شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ای-سنکھیکی پورٹل کی آپریشنل صورتحال

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 17 DEC 2025 2:38PM by PIB Delhi

ای-سنکھیکی پورٹل ایک جامع ڈیٹا پلیٹ فارم ہے جس کے ڈیٹا بیس میں 136 ملین سے زیادہ ریکارڈ ، 772 اشارے ،9 موضوعات پر 18 شماریاتی مجموعے موجود ہیں۔  فی الحال ، ا س میں3 وزارتوں/محکموں  یعنی محکمہ صنعت اور داخلی تجارت کے فروغ (ڈی پی آئی آئی ٹی)، محنت اور روزگار کی وزارت اور صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت کے ڈیٹا سیٹ کو ریزرو بینک آف انڈیا کے ڈیٹا سیٹ کے ساتھ رکھا گیا ہے ۔

ای-سنکھیکی پورٹل کو جون 2024 میں شروع کیا گیا ہے ۔  یہ فی الحال ارتقائی مرحلے میں ہے  اور دائرہ کار کے لحاظ سے اپنی حتمی حیثیت تک نہیں پہنچا ہے ۔  اسی لحاظ سے، پورٹل کے استعمال کے حوالے سے کوئی باضابطہ جائزہ نہیں لیا گیاہے ۔  تاہم آج تک، مارچ 2025 سے پورٹل پر 25,261 زائرین درج ہوئے ہیں۔  ای-سنکھیکی پورٹل کا طریقۂ کار عالمی بہترین طریقوں سے اخذ کیا گیا ہے ۔  اشاعت کے لیے ڈیٹا ایپلیکیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) کے ذریعے دستیاب ہے ۔  نیشنل ڈیٹا اینڈ اینالیٹکس پلیٹ فارم (این ڈی اے پی) سمیت کوئی بھی دوسرا پورٹل اے پی آئی کا استعمال کرکےڈیٹا تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔

ای-سنکھیکی کو حکومت ہند کے اوپن سورس سافٹ ویئر اور سائبر سکیورٹی کی رہنما ہدایات سمیت عالمی بہترین طریقوں کا استعمال کرتے ہوئے بنایا گیا ہے۔  پورٹل کا وقتا فوقتا آڈٹ کیا جاتا ہے اور اسے پبلک ڈومین میں رکھنے سے پہلے ولنریبلٹی اسسمنٹ ٹیسٹ سے گزرنا پڑتا ہے۔  مزید یہ کہ یہ میٹا ڈیٹا کےذریعے ایپلی کیشن پروگرامنگ انٹرفیس (اے پی آئی) سے ڈیٹا کی تقسیم کے معیاری طریقوں کی پیروی کرتا ہے ۔  ابھی تک اس میں کسی طرح کے خلاء کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

یہ معلومات آج لوک سبھا میں شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزارت منصوبہ بندی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت ثقافت کے وزیر مملکت راؤ اندرجیت سنگھ نے فراہم کی ہیں۔

*****

) ش ح –م ش ع-  ش ہ ب )

U.No. 3352


(ریلیز آئی ڈی: 2205424) وزیٹر کاؤنٹر : 26
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी