وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ڈیری کسانوں کے لیے تربیت اور بیداری سے متعلق پروگرام
प्रविष्टि तिथि:
16 DEC 2025 3:11PM by PIB Delhi
بھارتی حکومت کے ماہی گیری ، مویشی پروری اور ڈیری کے وزیر جناب راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے لوک سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ بھارتی حکومت کا مویشی پروری اور ڈیری کا محکمہ ، پنجاب سمیت ملک بھر میں نیشنل پروگرام فار ڈیری ڈیولپمنٹ (این پی ڈی ڈی) نافذ کر رہا ہے ، جس کے تحت ڈیری کسانوں ، دودھ پیدا کرنے والوں ، اور ڈیری کوآپریٹو سوسائٹی (ڈی سی ایس) کے عملے اور اراکین کو اچھی حفظان صحت اور مینوفیکچرنگ کے طریقوں ، صاف دودھ کی پیداوار ، دودھ دینے والے جانوروں کی پرورش ، متوازن مویشیوں کے چارے کو اپنانے ، سبز چارہ اور معدنی مرکب اور دیگر متعلقہ پہلوؤں پر تربیت کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے ۔ این پی ڈی ڈی کے تحت ،پنجاب ریاست کے لیے کی 445.63 لاکھ روپے کی مختض اورمنظوری دی گئی ہے اور 11 دسمبر 2025 تک 109.75 لاکھ روپے خرچ جا چکے ہیں ۔ راشٹریہ گوکل مشن کے تحت فرٹیلٹی کیمپوں ، دودھ کی پیداوار کے مقابلوں اور بچھڑوں کی ریلیوں کے انعقاد کے لیے پنجاب سمیت ریاستوں کو فنڈز فراہم کیے جاتے ہیں ۔مذکورہ اسکیم کے آغاز کے بعد سے پنجاب ریاست کو 58.97 کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی ہے جس میں اس اسکیم کے تحت منظور شدہ سرگرمیوں اور اجزاء کے لیے فرٹیلٹی کیمپوں، دودھ کی پیداوار کے مقابلوں ، بچھڑوں کی ریلیوں وغیرہ کے لیے فنڈز شامل ہیں اور 56.4 کروڑ روپے کااستعمال کیا گیا ہے ۔
تربیتی پروگرام منظور شدہ تربیتی شیڈول اور متعلقہ اسکیم کے تحت مخصوص شریک کوریج کے مطابق منعقد کیے جاتے ہیں ۔
ش ح۔ش م ۔ ا ک م
U.N-3265
(रिलीज़ आईडी: 2204729)
आगंतुक पटल : 6