وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

بینک کریڈٹ گروتھ میں مضبوط تیزی برقرار


قرضوں کی نمومیں سال بہ سال 11.5 فیصدکا اضافہ ہواہے، جس سے قرض دینے کی مسلسل سرگرمی کی عکاسی ہوتی ہے

प्रविष्टि तिथि: 16 DEC 2025 4:57PM by PIB Delhi

ہندوستان میں بینک کریڈٹ کی نمو مضبوط ہے، جو معیشت کے اہم شعبوں کو قرض دینے کی مسلسل رفتار کی عکاسی کرتی ہے۔ ریزرو بینک آف انڈیا کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق، 28 نومبر 2025 تک کل بینک کریڈٹ 195.3 لاکھ کروڑ روپےتھا، جو پچھلے سال کے مقابلے میں 11.5 فیصد زیادہ ہے۔ حالیہ مہینوں میں قرضوں کی نمو مسلسل 10فیصد سے اوپر رہی ہے، جو کہ مستحکم مانگ کی صورتحال اور معیشت کے پیداواری شعبوں میں قرض کے مسلسل فلو کی عکاسی کرتی ہے۔

بینک کریڈٹ میں اضافہ بنیادی طور پر خوردہ اور ایم ایس ایم ای حصوں کی مضبوط مانگ، بہتر کھپت کے رجحانات، دیہی اقتصادی سرگرمیوں اور مانگ کے حالات پر حالیہ جی ایس ٹی کی شرح کی تبدیلیوں کے مثبت اثرات سے ہوتا ہے۔ صنعتی قرضوں اور کارپوریٹ قرضوں میں بحالی کے مثبت اشارے نے بھی مجموعی طور پر کریڈٹ لینے میں مدد کی ہے، جو مضبوط اقتصادی سرگرمی اور ہندوستان کی ترقی کی رفتار میں کاروباری اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

***

ش ح۔ ک ا۔  ج

U.NO.3276


(रिलीज़ आईडी: 2204782) आगंतुक पटल : 8
इस विज्ञप्ति को इन भाषाओं में पढ़ें: English , हिन्दी