ادویات سازی کا محکمہ
azadi ka amrit mahotsav

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت ادویات کی دستیابی اور فراہمی

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2025 3:36PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا کے تحت اسکیم کے مصنوعات کے ذخیرے میں 2425 ادویات، طبی آلات اور استعمالی طبی مصنوعات شامل ہیں۔

اسکیم کے تحت مصنوعات کی خریداری کھلے ٹینڈر کے ذریعے طے شدہ نرخوں کے معاہدوں کے تحت کی جاتی ہے۔ فی الحال 351 ادویات کو ’’زیرِ عمل‘‘ کے طور پر نشان زد کیا گیا ہے۔ یہ ادویات اس وقت تک زیرِ عمل رہتی ہیں جب تک ٹینڈرنگ کا عمل کامیابی کے ساتھ مکمل نہ ہو جائے اور خریداری کی قیمت طے نہ ہو جائے، جس میں بولی موصول نہ ہونے یا کسی اور وجہ سے دوبارہ ٹینڈر کا عرصہ بھی شامل ہوتا ہے۔

بھارتی عوامی صحت کے معیارات کے تحت ضروری ادویات کی فہرست میں شامل تمام ادویات اس اسکیم کے مصنوعات کے ذخیرے میں شامل ہیں، سوائے ان ادویات کے جو قومی صحت پروگراموں کے تحت مفت فراہم کی جاتی ہیں، وہ ادویات جو براہِ راست اسپتالوں میں دی جاتی ہیں (جیسے بے ہوشی کی دوائیں) اور کچھ مخصوص افیونی ادویات جن میں نشے کا شدید امکان ہوتا ہے (جیسے فینٹانائل، مورفین، کوڈین اور بیوپرینورفین)۔

ادویات کی فراہمی میں کسی بھی خلا کو دور کرنے اور جن اوشدھی کیندر میں مصنوعات کی مسلسل دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے درج ذیل اقدامات کیے گئے ہیں:

  • معلوماتی ٹیکنالوجی سے لیس مکمل سپلائی چین نظام قائم کیا گیا ہے، جس میں اس وقت ملک بھر میں 5 گودام اور 39 تقسیم کار شامل ہیں۔
  • ستمبر 2024 سے جن اوشدھی کیندر میں عام طور پر استعمال ہونے والی 200 ادویات کے ذخیرے کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے، جن میں مصنوعات کے ذخیرے کی 100 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی اور بازار کی 100 تیزی سے فروخت ہونے والی ادویات شامل ہیں۔ ان ادویات کا ذخیرہ رکھنے پر کیندر مالکان ماہانہ ترغیبی رقم کے اہل ہوتے ہیں۔
  • اس کے علاوہ، عام استعمال کی مصنوعات کی دستیابی یقینی بنانے کے لیے 400 تیزی سے فروخت ہونے والی مصنوعات کی باقاعدہ نگرانی کی جاتی ہے اور ان کی طلب کا مسلسل اندازہ لگایا جاتا ہے۔ مزید یہ کہ خریداری کے عمل کو خودکار بنانے کے لیے طلب کے اندازے کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے۔
  • بڑے شہروں میں بڑے جن اوشدھی کیندر قائم کرنے یا کورئیر کے ذریعے گھریلو ترسیل کی فی الحال کوئی تجویز زیرِ غور نہیں ہے۔ چونکہ جن اوشدی کیندر سے ادویات کی فراہمی انفرادی فارماسسٹ کے ذریعے کی جاتی ہے، اس لیے ان کی موجودگی لازمی ہے۔ ادویات کے قواعد 1945 کے مطابق نسخے پر دی جانے والی ادویات کی فراہمی کے وقت فارماسسٹ کے لیے نسخے کی توثیق ضروری ہے، جس کے لیے اس کی موجودگی ناگزیر ہے۔
  • مزید برآں، اسکیم کے تحت ادویات تک عوام کی رسائی کو آسان بنانے کے لیے ملک بھر میں مارچ 2027 تک 25,000 جن اوشدی کیندر کھولنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جس کے مقابلے میں نومبر 2025 تک 17,610 جن اوشدی کیندر قائم کیے جا چکے ہیں۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھاد کی وزارت میں مرکزی وزیر مملکت محترمہ   انوپریہ پٹیل نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب فراہم کیں۔

 

 

************

 

ش ح ۔   ف ا ۔  م  ص

(U :3285     )


(रिलीज़ आईडी: 2204899) आगंतुक पटल : 4
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी