شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
’’اخراجاتی طریقۂ کار کے ذریعے قومی حسابات کے مجموعی اشاریوں کی تیاری میں طریقۂ کار سے وابستہ بہتری سے متعلق مباحثاتی مقالے کا اجرا‘‘
قومی حسابات کے اعداد و شمار کی نئی سیریز، جس میں مالی سال 2022-23 کو بنیادی سالقرردیا گیا ہے، 27 فروری 2026 کو جاری کیے جانے کا شیڈول طے کیا ہے
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت(ایم او ایس پی آئی) قومی حسابات کے اعداد و شمار کے ماہرین اور صارفین سے درخواست کرتی ہے کہ وہ اس مباحثاتی مقالے پر اپنی آرا اور تجاویز اور ردعمل فراہم کریں
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 4:00PM by PIB Delhi
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) قومی کھاتوں کے بنیادی سال پر نظر ثانی کرنے کے عمل میں ہے ۔ قومی اکاؤنٹ کے اعداد و شمار پر ایک مشاورتی کمیٹی(اے سی این اے ایس) پروفیسر بی این گولڈر کی صدارت میں تشکیل دی گئی ہے۔ جو دیگر چیزوں کے علاوہ ، نیشنل اکاؤنٹس کے تخمینوں کو بہتر بنانے کے لیے نئے ڈیٹا ذرائع کو شامل کرنے اور اقتصادی تجزیہ اور پالیسی سازی کے مقاصد کے لیے نیشنل اکاؤنٹس کے اعدادوشمار کو مرتب کرنے اور پیش کرنے کے طریقہ کار پر شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی)کو صلاح ومشورہ دے گی۔کمیٹی میں مختلف مرکزی وزارتوں اور محکموں ، ریاستی حکومتوں ، تعلیمی اداروں اور تحقیقی اداروں کی نمائندگی شامل ہے۔
مالی سال 23-2022 کو نئی سیریز کے بنیادی سال کے طور پر منتخب کیا گیا ہے اور نئی سیریز کے تخمینے 27 فروری 2026 کو جاری کیے جائیں گے ۔ نئی سیریز میں ہونے والی مجوزہ تبدیلیوں کے بارے میں قومی کھاتوں کے اعداد و شمار کے صارفین کو آگاہ کرنے کے لیے وزارت نے قومی کھاتوں کے اعدادوشمار کی تالیف پر ڈسکشن پیپرز یعنی مباحثاتی مقالےجاری کرنے کا منصوبہ بنایا ہے ۔ پیداوار اورآمدنی کے نقطہ نظر پر مبنی مجموعوں کی تالیف میں تبدیلیوں سے متعلق پہلا ڈسکشن پیپر 21 نومبر 2025 کو صارفین سے رائےاورتجاویز حاصل کرنے کے لیے جاری کیا گیا تھا جس تک ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ (www.mospi.gov.in/latest-releases) پر رسائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔
یہ دوسرا مباحثاتی مقالہ ہے جس میں اخراجات کے نقطہ نظر سے جی ڈی پی کی تالیف میں مجوزہ بہتریوں پر صارفین سے رائے اورتجاویز طلب کی گئی ہیں ۔ یہ مباحثاتی مقالہ ایم او ایس پی آئی کی ویب سائٹ- https://mospi.gov.in/announcements.پر دستیاب ہے ۔یہ مباحثاتی مقالہ تک ایم او ایس پی آئی کی ایکس سائٹ X (رسمی ٹویٹر) ہینڈل @GoIStats) https://x.com/GoIStats . کا استعمال کرتے ہوئے تک رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔
مجوزہ بہتری پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے 23 دسمبر 2025 کو بھارت منڈپم ، پرگتی میدان ، نئی دہلی میں ’’کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی) مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) اور انڈیکس آف انڈسٹریل پروڈکشن (آئی آئی پی) کی بنیادی نظر ثانی سے منتعلق پری ریلیز کنسلٹیٹو ورکشاپ" اجرا سے پہل مشاورتی ورک شاپ منعقد ہو گا۔ ورکشاپ میں شرکت کے لیے صارفین رجسٹریشن فارم اس لنک پر پُرکر سکتے ہیں۔
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSfTm0vzM5lTWm4AGzJt5rxdJtJ6rlEtEiWNEHO57GIv_XoMAg/viewform?usp=header .
شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت (ایم او ایس پی آئی) ڈسکشن پیپر پر ماہرین ، ماہرین تعلیم ، سرکاری اداروں ، ریاستی حکومتوں ، مالیاتی اداروں ، نیشنل اکاؤنٹس ڈیٹا کے صارفین اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے تبصرے،تجاویز اورردعمل طلب کرتا ہے ۔ تبصرے اور تجاویز 7 جنوری 2026 تک ای میل آئی ڈی ddg3.nad@mospi.gov.in پر شیئر کیے جا سکتے ہیں ۔
* * * *
)ش ح – م م ع- م ذ(
UN.3268
(रिलीज़ आईडी: 2204736)
आगंतुक पटल : 4