
دیویانگ جنوں کے لیے سہولیات اور دیگر کم از کم ضروری بنیادی سہولیات
-
سگنلنگ اور ٹیلی کام آلات اور الیکٹرانک انٹرلاکنگ
-
دو عدد لوپ لائنوں کے لیےاو ایچ ای موڈیفکیشن
******
(ش ح ۔ م م ۔ م ا)
Urdu.No-3366
(रिलीज़ आईडी: 2205427)
आगंतुक पटल : 8