کامرس اور صنعت کی وزارتہ
حکومت نے کاروبار کرنے میں آسانی کے اصلاحی اقدامات کو بزنس ریفارمز ایکشن پلان کے ذریعے آگے بڑھایا
ڈی پی آئی آئی ٹی نے ضلعی سطح پر کاروبار کرنے میں آسانی کو مضبوط بنانے کے لیے ضلعی کاروباری اصلاحات ایکشن پلان کا آغاز کیا
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 4:30PM by PIB Delhi
2015ء سے، حکومتِ ہند کاروباری اصلاحات ایکشن پلان (بی آر اے پی) پر عمل درآمد کر رہی ہے تاکہ شفافیت کو فروغ دیا جا سکے، ضابطہ کاری کے طریقہ کار کو آسان بنایا جا سکے، اور تمام ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں خدمات کی فراہمی کو بہتر بنایا جا سکے۔ چونکہ کاروبار اکثر ضلعی سطح کے اداروں سے تعلق رکھتے ہیں، اس لیے دسمبر 2024 میں منعقدہ قومی کانفرنس آف چیف سیکریٹریز کے دوران زور دیا گیا کہ کاروبار کرنے میں آسانی کی اصلاحات کو مقامی سطح تک پھیلانے کی ضرورت ہے۔
اس کے جواب میں، ڈی پی آئی آئی ٹی نے ضلعی کاروباری اصلاحات ایکشن پلان (ڈی بی آر اے پی) شروع کیا—ایک ریاستی قیادت والا اقدام جس کا مقصد بی آر اے پی کو ضلعی سطح پر مقامی بنانا ہے۔ ڈی بی آر اے پی کا مقصد آخری مرحلے میں خدمات کی فراہمی کو مضبوط بنانا، معیارِ خدمات کو بہتر بنانا اور مضبوط ادارہ جاتی و ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کے ذریعے علاقائی ترقی کو تیز کرنا ہے۔ یہ اصلاحات ضلعی کلکٹریٹ، ترقیاتی اتھارٹیز اور شہری مقامی اداروں میں نافذ کی جائیں گی، جو ضابطہ کاری کی منظوری، معائنہ، اور کاروبار کی سہولت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
اس سلسلے میں، ڈی پی آئی آئی ٹی نے ڈی بی آر اے پی 2025 عمل درآمد گائیڈ بک جاری کی ہے، جو ضلعی سطح پر کاروبار کرنے میں آسانی کو بہتر بنانے اور انتظامی جوابدہی کو بڑھانے کے لیے ایک منظم فریم ورک فراہم کرتی ہے۔ اس گائیڈ بک میں چھ اہم اصلاحی شعبے شامل ہیں:
- ضلعی سطح پر منظوری اور خدمات کی فراہمی
- زمین اور جائیداد کے ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن اور تبادلہ
- وقت کی پابندی اور خطرے پر مبنی معائنہ کے نظام
- ضلعی سطح پر سرمایہ کاری کی سہولت کے اقدامات
- ٹیئر-II اور ٹیئر-III شہروں میں اسٹارٹ اپس کے فروغ کے اقدامات
- صنعتی پارکوں اور مقامی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانا
کل 154 اصلاحات کی نشاندہی کی گئی ہے، ہر ایک کے ساتھ واضح مقصد اور جانچ کی فہرست ہے تاکہ ضلعی سطح پر یکساں نفاذ اور نگرانی یقینی بنائی جا سکے۔ اصلاحات اس طرح تیار کی گئی ہیں کہ کاروبار کے لیے پیش گوئی کو بہتر بنایا جا سکے اور ضلعی سطح پر مسابقتی ماحولیاتی نظام قائم کیا جا سکے جوایم ایس ایم ایز، اسٹارٹ اپس اور نئی سرمایہ کاری کی حمایت کرے۔
ڈی بی آر اے پی 2025 کے تحت، ہر اصلاح کے ساتھ ضلعی کارکردگی کے جائزے کے لیے تفصیلی جانچ کی فہرست فراہم کی گئی ہے۔ اس کے پیرامیٹر درج ذیل موضوعاتی زمروں میں منظم کیے گئے ہیں:
خدمات کی فراہمی اور سنگل ونڈو سسٹمز
- سنگل ونڈو سسٹم یا محکمہ جاتی پورٹلز کے ذریعے کاروباری لائف سائیکل میں آن لائن منظوری، لائسنس اور خدمات کی دستیابی۔
- ایم ایس ایم ایزاور دیگر کاروباری اداروں کے لیے آن لائن کریڈٹ سہولت کے اوزار کی دستیابی۔
زمین اور جائیداد کے انتظام
- جائیداد اور زمین کے ریکارڈز کی ڈیجیٹلائزیشن، بشمول کیڈسٹرل نقشے۔
- زمین یا جائیداد سے متعلق عدالت کے مقدمات کی معلومات کی دستیابی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر۔
معائنہ اور تعمیل کے نظام
- وقت کی پابندی کے ساتھ شفاف معائنہ کے عمل، آن لائن ڈیش بورڈز کے ذریعے ضلعی سطح کے معائنہ کے ڈیٹا کی حمایت کے ساتھ۔
سرمایہ کاروں کی سہولت ڈی بی آر اے پی کا مقصد ضلعی صنعت مرکزوں(ڈی آئی سیز)کو مضبوط بنا کر سرمایہ کاروں کو صنعتی ممکنات کے بارے میں واضح ضلعی معلومات فراہم کرنا ہے۔ ریاست کو یہ یقینی بنانا ہوگا کہڈی آئی سیز تک رسائی آسان، مکمل طور پر لیس اورآئی ٹی فعال ہو؛ تربیت یافتہ عملہ تعینات ہو؛ پالیسیوں اور سنگل ونڈو سسٹم پر باقاعدہ صلاحیت سازی کی جائے؛ معلومات کے وسائل کو اپ ڈیٹ رکھا جائے؛ اہم اقتصادی علاقوں کا نقشہ بنایا جائے؛ بڑے سرمایہ کاری منصوبوں کی حمایت کی جائے؛ اور ماہرین تک رسائی، رائے اور نگرانی کے نظام قائم کیے جائیں۔
ضلعی سطح پرڈی آئی سیزکی مؤثر کارکردگی کے لیے ذمہ داری یہ ہے کہ سرمایہ کاروں کی آمد، حل کے وقت اور خدمات کے معیار کو ٹریک کیا جائے۔ سرمایہ کاری کے ڈیٹا کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹ کرنا، مقامی صنعت اور تعلیمی اداروں کے ساتھ تعلقات قائم کرنا، کارکردگی اور تربیتی ضروریات کے جائزے کی رپورٹس جمع کرانا، تربیت کے ٹریکرز برقرار رکھنا، بہترین طریقوں کو دستاویزی شکل دینا، صارفین کی رائے جمع کرنا اور مقامی ماہرین کی شناخت کرنا ریاست کے پینلز کے لیے ضروری ہے۔
ایم ایس ایم ایزاور اسٹارٹ اپ سپورٹضلعی صنعت مرکزوںاورسی ایس آئی آرانوویشن کمپلیکسز کے درمیان مفاہمت نامے۔ ضلعی سطح کے روابط کے ذریعےسی ایس آئی آرکی سہولیات یا خدمات استعمال کرنے والےایم ایس ایم ایزکی تعداد۔ جائزے کے حصے کے طور پر، ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اپنے اضلاع کو ثبوت پر مبنی جائزے کے پیرامیٹرز کے مطابق پرکھتے ہیں، جس میں دستاویزات کی جانچ، سسٹم کے اسکرین شاٹس شامل ہیں، اور مخصوص تعداد میں اضلاع کو مزید جائزے کے لیے نامزد کیا جاتا ہے۔
ضلعی بی آر اے پی پر مشاورت صنعت کی معروف ایسوسی ایشنز اور ریاستی حکومتوں کے ساتھ کی گئی اور ان کی تجاویز کو حتمی دستاویز میں شامل کیا گیا۔
ڈی بی آر اے پی 2025 میں ایک مخصوص اصلاحی شعبہ شامل ہے جس کا نام ہے ٹیئر-II اور ٹیئر-III شہروں میں اسٹارٹ اپ کے فروغ، جس کا مقصد ضلعی سطح پر کاروباری ترقی کو مضبوط کرنا ہے، جس کے تحت ڈسٹرکٹ انڈسٹریز سینٹرز (DICs)میں اسٹارٹ اپ سیلز قائم کی گئی ہیں۔ یہ سیلز ضلعی سطح پر نئے اور موجودہ اسٹارٹ اپس کے لیے ایک واحد رابطہ نقطہ کے طور پر کام کریں گی۔ ان کا اہم کردار درج ذیل ہے:
- کاروباری افراد کی درخواست، منظوری، اور شکایات کے ازالے کے عمل میں رہنمائی اور سہولت فراہم کرنا۔
- اسٹارٹ اپس کو بھاسکر پورٹل پر رجسٹر کرنے میں معاونت فراہم کرنا تاکہ اسکیمز تک رسائی اور نمائش بڑھائی جا سکے۔
- بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ رابطہ قائم کرنا تاکہ اہل اسٹارٹ اپس کے لیے مرکزی اور ریاستی اسکیمز کے تحت قرض تک رسائی بہتر بنائی جا سکے۔
- چھوٹے شہروں میں محدود انفراسٹرکچر کے حامل علاقوں میں انکیوبیشن سینٹرز، کو ورکنگ اسپیسز، اور پلگ اینڈ پلے سہولیات کے قیام کو فروغ دینا۔
- اسٹارٹ اپس کو شعبے کے ماہرین، تجربہ کار کاروباری افراد اور تعلیمی اداروں سے منسلک کرنے کے لیے منظم رہنمائی کے نیٹ ورک تیار کرنا تاکہ کاروباری ترقی اور مہارت کی افزائش کو فروغ دیا جا سکے۔
یہ معلومات کامرس اور صنعت کی وزارت کے وزیر مملکت جناب جتن پرساد نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں دی۔
*****
ش ح ۔ ف ا ۔ م ص
(U :3280 )
(रिलीज़ आईडी: 2204839)
आगंतुक पटल : 6